IGN Pakistan

IGN Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from IGN Pakistan, Bhara Kahu, Islamabad.

iView Global News Network is a current affairs & social media news platform covering political, social, business, religious, educational & tourism news, interviews, surveys and documentaries—to inform, guide and highlight society’s realities.

اسلام آباد ۔ نئی آبادی بھارہ کہو میں صحت کی جدید سہولیات صحت میڈیکل سینٹر کاافتتاح افتتاح چیئرمین اور ڈی جی کیریئر گروپ ...
07/09/2026

اسلام آباد ۔ نئی آبادی بھارہ کہو میں صحت کی جدید سہولیات

صحت میڈیکل سینٹر کاافتتاح
افتتاح چیئرمین اور ڈی جی کیریئر گروپ آف کالجز نے کیا

۔۔۔۔۔۔۔۔

صحت میڈیکل سنٹر نئی آبادی بہارہ کہو کا افتتاح کر دیا گیا۔ مہمانان خصوصی چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار اور ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے صحت میڈیکل سنٹر نئی آبادی بہارہ کہو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر انور چودھری، ڈاکٹر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر فرنچائز اینڈ انویسٹمنٹ راولپنڈی ڈویژن میڈم نجمہ انور، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، نئی آبادی ویلفیئر مینجمنٹ کے عہدیداران، ریڈیو پاکستان کی لیبر لیڈرشپ اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید انتظار نے کہا کہ اللہ کے سب سے زیادہ قریب وہ ہے جو دوسروں کے لئے فائدہ مند ہے۔ بڑا کام وہ نہیں جس میں پیسے زیادہ ائیں۔ بڑا کام وہ ہے جس میں لوگوں کو فائدہ ہو۔ صحت میڈیکل سنٹر اہلیان نئی آبادی اور بہارہ کہو کو سستی اور معیاری علاج کی سہولت دے گا۔ ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ ڈاکٹر احمد نے لندن سے ڈاکٹر کی ڈگری اور تجربہ لینے کے بعد نئی آبادی بہارہ کہو میں غریب عوام کی خدمت کے لئے صحت میڈیکل سنٹر کی بنیاد رکھی۔ جس کو محنت اور ایمانداری سے ملک کا صحت سنٹر کا دائرہ کار بڑھایا جا سکتا ہے۔ قبل ازیں سابق ریٹائرڈ پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج راولپنڈی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کیرئیر فرنچائز اینڈ انویسٹمنٹ راولپنڈی ڈویژن میڈم نجمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری بچوں کی تربیت میں خدمت خلق کا جزبہ پیدا کیا گیا ہے۔ صحت میڈیکل سنٹر میں ایک ہفتہ مفت چیک اپ اور دوائیاں دی جائیں گی ۔خطبہ صدارت میں ڈاکٹر احمد چودھری نے کہا کہ میں نے نئی آبادی میں بچپن گزارا، پھر انگلینڈ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری لینے کے بعد اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کے جذبے سے واپس آیا ہوں۔ کریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز کی قیادت نے صحت میڈیکل سنٹر نئی آبادی سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ افتتاحی تقریب کے آخر میں صحت میڈیکل سنٹر کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ شرکاء تقریب کے کھانے کا اہتمام کیا گیا
۔





اسلام آباد کا نیاانتظامی ڈھانچہ وفاقی دارالحکومت کےنئے انتظامی نقشے کے خدوخال وزیراعظم کوپیش کردیئے گئےچیف ایگزیکٹو وزیر...
07/09/2026

اسلام آباد کا نیاانتظامی ڈھانچہ

وفاقی دارالحکومت کےنئے انتظامی نقشے کے خدوخال وزیراعظم کوپیش کردیئے گئے

چیف ایگزیکٹو وزیراعلیٰ یا میئر ہوگا۔ تجویز

27 رکنی اسمبلی۔21براہ راست عوامی ووٹ سے۔5خواتین اور 1اقلیتی رکن ہوگا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تفصیلات کیمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مستقبل کا نیا انتظامی نقشہ وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ڈرافٹ اعلیٰ سطح کی خصوصی کمیٹی نے وزیراعظم کو پیش کیا، جس میں اسلام آباد کی27 رکنی اسمبلی قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی اپنی اسمبلی، چیف ایگزیکٹو اور 27 انتظامی محکمے تجویز کیے گئے ہیں۔

اسمبلی کے 21 ارکان براہ راست عوام کے ووٹ سے منتخب کرنے کی تجویز ہے۔ قومی اسمبلی کے ہر حلقے سے اسلام آباد اسمبلی کی7 نشستیں رکھنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت، تعلیم، ماحولیات اور شہری سہولتیں مقامی حکومتوں کی ذمہ داری ہوگی، خواتین کے لیے 5 اور اقلیتوں کے لیے ایک نشست مختص کرنے کی تجویز ہے۔

اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو کےلیے وزیراعلیٰ یا میئر کا عہدہ رکھنے کی تجویز ہے جو منتخب اسمبلی کو جوابدہ ہوگا۔

شہر کے 27 محکمے اسلام آباد حکومت کے ماتحت رکھنے کی تجویز ہے۔ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اسمبلی کے ہر رکن پر آرٹیکل 62 اور 63 کا اطلاق ہوگا۔ اسمبلی کے انتخابات الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تحت منعقد ہوں گے۔

مجوزہ ڈرافٹ کے مطابق لاء اینڈ آرڈر اور ماسٹر پلاننگ کے معاملات وفاق متعلقہ وزارت یا گورنر کے ذریعے چلائے گا۔ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری اسمبلی کو صوبائی طرز کی انتظامی ومالی خود مختاری حاصل ہوگی۔

اسلام آباد کے نئے ڈھانچے کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قانون سازی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کے بجائے ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت اسلام آباد کی اسمبلی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی الگ اسمبلی کا مجوزہ ڈرافٹ وزیراعظم کو پیش کردیا گیا، احسن اقبال کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی نے مجوزہ ڈرافٹ تیار کیا ہے۔

کمیٹی میں وفاقی وزرا طارق فضل چوہدری، مصدق ملک، رانا ثناء اللّٰہ، طلال چوہدری اور اسلام آباد سے دونوں ارکان اسمبلی اور سیکرٹری داخلہ شامل تھے۔





نئے صوبوں کےقیام سے متعلق آپکی رائے کیا ہے ؟ آپ کےخیال میں کس کی رائے صائب ہے ؟         #
07/09/2026

نئے صوبوں کےقیام سے متعلق آپکی رائے کیا ہے ؟
آپ کےخیال میں کس کی رائے صائب ہے ؟

#

سُنہری موقع ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چلتاہواکاروباربرائے فروخت (مناسب کرایہ)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پیزافاسٹ ہٹ ( فاسٹ فوڈکیفے)واقع ج...
06/09/2026

سُنہری موقع
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چلتاہواکاروباربرائے فروخت
(مناسب کرایہ)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیزافاسٹ ہٹ ( فاسٹ فوڈکیفے)

واقع جیلانی ٹاؤن بھارہ کہو

برائے رابطہ :
03065504942۔
03008889817۔
...................
Disclaimer:
This post is being shared in good faith to promote a local business.
We have no financial interest or personal gain in this matter.
Any transaction, deal, or decision should be made based on your own observation, due diligence, and personal discretion.
We are not responsible or liable for any dealings, outcomes, or issues arising from this post

ملک میں نئے انتظامی یونٹس کامباحثہ صوبہ ہزارہ کاقیام ۔۔۔ آپکی رائے کیا ہے ؟صوبہ ہزارہ کادارحکومت کونسا شہر ہونا چاہئے؟  ...
06/09/2026

ملک میں نئے انتظامی یونٹس کامباحثہ
صوبہ ہزارہ کاقیام ۔۔۔ آپکی رائے کیا ہے ؟
صوبہ ہزارہ کادارحکومت کونسا شہر ہونا چاہئے؟





صوبہ اسلام آباد   یا  صوبہ پوٹھوہار وکوہسار ؟اپنی رائے سے نوازیں !!!!
05/09/2026

صوبہ اسلام آباد یا صوبہ پوٹھوہار وکوہسار ؟
اپنی رائے سے نوازیں !!!!





یوم دفاع کےسلسلےمیں تقریب پارس وے سکول سسٹم مدینہ ٹاؤن میں پروگرام کاانعقاد پارس وے سکول سسٹم کےروح رواں پرائیویٹ ایجوکی...
05/09/2026

یوم دفاع کےسلسلےمیں تقریب
پارس وے سکول سسٹم مدینہ ٹاؤن میں پروگرام کاانعقاد
پارس وے سکول سسٹم کےروح رواں پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زونل صدر اور معروف تعلیمی شخصیت راجہ خالد محمود ہیں

آپ نے وزٹ کیا ؟ اگر ہاں توکمنٹ کیجئے اور اگر نہیں گئےتو کیا کہیں گے ؟( اے آئی تصویر کشی )
04/09/2026

آپ نے وزٹ کیا ؟
اگر ہاں توکمنٹ کیجئے اور اگر نہیں گئےتو کیا کہیں گے ؟
( اے آئی تصویر کشی )


انتقال پُرملال ۔۔۔بھارہ کہو کی فضاء سوگوار ۔۔۔۔۔۔۔۔ڈہوک جیلانی کے رہائشی امجد حسین کے جواں سال فرزند وید امجد جو  چندروز...
03/09/2026

انتقال پُرملال ۔۔۔بھارہ کہو کی فضاء سوگوار
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈہوک جیلانی کے رہائشی امجد حسین کے جواں سال فرزند وید امجد جو چندروزقبل ایک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے دارفانی سے کُوچ کرگئےہیں
ولید امجد کی رحلت سے علاقے کی فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہے
اللہ پاک مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین





وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے نیا مقامی حکومتی نظام وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی۔میڈیارپورٹساسلام آباد 3حلقوں میں تقس...
02/09/2026

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
کیلئے نیا مقامی حکومتی نظام
وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی۔میڈیارپورٹس
اسلام آباد 3حلقوں میں تقسیم الگ الگ میئر 21 ارکان پر مشتمل باڈی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد لوکل گورنمنٹ سسٹم سے متعلق بل کل منظوری کے لیے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سامنے پیش کیا جائے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد کے لیے مقامی حکومتی نظام کی وفاقی کابینہ سے منظوری

اسلام آباد میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کے مجوزہ مقامی حکومتی (لوکل گورنمنٹ) نظام کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ سسٹم سے متعلق بل کل منظوری کے لیے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مجوزہ نظام کے تحت اسلام آباد کو تین حلقوں میں تقسیم کیا جائے گا، جن میں تین الگ کونسلیں ہوں گی۔ ہر کونسل کا اپنا میئر ہوگا اور وہ 21 اراکین پر مشتمل ہوگی۔

ان کونسلوں میں جنرل کونسلرز کے ساتھ ساتھ خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی بھی شامل ہوگی۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے منظوری کے بعد یہ بل حتمی منظوری کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا





Address

Bhara Kahu
Islamabad
45400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IGN Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share