Twin City News network

  • Home
  • Twin City News network

Twin City News network Social Media Sarvice

اسلام آباد: (رپورٹ: محمد شبیر راجہ)اسلام آباد کے نواحی علاقے دوبالہ سیداں، انگوری روڈ، پھلگراں میں اے بی اے یو (ABAU) پھ...
10/07/2026

اسلام آباد:
(رپورٹ: محمد شبیر راجہ)
اسلام آباد کے نواحی علاقے دوبالہ سیداں، انگوری روڈ، پھلگراں میں اے بی اے یو (ABAU) پھلگراں کے زیرِ اہتمام جدید ٹیلی میڈیسن سروس کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال تھے، جبکہ رکن قومی اسمبلی این اے-47 ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن محترمہ فرزانہ کوثر بھی موجود تھیں اور انہوں نے اس اہم عوامی فلاحی منصوبے کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید طبی سہولیات کی عوام تک رسائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تقریب میں معززینِ علاقہ، سماجی و سیاسی شخصیات، طبی ماہرین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ٹیلی میڈیسن سروس کے آغاز سے اہلِ علاقہ کو مستند ڈاکٹروں سے آن لائن طبی مشورہ اور علاج کی سہولت اپنے علاقے میں ہی میسر آئے گی، جس سے خصوصاً دور دراز علاقوں کے شہریوں کو بروقت اور معیاری طبی خدمات تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔
شرکاء نے اس منصوبے کو عوامی صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے علاقے کے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے۔

اسلام آباد:(رپورٹ: محمد شبیر راجہ)نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور سماجی خدمات کے فروغ کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹ...
10/07/2026

اسلام آباد:
(رپورٹ: محمد شبیر راجہ)
نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور سماجی خدمات کے فروغ کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (PIHRO) اور روٹری کلب اسلام آباد میٹروپولیٹن (RCIM) کے درمیان ایک اہم اور نتیجہ خیز اجلاس منعقد ہوا، جس میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دونوں ادارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، انسانی حقوق کے شعور، قیادت سازی، رضاکارانہ خدمات، تعلیم، ہنر مندی اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں مل کر کام کریں گے تاکہ نوجوان معاشرے میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے صدر حبیب ملک اورکزئی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نادیہ عماد اور روٹری کلب اسلام آباد میٹروپولیٹن کے صدر میاں شوکت مسعود نے شرکت کی۔
شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں اداروں کے درمیان مضبوط شراکت داری کے ذریعے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کیے جائیں گے اور ایسے مشترکہ پروگرام ترتیب دیے جائیں گے جو معاشرے میں مثبت تبدیلی اور انسانی خدمت کے فروغ کا ذریعہ بنیں گے۔

اسلام آباد (رپورٹ: محمد شبیر راجہ)تعلق فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن سیمعہ حمید نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن فرزانہ کوثر...
09/07/2026

اسلام آباد (رپورٹ: محمد شبیر راجہ)
تعلق فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن سیمعہ حمید نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن فرزانہ کوثر کے ہمراہ وزیراعظم آفس (PMO) اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران SINOPAK National Talent, Culture and Skills Olympiad کے حوالے سے مستقبل میں باہمی تعاون، نوجوانوں کی صلاحیتوں کے فروغ، ہنر مندی، ثقافتی سرگرمیوں اور تعلیمی مواقع کو وسعت دینے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر رانا مشہود احمد خان نے نوجوانوں کی ترقی اور قومی سطح پر ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے تعلق فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
چیئرپرسن تعلق فاؤنڈیشن سیمعہ حمید نے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور خصوصاً فوکل پرسن فرزانہ کوثر کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں اداروں کے اشتراک سے نوجوانوں کے لیے مزید مؤثر اور مفید منصوبے متعارف کرائے جائیں گے، جن سے پاکستان بھر کے باصلاحیت نوجوان مستفید ہوں گے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

اسلام آباد:(رپورٹ: محمد شبیر راجہ)اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز (IMSB I-V راول ڈیم، EMIS 440) کی اسکول مینجمنٹ کمیٹی (S...
08/07/2026

اسلام آباد:
(رپورٹ: محمد شبیر راجہ)
اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز (IMSB I-V راول ڈیم، EMIS 440) کی اسکول مینجمنٹ کمیٹی (SMC) کی صدر محترمہ فرزانہ کوثر کی زیرِ صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیمی معیار کی بہتری، اسکول کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، طلبہ کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی اور ادارے کے مستقبل کے لیے جامع حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں اسکول کی ترقی کے لیے قابلِ عمل منصوبہ بندی کرتے ہوئے صبح اور شام کی شفٹوں میں تعلیمی و انتظامی سہولیات کو بہتر بنانے کا عزم کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول مینجمنٹ کمیٹی اور تدریسی عملے کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
اجلاس میں ابتدائی بچپن کی تعلیم (ECE) کے مراکز کو مزید فعال بنانے، طلبہ کی فلاح و بہبود، غذائی سہولیات اور داخلوں میں اضافے کے لیے خصوصی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر اسکول مینجمنٹ کمیٹی محترمہ فرزانہ کوثر نے کہا کہ معیاری تعلیم، جدید سہولیات اور کمیونٹی کی شمولیت ہی ایک کامیاب تعلیمی ادارے کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام متعلقہ اداروں اور والدین کے تعاون سے اسکول کو ایک مثالی تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا۔
اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ ادارہ تعلیمی میدان میں مزید ترقی اور کامیابیاں حاصل کر سکے۔

Islamabad(Report by Muhammad Shabbir Raja)Rotary Club Islamabad Metropolitan Holds Prestigious Reception in Honor of New...
30/06/2026

Islamabad
(Report by Muhammad Shabbir Raja)
Rotary Club Islamabad Metropolitan Holds Prestigious Reception in Honor of Newly Elected President
Islamabad: A prestigious ceremony was held in honor of the newly elected President of Rotary Club Islamabad Metropolitan, Mian Shaukat Masood. The event was attended by the President of the Islamabad Chamber of Commerce and Industry, Sardar Tahir Mahmood, as the Chief Guest. Nausherwan Khalil, Past President and North Zone Coordinator, attended as a special guest. The ceremony was also attended by Rotary members, past presidents, and prominent personalities from various walks of life.
Addressing the gathering, outgoing President Rear Admiral Shahid Saeed presented the club's annual performance report, highlighting the welfare projects completed during his tenure and acknowledging the valuable contributions of the Board members. His achievements were highly appreciated by the participants and the Chief Guest.
On the occasion, the club charter was formally handed over to the newly elected President, Mian Shaukat Masood, who was warmly welcomed by the members. In his address, he thanked the club for reposing its confidence in him and pledged to further promote Rotary's motto of "Service Above Self" by expanding public welfare initiatives and strengthening humanitarian services.
Chief Guest Sardar Tahir Mahmood praised Rotary as one of the world's leading humanitarian organizations, dedicated to serving communities and supporting those in need. He stated that the Islamabad Chamber of Commerce and Industry stands shoulder to shoulder with Rotary Club Islamabad Metropolitan and looks forward to strengthening mutual cooperation in promoting social welfare initiatives in the future.
At the conclusion of the ceremony, the participants congratulated Mian Shaukat Masood on assuming the presidency, extended their best wishes for a successful tenure, and reaffirmed their commitment to further enhancing the club's humanitarian and community service efforts.

رپورٹمہتاب عباسی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی خدمات قابلِ تحسیناسلام آباد: معروف قانون دان مہتاب عباسی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے ان...
16/06/2026

رپورٹ
مہتاب عباسی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی خدمات قابلِ تحسین
اسلام آباد: معروف قانون دان مہتاب عباسی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے انسانی حقوق کے تحفظ، عوامی فلاح و بہبود اور قانونی شعور کی ترویج کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ وہ نہ صرف مختلف قانونی معاملات میں عوام کی رہنمائی کرتے ہیں بلکہ معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کو انصاف کی فراہمی کے لیے بھی سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انسانی حقوق کے فروغ، قانونی معاونت اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے ان کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔ مہتاب عباسی نے مختلف سماجی اور قانونی فورمز پر عوامی آگاہی پیدا کرنے اور قانون کی بالادستی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ مہتاب عباسی کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں، دیانت داری اور عوامی خدمت کا جذبہ انہیں وکلاء برادری میں ایک منفرد مقام عطا کرتا ہے۔ ان کی خدمات معاشرے میں انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے فروغ کے لیے ایک مثبت مثال ہیں۔
عوامی اور سماجی حلقوں نے مہتاب عباسی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی انسانی حقوق، عوامی فلاح و بہبود اور قانونی میدان میں اپنی گرانقدر خدمات جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد() صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے آئندہ بجٹ میں ریٹیلرز، رئیل اسٹیٹ،زراعت اور صنعتوں کیلئے آ...
22/05/2026

اسلام آباد() صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے آئندہ بجٹ میں ریٹیلرز، رئیل اسٹیٹ،زراعت اور صنعتوں کیلئے آسان ٹیکس نظام لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں کیلئے اردو میں ایک صفحے پر مشتمل آسان ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرایا جائے،ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والے تاجروں کو فرض شناس ٹیکس گزار" کی شیلڈ یا پلیٹ دی جائے ،ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کو ایف بی آر ہراساں نہ کرے ،5.1فیصد کم از کم ٹرن اوور ٹیکس کا اطلاق ختم کیا جائے ،سپر ٹیکس فوری ختم اور سیلز ٹیکس سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے،آسان ٹیکس اسکیم اختیار کرنے والے تاجروں کا آڈٹ نہ کیا جائے اورجائیداد اور گاڑیوں کے بارے میں بلاوجہ پوچھ گچھ نہ کی جائے، ،نان فائلرز کو مرحلہ وار جرمانوں کے بعد دکان سیل کرنے کا نظام متعارف کرانے کی تجویزایف بی آر کو آسان ٹیکس اسکیم کامیاب بنانے کا ہدف دیا جائے،جیولرز کیلئے الگ الگ کیٹگریز اور آسان نظام متعارف کرایا جائے،شرح سود، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے،موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکسز کم اور آئی ٹی سیکٹر کو سہولیات دی جائیں،ایف بی آر کے چھاپوں، گرفتاریوں اور لامحدود اختیارات کو محدود کیا جائے ،عید کے بعد لاک ڈاؤن ختم اور کاروباری سرگرمیاں مکمل بحال کی جائیں ،صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلی مرکزی تنظیم تاجران پاکستان خواجہ شاہد رزاق سکہ، چیئرمین کراچی سندھ تاجر اتحادشیخ حبیب، صدر صوبہ پنجاب اور صدر انجمن تاجران رجسٹرڈ راولپنڈی شرجیل میر، شرافت علی مبارک صدر مرکزی تنظیم تاجران صوبہ خیبر پختون خواہ ، جاویدمیمن قائم مقام صدر مرکزی تنظیم تاجران صوبہ سندھ ظاہر شاہ صدر مرکزی تنظیم جنرل سیکرٹری مرکزی تنظیم تاجران صوبہ خیبر پختون خوا شیخ سعید و دیگر تاجر راہنماؤں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ20 کروڑ سالانہ ٹرن اوور تک کے تاجروں کیلئے آسان اور سادہ ٹیکس اسکیم لائی جائے، نئے اور پرانے فائلرز کو بھی آسان ٹیکس اسکیم میں شامل ہونے کا اختیار دیا جائے۔ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والے تاجروں کو فرض شناس ٹیکس گزار" کی شیلڈ یا پلیٹ دی جائےجس تاجر کے پاس فرض شناس ٹیکس گزار شیلڈ یا پلیٹ ہو اسے ایف بی ار تنگ نہ کرے ، ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کو ایف بی آر ہراساں نہ کرے کا،آسان ٹیکس اسکیم اختیار کرنے والے تاجروں پر پوائنٹ آف سیل اور ڈیجیٹل انوائسنگ کا اطلاق نہ ہو۔اسکیم کے تحت تاجروں پر ودہولڈنگ ٹیکس کاٹنے کی ذمہ داری ختم کی جائے،5.1 فیصد کم از کم ٹرن اوور ٹیکس کا اطلاق ختم کیا جائے ،آسان ٹیکس اسکیم اختیار کرنے والے تاجروں کا آڈٹ نہ کیا جائے،ظاہر کردہ ٹرن اوور پر صرف25.0سے 50.0 فیصد ٹیکس مقرر کیا جائے، بجلی، فون اور دیگر مد میں کٹے ودہولڈنگ ٹیکس کو ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دی جائے ،کم از کم سالانہ 25 ہزار روپے ٹیکس پر بھی اتفاق کیا جا سکتا ہے،آسان اسکیم اختیار کرنے والوں کی جائیداد اور گاڑیوں کے بارے میں بلاوجہ پوچھ گچھ نہ کی جائے،بینک اکاؤنٹس میں غیر معمولی ٹرانزیکشنز پر کارروائی تاجر نمائندوں کی مشاورت سے ہو۔آئندہ سالوں میں بھی آسان ٹیکس اسکیم جاری رکھی جائے اور آڈٹ سے استثنیٰ دیا جائے ،نان فائلرز کو مرحلہ وار جرمانوں کے بعد دکان سیل کرنے کا نظام متعارف کرائی جائے،ایف بی آر کو آسان ٹیکس اسکیم کامیاب بنانے کا ہدف دیا جائے، ٹیئر ون ریٹیلرز کی موجودہ تعریف اور شرائط میں تبدیلی کی جائے،ڈیجیٹل ادائیگیاں قبول کرنے والے تاجروں پر پوائنٹ آف سیل لازمی قرار نہ دیا جائے بجلی کے سالانہ 12 لاکھ کے بل کی حد بڑھا کر 20 لاکھ کرنے کا مطالبہ ائرکنڈیشنڈ مالز میں صرف برانڈز اور چین اسٹورز پر پوائنٹ آف سیل نافذ کیا جائے،کاشف چوہدری نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر عائد ٹیکسز 236C اور 236K کو ایک فیصد تک کم کرنے کی تجویز دیدی،سیکشن 7E ختم اور ایف بی آر جائیداد ویلیو کم از کم 40 فیصد کم کی جائے،اوورسیز پاکستانیوں کو جائیداد خریدنے پر خصوصی ٹیکس ریلیف دیا جائے۔جیولرز کیلئے الگ الگ کیٹگریز اور آسان نظام متعارف کرایا جائے،موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکسز کم اور آئی ٹی سیکٹر کو سہولیات دی جائیں ،سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم کر کے کاروباری آسانیاں پیدا کی جائیں ،شرح سود، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے، سپر ٹیکس فوری ختم اور سیلز ٹیکس سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے، خام مال کی درآمد پر ڈیوٹیز کم اور صنعتوں کیلئے سہولیات بڑھانے کی تجویزایف بی آر کے چھاپوں، گرفتاریوں اور لامحدود اختیارات کو محدود کیا جائے،حکومتی اخراجات، وی آئی پی کلچر اور پروٹوکول فوری ختم کیا جائے ،این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی اور ترقیاتی اخراجات کم کیے جائیں،،عید کے بعد لاک ڈاؤن ختم اور کاروباری سرگرمیاں مکمل بحال کی جائیں ،گرمیوں میں عوام شام کے اوقات میں خریداری کیلئے نکلتے ہیں، مارکیٹوں کے اوقات محدود نہ کیے جائیں ،پریس کانفرنس سے خواجہ شاہد رزاق سکہ، شیخ حبیب، شرجیل میر،شرافت علی مبارک، جاوید میمن، ظاہر شاہ خان اور شیخ سعید نے بھی تاجروں کو درپیش مشکلات کا احاطہ کیا اور کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے تاجروں کے حقوق کا تحفظ کیا، خواجہ شاہد رزاق سکہ ،سمارٹ لاک ڈاون کا خاتمہ تاجروں کی یکجہتی اور اتحاد و اتفاق کا عملی نمونہ ہے،حکومت تاجروں کو فوری ریلیف دے ،،ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کو خصوصی رعایت دی جائے،ایف بی ار سمیت دہگر اداروں کی چیرہ دستیوں کو روکا جائے۔

اسلام آباد: Farzana Welfare Association کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ اسکول اسلام آباد میں “ینگ کلائمٹ جسٹس ایمبیسیڈر ورکشاپ” ک...
21/05/2026

اسلام آباد:
Farzana Welfare Association کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ اسکول اسلام آباد میں “ینگ کلائمٹ جسٹس ایمبیسیڈر ورکشاپ” کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ و طالبات کو موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تحفظ، کلائمٹ ریزیلینس اور نوجوانوں کے کردار سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔
ورکشاپ میں انٹرایکٹو لرننگ سیشنز، گروپ ڈسکشن، ماحولیاتی آگاہی سرگرمیاں، درخت لگانے کی مہم، واٹر کنزرویشن اور گرین لیڈرشپ سے متعلق عملی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ نے ماحول دوست سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور پائیدار مستقبل کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
تقریب میں چیئرپرسن Farzana Welfare Association محترمہ فرزانہ کوثر، جو وزیراعظم یوتھ پروگرام برائے ویمن اینڈ جینڈر ایمپاورمنٹ کی فوکل پرسن بھی ہیں، نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی کردار ادا کریں اور ایک سرسبز، صاف اور پائیدار پاکستان کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ماحولیاتی تحفظ اور کلائمٹ جسٹس کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اور اس مقصد کے لیے تعلیمی اداروں میں آگاہی پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ 🌱🌍

اسلام آباد:روٹری کلب اسلام آباد میٹرو پولیٹن کے زیر اہتمام ضرورت مند بچوں میں عید گفٹس تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب کا...
21/05/2026

اسلام آباد:
روٹری کلب اسلام آباد میٹرو پولیٹن
کے زیر اہتمام ضرورت مند بچوں میں عید گفٹس تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد مستحق بچوں کی خوشیوں میں شریک ہونا اور عید کی خوشیاں اُن تک پہنچانا تھا۔
اس موقع پر بچوں میں عید گفٹس کے ساتھ چاکلیٹس، جیولری سن کیپ کپ کیکس، کاپیاں اور پینسلیں بھی تقسیم کی گئیں۔ ڈاکٹر اشرف حمید کی جانب سے خصوصی طور پر بچوں میں روٹری لوگو والی سن کیپس تقسیم کی گئیں، جنہیں بچوں نے خوبصورت انداز میں پہن کر نظم و ضبط کا بہترین مظاہرہ کیا۔ بچیوں کے لیے عید گفٹس میں جیولری بھی تقسیم کی گئی، جبکہ اساتذہ کے لیے عید کے کپڑے بطور تحفہ پیش کیے گئے۔
تقریب میں سینیر سیٹیزن فونڈیشن پاکستان کے صدر روٹیرین اکبر حیات گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے مستحق افراد خصوصاً بچوں کی خوشیوں میں شریک ہونا عظیم سماجی خدمت اور انسانیت دوستی کی بہترین مثال ہے۔
اس موقع پر روٹری کلب کے صدر ماجد قریشی نے کہا کہ بچوں کے چہروں پر خوشی دیکھنا اُن کے لیے سب سے بڑا انعام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عید گفٹس کے خصوصی انتظامات ڈاکٹر اشرف حمید نے کیے، جبکہ محترمہ فرخندہ اندرابی اور محترمہ طیبہ گل نے بچوں کے لیے کپ کیکس، کاپیاں اور پینسلیں فراہم کرکے اس کارِ خیر میں اہم کردار ادا کیا۔
تقریب میں محترمہ شہناز حسنین، محترمہ یاسمین، محترمہ فرخندہ اندرابی اور راجہ محمد شبیر سمیت دیگر سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت اور ضرورت مند افراد کی مدد کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Address


Telephone

+923331234567

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Twin City News network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share