FIA Islamabad Zone ICT

FIA Islamabad Zone ICT Official account of the Federal Investigation Agency – Islamabad Zone. Combating white-collar crimes.

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی، اسلام آباد زونایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی — انسانی اسمگلنگ میں ...
11/09/2026

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی، اسلام آباد زون

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی — انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) اسلام آباد نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک ملزم ابراہیم خان کو گرفتار کر لیا۔

ملزم ابراہیم خان انسانی اسمگلنگ کے مقدمہ نمبر 290/2025 میں مطلوب تھا۔

مقدمے کے مطابق ملزمان نے ڈنمارک کے ایمپلائمنٹ ویزا فراہم کرنے کے نام پر متاثرین سے فی کس 22 لاکھ روپے وصول کرنے کا وعدہ کیا تھا، جس میں سے بیشتر رقم پہلے ہی ادا کی جا چکی تھی۔

ملزم بیرونِ ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران IBMS سسٹم میں موجود اسٹاپ لسٹ میں ہٹ ہونے پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کے کردار کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

10/09/2026

Public Awareness Message.

🇵🇰 TRAVELLING TO PAKISTAN?

Before starting your journey, make sure you have the required travel documents and meet all applicable travel requirements.

🛂 Are you a Dual National?

Dual nationals should carry one of the following valid documents while travelling to Pakistan:
Pakistani Passport
NICOP
Pakistan e-Visa (where applicable)

🌍 Are you a Pakistani National Working Abroad with an Expired CNIC?

Pakistani citizens can still travel back to Pakistan even if their CNIC has expired. However, they must possess the other required travel documents as per applicable regulations.

✈️ Can You Still Travel to Pakistan?

Yes. However, passengers are advised to verify all applicable travel requirements and ensure their documents are in order before boarding their flight.

📄 What Should You Check Before Travelling?

Ensure that:
Your passport is valid.
Your identity documents are up to date and acceptable for travel.
You meet all relevant travel and immigration requirements.

✅ TRAVEL INFORMED. TRAVEL PREPARED.

Public Awareness Message
FIA Islamabad Zone

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسیاسلام آباد زونایف آئی اے اسلام آباد زون کی انسانی سمگلر/ایجنٹ کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتارایف ...
09/09/2026

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی
اسلام آباد زون

ایف آئی اے اسلام آباد زون کی انسانی سمگلر/ایجنٹ کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتار

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر/ایجنٹ سمیع احمد ولد چمن محبوب کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کو مقدمہ نمبر 123/26 میں دفعہ 406، 420، 468 اور 109 تعزیراتِ پاکستان کے تحت گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے شکایت کنندہ کو متحدہ عرب امارات بھیجنے کے بہانے اس سے 4 لاکھ 42 ہزار روپے ہتھیائے۔

ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ریڈنگ ٹیم:
محمد عظیم، انسپکٹر
مظہر شاہ، اے ایس آئی

ایف آئی اے انسانی سمگلنگ، ویزہ فراڈ اور بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسیاسلام آباد زونایف آئی اے AHTC / RWP کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم محم...
07/09/2026

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی
اسلام آباد زون

ایف آئی اے AHTC / RWP کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم محمد رمضان گرفتار
راولپنڈی: FIA اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) راولپنڈی نے انسانی اسمگلنگ اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر دھوکہ دہی میں ملوث ملزم محمد رمضان کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف FIR نمبر 08/2026 بجرم سیکشن 18/22 امیگریشن آرڈیننس 1979 درج کی گئی۔ شکایت کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر مدعی سے برطانیہ (UK) ورک ویزا دلوانے کے بہانے 90 لاکھ روپے وصول کیے۔ تاہم نہ تو مدعی کو بیرون ملک بھجوایا گیا اور نہ ہی وصول شدہ رقم واپس کی گئی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ انکوائری نمبر 1448/2025 کی تکمیل کے بعد درج کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملوث افراد کے کردار کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔

FIA اسلام آباد زون انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر شہریوں کو دھوکہ دینے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

07/09/2026
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی، اسلام آباد زون**ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی — ایران کے راستے غیر...
02/09/2026

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی، اسلام آباد زون

**ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی — ایران کے راستے غیر قانونی طور پر عراق جانے والے 17 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج**

اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) اسلام آباد نے غیر قانونی امیگریشن کے ایک کیس میں 17 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر AHTC-ICT-659/26 زیر دفعات 3 اور 4 پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب سے موصول استغاثہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ مسافروں کے پاسپورٹس امیگریشن کلیئرنس کے دوران IBMS میں "HIT" ہوئے، جس پر انہیں مزید تصدیق کے لیے روکا گیا۔ سفری ریکارڈ کی جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ تمام مسافروں کے نام "PNIL" پر موجود تھے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایجنٹ کامل حسین، ساکن پاراچنار کو فی کس ایک لاکھ بیس ہزار روپے ادا کر کے ایران کے راستے غیر قانونی طور پر عراق کا سفر کیا۔ عراق پہنچنے پر عراقی پولیس نے انہیں گرفتار کر کے جرمانہ عائد کیا اور بعد ازاں پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

ایجنٹ کامل حسین کے کردار اور دیگر سہولت کاروں کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔ مقدمے کی تفتیش انسپکٹر محمد عظیم کے سپرد کر دی گئی ہے۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون کا عزم ہے کہ غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق مؤثر کارروائی بلا تعطل جاری رہے گی۔

ترجمان ایف آئی اے، اسلام آباد زون

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی، اسلام آباد زون**ایف آئی اے *کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی — یو کے یونیورسٹی فیس کی آ...
01/09/2026

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی، اسلام آباد زون

**ایف آئی اے *کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی — یو کے یونیورسٹی فیس کی آڑ میں ہنڈی حوالہ نیٹ ورک چلانے والے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، محمد مبشر گرفتار**

اسلام آباد: ایف آئی اے *کمرشل بینکنگ سرکل (CBC) اسلام آباد نے انکوائری نمبر 75/2024 کی تکمیل پر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 42/2025 زير دفعہ 406 پی پی سی بمع 5 اور 23 فیرا 1947 ترمیم شدہ 2020 کے تحت درج کرتے ہوئے ملزم محمد مبشر ولد محمد شبیر کو گرفتار کر لیا ہے۔

تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ملزمان 1۔ حمزہ فیصل 2۔ عابد حسین بٹ 3۔ عزیر قریشی اور 4۔ محمد مبشر نے آپس میں مل کر شکایت کنندہ اسد علی ولد منظور حسین، ساکن بحریہ ٹاؤن راولپنڈی سے چھپن لاکھ بیس ہزار روپے وصول کیے۔

یہ رقم شکایت کنندہ کے بیٹے شبیہ الحسن کی لنکاسٹر یونیورسٹی، برطانیہ کی فیس بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجنے کے بہانے وصول کی گئی، تاہم ملزمان نے یہ رقم غیر قانونی ہنڈی حوالہ نیٹ ورک کے ذریعے منتقل کی۔ لنکاسٹر یونیورسٹی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رقم جمع کروانے والے شخص کے بارے میں استفسار پر کوئی معلومات نہ ملنے پر اپریل 2024 میں رقم نامعلوم ذریعے کو واپس کر دی گئی۔

مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر حسن انجام دیں گے۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون کا عزم ہے کہ ہنڈی حوالہ نیٹ ورک اور غیر قانونی مالیاتی لین دین میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی، اسلام آباد زون**ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کارروائی — آئیسکو چکوال کا لائن سپرنٹ...
29/08/2026

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی، اسلام آباد زون

**ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کارروائی — آئیسکو چکوال کا لائن سپرنٹنڈنٹ رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار**

اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 28 اگست 2026 کو ضلع چکوال میں ٹریپ کارروائی کے دوران آئیسکو چکوال کے لائن سپرنٹنڈنٹ (ایل ایس-1) ساجد فاروق کو رشوت لیتے ہوئے موقع پر گرفتار کر لیا۔

یہ کارروائی چکوال کے جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق احمد کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ مجسٹریٹ نے ملزم سجید فاروق کے قبضے سے پچیس ہزار روپے مالیت کی رنگی ہوئی رقم برآمد کی جو پانچ پانچ ہزار روپے کے پانچ نوٹوں پر مشتمل تھی۔ یہ رقم شکایت کنندہ ملک زاہد ولد گل زمان کی جانب سے ادا کی گئی تھی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 42/2026، دفعات 109 اور 161 پی پی سی بمع 5(2) پریونشن آف کرپشن ایکٹ 1947 کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ آئیسکو کے دیگر افسران یا اہلکاروں کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔

یہ کارروائی، SHO شہزاد خاکوانی، انسپکٹر اسفندیار خان ,اے ایس آئی سہیل اور اے ایس آئی وسیم پر مشتمل ایف آئی اے ٹیم نے انجام دی۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون کا عزم ہے کہ سرکاری اداروں میں بدعنوانی اور رشوت ستانی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

29/08/2026

PUBLIC SERVICE MESSAGE | PUBLIC AWARENESS INITIATIVE by FIA Islamabad Zone

🚨 STAY ALERT. STAY INFORMED. STAY SAFE.

Human smuggling, visa fraud, and deceptive travel agents can put your money, documents, and future at serious risk.

⚠️ Do not trust unverified travel agents or individuals promising illegal routes abroad.
⚠️ Never hand over your passport or important documents to unauthorized persons.
⚠️ Verify visa and travel-related information through official channels.
⚠️ Report suspicious activities and fraudulent agents to FIA.

This public awareness initiative by FIA Islamabad Zone is part of the ongoing efforts being carried out under the direction of the Director General FIA and the supervision and guidance of the Director FIA Islamabad Zone, with a focus on protecting the public from human smuggling, visa fraud, and travel-related deception.

Your awareness is your first line of protection.
Choose legal. Choose safe. Choose wisely.

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی، اسلام آباد زون**ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی — قازقستان اور عمان ...
27/08/2026

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی، اسلام آباد زون

**ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی — قازقستان اور عمان سے ڈی پورٹ ہونے والے تین مسافروں کے خلاف مقدمہ درج**

اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) اسلام آباد نے غیر قانونی امیگریشن کے ایک کیس میں قازقستان اور عمان سے ڈی پورٹ ہونے والے تین مسافروں کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزمان تحسین اللہ اور محمد رمضان ورک ویزے پر کرغزستان گئے تھے، تاہم بعد ازاں غیر قانونی طور پر قازقستان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر انہیں ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ تیسرے ملزم محمد عدنان کو عمان سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ کسی بھی ملزم کے پاس پاکستان سے درست روانگی کا ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

تمام تین ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعات 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران ان افراد کو غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک بھیجنے میں ملوث سہولت کاروں اور ایجنٹوں کا سراغ لگایا جائے گا اور ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون کا عزم ہے کہ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک سفر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Address

Building Ramna 20, Near GPO Melody G/6 Islamabad
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FIA Islamabad Zone ICT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share