Islamabad water cda

Islamabad water cda ISLAMABAD WATER CDA

28/08/2026
28/08/2026

سمِلی ڈیم الرٹ

تاریخ: 28-08-2026

سمِلی ڈیم ریزروائر نے زیادہ سے زیادہ قابلِ تحفظ سطح (Maximum Conservation Level) حاصل کر لی ہے اور اس وقت پانی کی سطح 2315.05 فٹ (SPD) ہے۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر آج رات 09:00 بجے ایک سپِل وے گیٹ کھول دیا گیا ہے۔

*اگر کیچمنٹ ایریا میں غیر معمولی یا شدید بارش ہوتی ہے تو سپِل وے گیٹ کو مزید یا قبل از وقت کھولنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ اس صورت میں پیشگی اطلاع دی جائے گی۔
* تمام متعلقہ محکموں/اداروں کو ضروری حفاظتی و احتیاطی انتظامات کرنے کے لیے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

20/08/2026

سیکٹر ڈی 12 تھری اینڈ فور کے واٹر سپلائی کنٹرول وال سے پانی نکالا جا رہا ہے تاکہ اسکو بند کرنے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ابھی دونوں سیکٹرز کی واٹر سپلائی کھول دی گئی ہے

20/08/2026

سیکٹر ڈی 12 تھری اینڈ فور کی واٹر سپلائی کھولنے کے خصوصی مناظر ۔۔۔ حالات جیسے بھی ہوں اسلام آباد واٹر ڈپارٹمنٹ کے اہلکار و افسران سب اپنی ڈیوٹی پوری کرنے کیلئے پرعزم رہتے ہیں ۔۔ ماشاءاللہ

16/08/2026

الحمدللہ سیکٹر آئی ایٹ فور میں ٹیوب ویل نمبر 142 بھی آپریشنل ہوگیا ۔۔۔ اس ٹیوب ویل کے آپریشنل ہونے سے شہریوں کو بڑی مقدار میں صاف پانی کی سپلائی میسر آئے گی

جی الیون ٹو سٹریٹ نمبر 29 میں  مہر آبادی واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح  رحمانی دسترخوان کے چیف  سیف صاحب اور سی ڈی اے سے ...
12/08/2026

جی الیون ٹو سٹریٹ نمبر 29 میں مہر آبادی واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح رحمانی دسترخوان کے چیف سیف صاحب اور سی ڈی اے سے سپروائزر سلیم نورانی صاحب نے کر دیا ہے، آج مورخہ 12 اگست 2026ء سے ان شاءاللہ پلانٹ آپریشنل ہوگا اور ہزاروں شہریوں کیلئے پینے کا صاف پانی میسر ہوگا، ان شاءاللہ

ڈی جی اسلام آباد واٹر کا آئی ٹین فور کا اہم دورہ: شہریوں کے مسائل کے حل اور پانی کی فراہمی کا جائزہاسلام آباد (خاص رپورٹ...
10/08/2026

ڈی جی اسلام آباد واٹر کا آئی ٹین فور کا اہم دورہ: شہریوں کے مسائل کے حل اور پانی کی فراہمی کا جائزہ
اسلام آباد (خاص رپورٹ):
چیئرمین سی ڈی اے کے خصوصی وژن کے تحت شہریوں کے درپیش مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اسلام آباد واٹر، سردار خان زمری نے آئی ٹین فور (I-10/4) کا ایک اہم دورہ کیا۔ یہ دورہ پچھلے ہفتے کیے جانے والے دورے کا تسلسل تھا جس کا مقصد پانی سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔
دورے کے دوران ڈی جی اسلام آباد واٹر نے علاقے میں پانی کی سپلائی کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انسپکشن اور جائزے کے دوران آئی ٹین فور میں پانی کی فراہمی کے نظام میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، جس پر مقامی رہائشیوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سردار خان زمری نے واضع کیا کہ علاقے میں پانی کی ہموار فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ شہریوں کے پانی سے متعلق مسائل کو اعلیٰ سطح پر مانیٹر کیا جاتا رہے گا تاکہ کسی بھی قسم کی غفلت یا پانی کی کمی کا فوری سدباب کیا جا سکے۔

Address

Islamabad
44000

Telephone

+92519204444

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamabad water cda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Islamabad water cda:

Shortcuts

Share