Voice of Haveli

Voice of Haveli 📸

09/09/2026

new york
Muhammad zain

09/09/2026

06/09/2026

سیکریٹری اور ڈی جی صاحب کہہ رہے ہیں کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے عوام کو یلغار بنا دیا ہے۔

آج عوامی ایکشن کمیٹی کے سوالات سن لیں اور بتائیں کہ عوام اپنے بنیادی حقوق اور جائز مطالبات کے لیے آواز اٹھائے تو اسے یلغار کہنا کہاں کا انصاف ہے؟







06/09/2026

اگرچھوٹے بچے کی جذباتی تقریر












06/09/2026

زنداں کی سلاخیں ٹوٹیں گی
قفلوں کو پریشاں دیکھیں گے

دعویٰ ہے ہمارا زنجیرو
ہم جشن بہاراں دیکھیں گے

کیا ڈر ہے جو نور کی چاہت میں
ہم کو بھی شب غم کھاجائے

کچھ لوگ توایسے ہوں گے
جو صبح درخشاں دیکھیں گے

Raja ehsan Khan (shaheed)

Awami Action Committee Ajk

05/06/2026

تحصیل خورشید آباد کے ٹاؤن میں آٹے کی قلت کے باعث لائنوں میں ذلیل ہو رہے ہیں۔۔
خورشید آباد میں آٹے کی بوری کا سرکاری ریٹ 1050 روپے ہے، لیکن افسوس کہ بعض ڈیلرز آج بھی 1100 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ اگر سرکاری ریٹ موجود ہے تو اضافی 50 روپے کیوں وصول کیے جا رہے ہیں؟
کچھ لوگوں نے کہا رفیق شاہین صاحب 1100 روپے میں آٹا فروخت کر رہے ہیں یہ ڈیلر ایک بااثر سیاسی و سماجی شخصیت ہیں، اس لیے شاید ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کرتا۔



31/05/2026

عوامی ایکشن کمیٹی ایک عمومی پلیٹ فارم ہے جو عام لوگوں کے مسائل اور حقوق کی نمائندگی کرتی ہے، جس کا بنیادی مقصد سیاسی جماعتوں یا شخصیات کی حمایت کرنا نہیں بلکہ عوامی آواز کو مضبوطی سے پیش کرنا ہے۔ خورشید آباد کے المناک واقعے کے بعد، کچھ افراد عوامی سوالات کو جان بوجھ کر سیاسی رنگ دے رہے ہیں اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے خواجہ طارق سعید کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ عوامی مسائل پر آواز اٹھانا ہر شہری کا قانونی حق ہے، اور عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے اصل مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔

یہ وہ لوگ ہیں جو عوامی مسائل کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔ خورشید آباد کے المناک حادثے میں 7 قیمتی جانیں ...
30/05/2026

یہ وہ لوگ ہیں جو عوامی مسائل کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔ خورشید آباد کے المناک حادثے میں 7 قیمتی جانیں ضائع ہونے پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا تھا، لیکن اس موقع پر آپ کی جانب سے کوئی بیان یا پوسٹ سامنے نہیں آئی۔ تاہم، جیسے ہی عوام نے ہسپتالوں، ایمبولینس اور بنیادی سہولیات کی کمی کے حوالے سے وزیراعظم سے سوال کیا، آپ کو فوراً تکلیف ہونے لگی۔ سچ یہ ہے کہ موت تو برحق ہے، لیکن عوام کو بہتر صحت اور ریسکیو سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔ عوام اپنے حق کی بات کر رہی ہے اور یہ ان کا بنیادی حق ہے۔

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Haveli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share