11/10/2025
کل سوال تحریک انصاف کر رہی تھی کہ گولی کیوں چلائی تو تحریک لبیک نے مذاق اڑایا
آج وہی سوال تحریک لبیک کر رہی ہے کہ گولی کیوں چلائی اور سعد رضوی صاحب ہر وڈیو میں پوچھ رہے گولی کیوں چلائی
کل جیسے عمران خان نے اپنے سامنے چلائے گئے شیل اور گولیاں رکھ کر دکھائی کہ یہ ہم پر چلائے گئے آج وہی شیل اور گولیاں سعد رضوی دکھا رہے ہیں
کل تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مار کر عورتوں کو حراست میں لیا گیا تو کئی تحریک لبیک کے اکاؤنٹ مذاق اڑا رہے تھے
آج ویسے ہی تحریک لبیک کے رہنما سعد رضوی کے گھر پر چھاپہ مار کر عورتوں کو حراست میں لیا گیا ہے
آج تحریک لبیک کو سب سے زیادہ کوریج اور انکی آواز تحریک انصاف کے اکاؤنٹس نے اٹھائی ہے
اس لیے ظلم پر ہنسنا نہیں چاہیے