یادیں

یادیں ؔ
أنتَ الوحيدُ المُفَضَّلُ في حياتي
تم میری زندگی میں واحد پسندیدہ شخص ہو🖤

ہم ہر اک شوخ کا اندازِ نظر جانتے ہیںہم نے اک عمر گزاری ہے صنم خانے میں🍷
12/04/2026

ہم ہر اک شوخ کا اندازِ نظر جانتے ہیں
ہم نے اک عمر گزاری ہے صنم خانے میں🍷

07/04/2026

نہیں معلوم،
زندگی کو کہاں جانا تھا؟
یہ کہاں چل پڑی
اور کہاں پہنچے گی؟
اور اب جہاں ہے، اس کا
یہاں ہونا با معنی ہے یا نہیں
لیکن آج جو بھی ہے
ہاتھ سے سرکتی ریت کی مانند ہے
سب کچھ! 🥀

30/03/2026

یہ دن اُن دنوں کے نام
جو سرکتے موسموں کی طرح
کھڑکیوں کے شیشوں پر
خاموشی سے گزر جاتے ہیں
اور کہیں لکھے نہیں جاتے۔۔

یہ دن اُن بے نام دنوں کے نام
جو دیکھے تو جاتے ہیں
مگر گنے نہیں جاتے۔۔۔
اُن لفظوں کی طرح
جو ہونٹوں تک آ کر بھی
خاموشی سے
واپس لوٹ جاتے ہیں۔۔۔ 🪟🕊️

28/03/2026

جھیل

میں راتوں کو تمہارا ساتھ چاہتی ہوں
تنہا جگنے کے لیے
محبت کے لیے
سرگوشیوں میں ہم اک دوسرے کا نام پکاریں
ہنسنے کے لیے لمحے تلاشنے کی ضرورت نہ رہے
چاند راتیں کسی جھیل کنارے ہم ڈھیر باتیں کریں گے
کیا تم مجھے پھول لے کر ملنے آؤ گے؟

دعائے خیر! ان اپنو کے لیے جو کبھی نا واپس آنے کے لیے ہم سے رخصت ہو گئے
22/03/2026

دعائے خیر! ان اپنو کے لیے جو کبھی نا واپس آنے کے لیے ہم سے رخصت ہو گئے

آزاد ہیں اپنے فکر و عمل نہ وصال ہے،نہ ہجراں نہ سرور ہے،نہ غم ہے۔!
22/03/2026

آزاد ہیں اپنے فکر و عمل
نہ وصال ہے،نہ ہجراں
نہ سرور ہے،نہ غم ہے۔!

22/03/2026

تم نے تیار ہو کر جسکو سیلفیاں بھیجی
اُس شخص کو بھی عید مبارک۔🌸

وہ جب آئے گا تو پِھر ٫ اُس کی رَفاقت کے لیے.موسمِ گُل ٫ میرے آنگن میں ٫ ٹَھہر جائے گا.🌸💝
14/03/2026

وہ جب آئے گا تو پِھر ٫ اُس کی رَفاقت کے لیے.
موسمِ گُل ٫ میرے آنگن میں ٫ ٹَھہر جائے گا.🌸💝

09/03/2026

سلامتی ہو تم پر اے زخمی روح . . . !
جس نے اتنی اذیتوں کے بعد بھی
خود کو سنبھالے رکھا
اور اپنی زبان سے کسی کو ضرر نہیں پہنچایا ۔

جب کہ . . . !
دل خون تھوکنے پر آمادہ تھا ۔ 🩹🥀

Address

Punjab
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when یادیں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category