AJK Board of Investment

AJK Board of Investment Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AJK Board of Investment, Government Organization, Jammu & Kashmir House, 1st Floor, Multipurpose Hall Building, Sector, F-5/2 Islamabad, Islamabad.

27/05/2026
25/05/2026
اسلام آباد نومنتخب چیرمین انویسٹمنٹ بورڈ آزادکشمیر چوہدری ربنواز طاہر کو سئنیر تجزیہ نگار پروفیسر طاہر نعیم ملک، چیرمین ...
20/05/2026

اسلام آباد
نومنتخب چیرمین انویسٹمنٹ بورڈ آزادکشمیر چوہدری ربنواز طاہر کو سئنیر تجزیہ نگار پروفیسر طاہر نعیم ملک، چیرمین کشمیر کونسل یورپی یونین علی رضا سید، میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی حافظ نعیم راجہ اور سٹاف ممبر پی آئی ڈی پونچھ راولاکوٹ سردار عادل نشاد پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے مبارکباد دے رہے ہیں.

اسلام آباد نومنتخب چیرمین انویسٹمنٹ بورڈ آزادکشمیر چوہدری ربنواز طاہر کو برطانیہ برمنگھم کے کاروباری شخصیت چوہدری پرویز ...
20/05/2026

اسلام آباد
نومنتخب چیرمین انویسٹمنٹ بورڈ آزادکشمیر چوہدری ربنواز طاہر کو برطانیہ برمنگھم کے کاروباری شخصیت چوہدری پرویز صاحب، دبئی کے معروف کاروباری شخصیت اوونر انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کمپنی چوہدری عبدالجبار صاحب اور گلبرگ گرین سے کاروباری شخصیت ظہیر مغل صاحب پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے مبارکباد دے رہے ہیں.

اسلام آبادچیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ آزاد جموں و کشمیر چوہدری ربنواز طاہر نے آج اپنے عہدے کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے پہلے روز...
14/05/2026

اسلام آباد
چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ آزاد جموں و کشمیر چوہدری ربنواز طاہر نے آج اپنے عہدے کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے پہلے روز دفتر آمد کی۔ اس موقع پر متعلقہ افسران اور عملے نے ان کا خیرمقدم کیا۔ چیئرمین نے ادارے کے امور، جاری منصوبوں اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر ابتدائی بریفنگ بھی حاصل کی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے فروغ، معاشی استحکام اور ترقیاتی مواقع بڑھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا.

الحمدللہ 🌸میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، انچارج سیاسی امور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر محترمہ فریال تالپور، وزیراعظم ...
14/05/2026

الحمدللہ 🌸
میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، انچارج سیاسی امور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر محترمہ فریال تالپور،
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور🌸
سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری محمد ریاض🌸
قائمقام صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر،
صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد یاسین،
ندیم اصغر کائرہ، سابق وزراء اعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان، سردار تنویر الیاس،
وزرائے حکومت آزاد کشمیر، مرکزی عہدیداران پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سمیت تمام معزز احباب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ کے منصب کے لیے منتخب کیا۔

ان شاء اللہ، میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ذمہ داری کو دیانتداری، خلوص اور عوامی خدمت کے جذبے سے نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

یاد رکھیں! اللہ پاک نے آزاد جموں و کشمیر کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے۔ یہاں پن بجلی، سیاحت، معدنیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ میں ان تمام کشمیری اور پاکستانی باشندوں کا خصوصی طور پر ذکر کرنا چاہوں گا جو اس جنت نظیر خطے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ ان کے لیے سرمایہ کاری کا دوستانہ ماحول پیدا کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے 'ون ونڈو آپریشن' کا نظام ترتیب دیا جائے گا، تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے منصوبے شروع کر سکیں۔ بیرونِ ملک سے آنے والے معزز سرمایہ کاروں کو مظفرآباد اور کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تمام ضروری معلومات فراہم کی جائیں گی۔

خاص طور پر، برطانیہ (UK)، متحدہ عرب امارات (UAE)، سعودی عرب (KSA)، امریکہ (USA)، کینیڈا (Canada)، یورپ اور دیگر ممالک میں مقیم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے لیے ایک خصوصی انویسٹمنٹ پالیسی فریم ورک بنایا جائے گا.

Address

Jammu & Kashmir House, 1st Floor, Multipurpose Hall Building, Sector, F-5/2 Islamabad
Islamabad
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AJK Board of Investment posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share