Minister for Maritime Affairs

Minister for Maritime Affairs Official Account
Federal Minister for Maritime Affairs – Pakistan
(Ex-Port & Shipping)

وفاقی وزیر برائے بحری امورمحمدجنید انوار چوہدری کا یو مِ دفاع کے موقع پر خصوصی پیغام!''6 ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ می...
06/09/2026

وفاقی وزیر برائے بحری امورمحمدجنید انوار چوہدری کا یو مِ دفاع کے موقع پر خصوصی پیغام!

''6 ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ میں شجاعت، اتحاد اور عظیم قربانیوں کا استعارہ ہے۔اس دن ہماری مسلح افواج نےوطنِ عزیز کی بقاءوسلامتی، خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر بے مثال جرأت کا مظاہرہ کیا۔آئیے اپنے شہدا کی عظیم قربانیوں کویاد رکھتے ہوئے یہ عہد کریں کہ اتحاد، محنت اور قومی یکجہتی کے ذریعے پاکستان کی بقاء اور تحفظ یقینی بنائیں گے۔''

محمدجنید انوار چوہدری وفاقی وزیر برائے بحری امور

وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری سے بیلجیم کے سفیر وان ڈیر گراخت ڈِی رومروزول کی ملاقات میں پاکستان اور بیلج...
04/09/2026

وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری سے بیلجیم کے سفیر وان ڈیر گراخت ڈِی رومروزول کی ملاقات میں پاکستان اور بیلجیم کے درمیان باہمی تعاون کے وسیع امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بحری تربیت و تعلیمی پروگرامز، تجارتی روابط کے فروغ، گوادر پورٹ کے ذریعے علاقائی تجارت میں اضافے اور پاکستان میری ٹائم اکانومی کو یورپی مارکیٹس سے مزید مربوط کرنے کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔ دونوں ممالک نے بحری شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور باہمی تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

25/08/2026
کراچی میں جشنِ آزادی کی شاندار آزادی نائٹ! کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ گرینڈ کے اشتراک سے رنگا رنگ آزادی نائٹ کا انعقاد کیا...
15/08/2026

کراچی میں جشنِ آزادی کی شاندار آزادی نائٹ!
کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ گرینڈ کے اشتراک سے رنگا رنگ آزادی نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
ملی نغموں، میوزیکل پروگرام اور عوام کی بھرپور شرکت نے تقریب کو قومی جوش و جذبے سے بھر دیا، جبکہ رات 12 بجے شاندار آتش بازی کے ساتھ جشن کا اختتام ہوا۔
کراچی کی فضاؤں میں آزادی، یکجہتی اور پاکستان سے محبت کا جشن!

15/08/2026

کراچی نے آزادی کا جشن ملی جوش و جذبے سے منایا!

کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ گرینڈ کے اشتراک سے منعقدہ میوزیکل نائٹ میں وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

ملی نغموں کی گونج، عوام کا جوش اور رات 12 بجے شاندار آتش بازی نے کراچی کی فضاؤں کو پاکستان سے محبت اور قومی یکجہتی کے رنگوں سے بھر دیا۔

آزادی کا جشن، پاکستان سے محبت کے نام!

آزادی کا جشن، کراچی کے نام! کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ گرینڈ کی جانب سے شاندار میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر ...
15/08/2026

آزادی کا جشن، کراچی کے نام!

کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ گرینڈ کی جانب سے شاندار میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدرینے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

ملی نغموں، موسیقی، عوام کی بھرپور شرکت اور شاندار آتش بازی نے رات کو یادگار بنا دیا۔

ایک قوم، ایک جذبہ، ایک پاکستان!

یومِ آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور با...
15/08/2026

یومِ آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر قائداعظم کے وژن اور اصولوں سے تجدیدِ عہد کرتے ہوئے اتحاد، یقین اور نظم و ضبط کے ساتھ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے سفر کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

مضبوط معیشت، قومی یکجہتی اور خوشحال پاکستان — ہمارا عزم، ہماری منزل۔

15/08/2026

یومِ آزادی کے موقع پروفاقی وزیربحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے مزارِقائد پرحاضری،فاتحہ خوانی اور بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر قائداعظم کے وژن اتحاد، یقین اور تنظیم کے ساتھ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رکھنے کا عہد کیا۔

کراچی پورٹ پر جشنِ یومِ آزادی کی پروقار تقریب میں وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے بطور مہمانِ خصوصی...
15/08/2026

کراچی پورٹ پر جشنِ یومِ آزادی کی پروقار تقریب میں وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اوریوم اۤزادی کی تقریب کا اۤغاز قومی پرچم کشائی سے کیا ۔

اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے قوم کو یومِ ۤازادی کی مبارکباد دیتے ہوئے قومی اتحاد، معاشی خودمختاری اور بحری تجارت کے فروغ کو پاکستان کی پائیدار ترقی کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کی مسلسل ترقی پاکستان کے بڑھتے ہوئے بحری شعبے اور قومی عزم کی عکاس ہے۔

15/08/2026

یومِ آزادی کے پُروقار موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امورمحمد جنید انوار چوہدری نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وفاقی وزیر نے مزارِ قائد پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر انہوں نے قائداعظم کےوژن، اصولوں اور قومی اقدار سے وابستگی کے عزم کی تجدید کی اور اس عہد کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اتحاد، یقین اور نظم کے اصولوں کو رہنما بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایک مضبوط معیشت، قومی یکجہتی اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minister for Maritime Affairs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share