28/05/2026
علماء و مشائخ کانفرنس "فروغِ امن، انسدادِ انتہا پسندی و بین المذاہب ہم آہنگی" کے دوران چیئرمین نیشنل رحمت اللعالمین ﷺ و خاتم النبیین اتھارٹی ڈاکٹر خورشید احمد ندیم نے علم، اخلاقی تربیت اور مثبت فکری رویوں کو پُرامن معاشرے کی بنیاد قرار دیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی وحدت، دینی ہم آہنگی اور اعتدال پسند بیانیہ ہی نوجوان نسل کو انتہا پسندی سے محفوظ رکھنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔