17/05/2026
17 مئی | اسلام آباد، گولڑہ شریف
امیر جمعیت علماء اسلام (س) حضرت مولانا عبد الحق ثانی صاحب کی گولڑہ شریف آمد، جہاں انہوں نے درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید معین الحق گیلانی صاحب سے ملاقات کی اور ان کے صاحبزادے پیر مہر فرید الحق مرحوم اور والدہ مرحومہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحومین کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
اسی دوران سجادہ نشین پیر غلام قطب الحق صاحب سے بھی ملاقات ہوئی اور ان کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس و تعزیت پیش کی گئی۔
بعد ازاں مجاہدِ ختم نبوت حضرت پیر مہر علی شاہ رحمہ اللہ اور حضرت پیر نصیر الدین نصیر رحمہ اللہ کے مزارات پر حاضری دی گئی، فاتحہ خوانی کی گئی.
وفد میں جمعیت اسلام آباد کے رہنماء صاحبزادہ حافظ محمد فاروق، محمد عمر بن راشد الحق اور محمد احمد الحق بھی ہمراہ تھے۔
اللہ تعالیٰ اپنے مقبول بندوں کے صدقے مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہمیں اکابرینِ دین کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔