Hafiz Asad Choudhary

Hafiz Asad Choudhary Content Creator--Anchor-Social Worker-Podcaster
میرےابوجی میرےہیروہیں 💕

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَقیم جماعتِ اسلامی پاکستان، جناب امیرالعظیم صاحب اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہوگئ...
22/07/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

قیم جماعتِ اسلامی پاکستان، جناب امیرالعظیم صاحب اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہوگئے۔

اللہ کا ایک مخلص بندہ اپنے رب کی طرف لوٹ گیا۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی اقامتِ دین، تحریکِ اسلامی اور دعوتِ حق کی جدوجہد میں بسر کی۔ انہوں نے اپنی زندگی، اپنی صلاحیتیں اور اپنا وقت اللہ کے دین کی سربلندی کے لیے وقف کیے رکھا۔ ان کی سادگی، اخلاص، استقامت اور تنظیم سے وفاداری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی حسنات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، لغزشوں سے درگزر فرمائے، درجاتِ عالیہ بلند فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، تمام منازلِ آخرت کو آسان فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان، رفقاء اور پوری تحریکِ اسلامی کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

"مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی جب اخلاص، محنت اور کردار کی بلندی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تو وہ پوری قوم کے لیے ...
13/07/2026

"مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی جب اخلاص، محنت اور کردار کی بلندی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تو وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر بن جاتی ہیں۔"

اسلام آباد سٹی ٹریفک پولیس کی باہمت آفیسر کائنات اظہر خان واقعی ہماری بہادر بیٹی اور پاکستان کی خواتین کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔ ٹریفک کے نظم و ضبط کو بہتر بنانے، شہریوں کی رہنمائی اور اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دے کر انہوں نے ثابت کیا ہے کہ خدمتِ خلق ہی اصل کامیابی ہے۔ اسلام آباد کی بہترین ٹریفک مینجمنٹ میں ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، اور وہ بلاشبہ اس نظام کی حقیقی ہیروز میں شمار ہوتی ہیں۔

مجھے یہ سعادت حاصل ہوئی کہ میں نے معروف مفکر الطاف حسن قریشی صاحب کی قیمتی تصنیف "پیارے مولانا" بطورِ تحفہ محترمہ کائنات اظہر خان کو پیش کی۔ دعا ہے کہ یہ کتاب ان کے علم، فکر اور کردار میں مزید نکھار کا ذریعہ بنے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کا پیغام عام کرے۔

قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

"بے شک میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کے عمل کو ضائع نہیں کرتا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت۔"
(سورۃ آلِ عمران: 195)

یہ آیت اس حقیقت کو واضح کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک عزت و فضیلت کا معیار جنس نہیں بلکہ ایمان، اخلاص اور نیک عمل ہے۔

اللہ تعالیٰ محترمہ کائنات اظہر خان کو اپنی ذمہ داریاں مزید احسن انداز میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، انہیں سلامت رکھے اور پاکستان کی بیٹیوں کو بھی ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے علم، خدمت اور کردار کی بلندی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Youth Studio Hafiz Asad Choudhary

ایڈیٹر نے کچھ زیادہ ہی میک اپ کر دیا ہے 😕Hafiz Asad Choudhary / Youth Studio
03/07/2026

ایڈیٹر نے کچھ زیادہ ہی میک اپ کر دیا ہے 😕

Hafiz Asad Choudhary / Youth Studio

29/06/2026

یونیورسٹیوں میں آخر ہو کیا رہا ہے؟
☑️ Islam vs Mixed Education ! The Untold Reality

26/06/2026

کیا خیبر پختونخوا میں خواتین کی تعلیم پر پابندی ہے؟
☑️ The Hidden Reality 😱

25/06/2026

یونیورسٹی پہنچی تو سب نے سوال کیا، برقعہ کیوں؟
برقعے کے پیچھے چھپی اصل کہانی
University, modern environment and burqa. Why did this girl choose this path ?

24/06/2026

پہلے قصور کی زینب اور اب سرگودھا کی منتہا زہراہ
آخر کب تک ہماری ننھی کلیاں درندگی کا نشانہ بنتی رہے گی ؟

23/06/2026

مڈل کلاس خواتین کی خاموش تباہی ؟
فیملی ویلاگنگ ، ڈرامہ سیریل ، ٹک ٹاک !
The dangerous effects of family vlogging, drama serials and talk shows | The silent destruction of middle-class women
Full Podcast On Youtube 👇
https://youtube.com/watch?v=nZq9oJL2GSE&si=R4L2MGxtqSFZe2Br

Youth Studio Podcast
Guest 🎙️ : Shaista Saba (Content Creater-Hijabian)

Facebook : https://www.facebook.com/share/18gHiYrZkZ/
Youtube : https://youtube.com/?si=OxynHY0IV5GVmFN2
Hafiz Asad Choudhary
Facebook : https://www.facebook.com/share/1Byv8cYRG6/
Tiktok : https://www.tiktok.com/?_r=1...

مرکزی سوشل میڈیا ٹیم کے وفد نے صوبائی دفتر میں ڈائریکٹر میڈیا سیل جماعت اسلامی پنجاب شمالی حافظ اسد چوہدری سے اہم ملاقات...
14/06/2026

مرکزی سوشل میڈیا ٹیم کے وفد نے صوبائی دفتر میں ڈائریکٹر میڈیا سیل جماعت اسلامی پنجاب شمالی حافظ اسد چوہدری سے اہم ملاقات کی، جس میں جماعت اسلامی کے پیغام کو جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے، سوشل میڈیا کی حکمت عملی اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جماعت اسلامی پنجاب شمالی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ گجرات سے اٹک تک اس کے 12 اضلاع میں منظم، فعال اور باقاعدہ ضلعی سطح کے میڈیا سیلز قائم ہیں، جو امیر جماعت اسلامی کے وژن، جماعت کی دعوت اور عوامی خدمت کے پیغام کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے لیے مسلسل متحرک ہیں۔

ملاقات کے دوران موجودہ بجٹ پر جماعت اسلامی کے مؤقف، ممبر سازی مہم، بنو قابل پروگرام، نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے، عوامی رابطہ مہم اور سوشل میڈیا کے ذریعے جماعت کے پیغام کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو دعوت، شعور اور مثبت تبدیلی کے لیے مزید منظم انداز میں استعمال کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی پاکستان امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں ایک ایسے معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے جہاں عدل، دیانت، شفافیت، تعلیم، روزگار اور عوامی حقوق کو ترجیح حاصل ہو۔ ان کا وژن نوجوانوں کو بااختیار بنانے، کرپشن سے پاک نظام کے قیام اور عام آدمی کی آواز کو مؤثر انداز میں بلند کرنے پر مبنی ہے۔

سوشل میڈیا ٹیمیں اس جدوجہد کا اہم حصہ ہیں، جو حق، خدمت اور اصلاح کے پیغام کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے لاکھوں لوگوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں

Address

I 8 Markaz
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Asad Choudhary posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Hafiz Asad Choudhary:

Shortcuts

Share

Category