Team Hasnain Saleem MC65- Kharpito

Team Hasnain Saleem MC65- Kharpito local Council Election

Jazakalla Dr sab ko mazed Tarqi dy
21/08/2026

Jazakalla Dr sab ko mazed Tarqi dy

پرائمری اسکول کھرپتو کا دورہ — تعلیم کے فروغ کا عزم صدر و بلدیاتی امیدوار کھرپتو حسنین سلیم نے پرائمری اسکول کھرپتو کا د...
18/08/2026

پرائمری اسکول کھرپتو کا دورہ — تعلیم کے فروغ کا عزم
صدر و بلدیاتی امیدوار کھرپتو حسنین سلیم نے پرائمری اسکول کھرپتو کا دورہ کیا، جہاں 14 اگست یومِ آزادی کے حوالے سے ایک خوبصورت اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر پرنسپل انور صاحب کی زیرِ نگرانی اسکول کے اور کمیونٹی ٹیچرز نے بہترین کردار ادا کیا۔ صدر حسنین سلیم نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعام بھی دیا، جبکہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں میں اسکول بیگز تقسیم کیے گئے۔
تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کریں۔ جو والدین اپنے بچوں کو ابھی تک اسکول نہیں بھیج رہے، ان سے خصوصی گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے انہیں لازمی تعلیم دلائیں۔ آج کا پڑھا لکھا بچہ ہی کل اپنے خاندان، علاقے اور معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
آئیں، ہم سب مل کر عہد کریں کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں، اساتذہ کا احترام کریں اور تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔
تعلیم ہماری طاقت، ہمارے بچوں کا روشن مستقبل اور ہمارے معاشرے کی ترقی کی ضمانت ہے۔
ان شاء اللہ، ہم سب مل کر اپنے علاقے میں تعلیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 😥💔انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع ہے کہ اپو احمد چو اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔ اللہ تعالیٰ مرحو...
18/08/2026

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 😥💔
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع ہے کہ اپو احمد چو اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ 🤲
اللہ پاک تمام لواحقین، بالخصوص جناب فدا حسین ابدالی، ایوب اور عباس ابدالی کو اس عظیم صدمے کو صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲💔
منجانب ۔ حسنین سلیم

اظہار مسرت ومبارکبادی محمد رضا صالحی فرزند علامہ شیخ جواد صالحی (مرحوم) کو ایف-پی-ایس -سی کے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی حاص...
14/08/2026

اظہار مسرت ومبارکبادی
محمد رضا صالحی فرزند علامہ شیخ جواد صالحی (مرحوم) کو ایف-پی-ایس -سی کے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی حاصل کر کے اورینٹل ٹیچر BPS -16 منتخب ہونے پر مبارکبادی پیش کرتے ہیں ۔
یقیناً یہ لمحہ پورے علاقے کے لیے باعث فخر اور مسرت ہے ۔
منجانب:-
حسنین سیلم ۔

14/08/2026

. . . . 🇵🇰 14 اگست — یومِ آزادی پاکستان 🇵🇰

آج کا دن ہمارے لیے خوشی، فخر اور شکر کا دن ہے۔ 14 اگست ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے میں پاکستان ایک آزاد وطن کی صورت میں دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان کے تمام محبِ وطن عوام کو یومِ آزادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
گلگت بلتستان پاکستان کی خوبصورتی، بہادری اور حب الوطنی کی ایک روشن مثال ہے۔ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی اور محبت کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ آج ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے وطن کی سلامتی، ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں۔
ہم عہد کریں کہ اپنے علاقے میں اتحاد، بھائی چارے، امن، تعلیم، ترقی اور عوامی خدمت کو فروغ دیں گے۔ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، اس لیے ہمیں انہیں بہتر مواقع فراہم کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی خدمت میں بروئے کار لانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں امن و خوشحالی عطا فرمائے اور ہمارے شہداء و بزرگوں کی قربانیوں کو قبول فرمائے۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
گلگت بلتستان پائندہ باد ❤️
یومِ آزادی مبارک!
منجانب: جناب حسنین سلیم

Vote for Hasnain Salim 💕💞
13/08/2026

Vote for Hasnain Salim 💕💞

انشاءاللہ ووٹ  صرف حسنین سلیم
11/08/2026

انشاءاللہ ووٹ صرف حسنین سلیم

انشاءاللہ 👍👍👍
09/08/2026

انشاءاللہ 👍👍👍

التماسِ دعا 🤲حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید عباس رضوی صاحب کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل ہے
08/08/2026

التماسِ دعا 🤲
حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید عباس رضوی صاحب کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل ہے

یوتھ آرگنائزیشن کھرپتو (YOK) کے صدر اور بلدیاتی انتخابات کے امیدوار حسنین سلیم کی دعوت پر سابق قائدِ حزبِ اختلاف و رکن گ...
06/08/2026

یوتھ آرگنائزیشن کھرپتو (YOK) کے صدر اور بلدیاتی انتخابات کے امیدوار حسنین سلیم کی دعوت پر سابق قائدِ حزبِ اختلاف و رکن گلگت بلتستان اسمبلی جناب محمد کاظم میثم نے کھرپتو کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور آبپاشی کے کول کا معائنہ کیا اور متاثرہ انفراسٹرکچر کی جلد بحالی کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر کھرپتو میں نئی سڑک کی انتظامی منظوری اور برگے نالہ ٹریک کی منظوری سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ان منصوبوں پر جلد عملی کام کا آغاز ہوگا۔

علاقے میں بجلی کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جہاں بجلی کے پولز اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی دور کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے تعاون سے جلد اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔

محمد کاظم میثم نے کھرپتو کے تاریخی چنار کا دورہ بھی کیا اور اس مقام کو سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے ساتھ ایک عوامی لائبریری قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دورے کے اختتام پر عمائدین، سرکردگان، بزرگوں اور یوتھ آرگنائزیشن کھرپتو کے صدر حسنین سلیم و ارکان نے جناب محمد کاظم میثم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اعلان کردہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر جلد عملدرآمد ہوگا اور کھرپتو مزید ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

#ایڈمن

Address

Kharpito
Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Team Hasnain Saleem MC65- Kharpito posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share