Department of Libraries Islamabad

Department of Libraries Islamabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Department of Libraries Islamabad, Government Organization, Sector H-9/4, Islamabad.

We are committed to provide equitable access to diverse information resources and services, fostering lifelong learning, supporting research and education by promoting reading habits, creating an inclusive, innovative, and collaborative environment.

Print media coverage of the event conducted by the Department of Libraries Islamabad on “The Mercy of the Prophet ﷺ and ...
27/08/2026

Print media coverage of the event conducted by the Department of Libraries Islamabad on “The Mercy of the Prophet ﷺ and the Welfare of Humanity”.

ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ’’رحمتِ مصطفیٰ ﷺ اور انسانیت کی فلاح‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار اسل...
26/08/2026

ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ’’رحمتِ مصطفیٰ ﷺ اور انسانیت کی فلاح‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار اسلام آباد پبلک لائبریری، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ سیمینار کا مقصد سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں انسانیت کی فلاح، معاشرتی اقدار، تعلیم، تحقیق، فکری و علمی ترقی اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو اجاگر کرنا تھا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت **جناب اسامہ** نے حاصل کی، جبکہ **جناب شہزیب** نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔

سیمینار کے افتتاحی کلمات جناب محمد ارشد، ڈائریکٹر جنرل ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز اسلام آباد نے ادا کیے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے تعلیم، تحقیق اور فکری و علمی ترقی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی حقیقی ترقی علم کے فروغ، تحقیق کے رجحان اور مثبت فکری رویوں سے وابستہ ہے۔ انہوں نے سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں علم کے حصول، تحقیق و جستجو اور معاشرے کی علمی و فکری ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔
سیمینار کے مہمانِ خصوصی پروفیسر قاضی محمد یوسف، پروفیسر اسلامیات، ایف جی ڈگری کالج واہ کینٹ نے ’’انبیائے کرام کی سیرت کے مشترک اقدار اور نبی آخر الزمان ﷺ کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے انبیائے کرام علیہم السلام کی تعلیمات میں موجود مشترکہ انسانی اقدار پر روشنی ڈالتے ہوئے نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ مبارکہ کو پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ میں عدل، محبت، رواداری، صبر، عفو و درگزر اور انسانیت کی خدمت کے لیے جامع رہنمائی موجود ہے۔
بعد ازاں ڈاکٹر عامر حفیظ، اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ برقی انجینئرنگ، فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز اسلام آباد نے ’’تشکیلِ سماج میں نوجوانوں کا کردار، اسوۂ حسنہ کے تناظر میں‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو معاشرے کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اگر سیرتِ نبوی ﷺ سے رہنمائی حاصل کرے اور علم، کردار، محنت اور خدمتِ خلق کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے تو معاشرے میں مثبت اور پائیدار تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

سیمینار کے اختتامی کلمات سید عمیر بابر، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، اسلام آباد کلب نے ادا کیے۔ انہوں نے مقررین، مہمانانِ گرامی، شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیرتِ رسول ﷺ کے موضوع پر منعقد ہونے والے ایسے علمی و فکری پروگرام معاشرے میں محبت، اخوت، رواداری، اخلاقی اقدار اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

سیمینار میں ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز اسلام آباد کے افسران و اہلکاران، کتب خانوں کے عملے، طلبہ، اساتذہ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ اسوۂ حسنہ ﷺ پوری انسانیت کے لیے امن، محبت، عدل، رواداری، علم، محنت اور فلاح کا جامع پیغام ہے۔

تقریب کے اختتام پر ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز اسلام آباد کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کتب خانوں کو علم، تحقیق، مطالعہ اور فکری تربیت کے مؤثر مراکز بنانے کے لیے مستقبل میں بھی ایسے علمی، ادبی اور فکری پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز، اسلام آباد  کے زیرِ اہتمام 12 ربیع الاول کی با برکت مناسبت سے 25 اگست 2026 (بروز منگل) صبح 11:00...
21/08/2026

ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز، اسلام آباد کے زیرِ اہتمام 12 ربیع الاول کی با برکت مناسبت سے 25 اگست 2026 (بروز منگل) صبح 11:00 بجے اسلام آباد پبلک لائبریری، ایچ 9 میں ایک روزہ کتب نمائش و سیمینار بعنوان "رحمتِ مصطفیٰ ﷺ اور انسانیت کی فلاح" منعقد کیا جا رہا ہے۔ آپ تمام حضرات سے اس بابرکت اور علم پرور محفل میں شرکت کی باادب اور دلی گزارش ہے

Print media coverage of the event organized by the Department of Libraries Islamabad on the eve of Pakistan Independence...
15/08/2026

Print media coverage of the event organized by the Department of Libraries Islamabad on the eve of Pakistan Independence Day 14th August 2026.

ڈائریکٹر جنرل ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز، اسلام آباد جناب محمد ارشد صاحب کی خصوصی ہدایات پر یومِ آزادی کی مناسبت سے ’’پاکستا...
14/08/2026

ڈائریکٹر جنرل ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز، اسلام آباد جناب محمد ارشد صاحب کی خصوصی ہدایات پر یومِ آزادی کی مناسبت سے ’’پاکستان کی کہانی، کتابوں کی زبانی‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد اسلام آباد پبلک لائبریری، سیکٹر H-9/4 میں کیا گیا۔ سیمینار کے ساتھ کتب نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد بارگاہِ رسالت ﷺ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز، اسلام آباد جناب محمد ارشد صاحب نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔ انہوں نے یومِ آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا. سیمینار کے دوران مختلف اہم موضوعات پر معلوماتی اور فکر انگیز گفتگو کی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر زیڈ۔اے۔ قریشی اور جناب نذیر تبسم نے قائداعظم محمد علی جناحؒ اور تحریکِ پاکستان کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے قائداعظم کی سیاسی بصیرت، قیادت اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ان کی جدوجہد کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ مقررین نے قائداعظم کے اصولی سیاسی مؤقف اور پاکستان کے حصول کے لیے ان کی انتھک جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں جناب غلام عباس نے ’’پاکستان کے استحکام میں افواجِ پاکستان کا عملی کردار‘‘ کے موضوع پر اظہارِ خیال کیا، جبکہ محترمہ ندا مشتاق نے ’’تحریکِ پاکستان میں خواتین کا کردار‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریکِ پاکستان میں خواتین کی خدمات اور قربانیوں کو اجاگر کیا۔اسی سلسلے میں جناب آصف علی نے ’’تحریکِ پاکستان میں سندھ کا کردار‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی اور سندھ کی سیاسی جدوجہد اور قیامِ پاکستان میں اس کے اہم کردار کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر یومِ آزادی کی مناسبت سے کیک کٹنگ تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں ڈائریکٹر جنرل جناب محمد ارشد صاحب، معزز مہمانانِ گرامی، مقررین اور ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔ کیک کٹنگ کے موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔تقریب میں ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز کے افسران و اہلکاران، لائبریری پروفیشنلز، اساتذہ، طلبہ، محققین اور شائقینِ کتب نے شرکت کی۔ شرکاء نے سیمینار اور کتب نمائش کو سراہتے ہوئے اسے یومِ آزادی کے حوالے سے ایک مفید اور بامقصد علمی و ادبی سرگرمی قرار دیا۔ ’’پاکستان کی کہانی، کتابوں کی زبانی‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی یہ تقریب اس عزم کی عکاس تھی کہ ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز، اسلام آباد کتاب اور مطالعے کے فروغ کے ساتھ ساتھ نئی نسل میں قومی تاریخ، ورثے اور پاکستان سے وابستگی کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

ڈائریکٹر جنرل جناب محمد ارشد صاحب کی خصوصی ہدایات پر ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز، اسلام آباد کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی منا...
12/08/2026

ڈائریکٹر جنرل جناب محمد ارشد صاحب کی خصوصی ہدایات پر ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز، اسلام آباد کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ "پاکستان کی کہانی، کتابوں کی زبانی" کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں نمائشِ کتب اور ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا، تاکہ نئی نسل کو اپنے وطن کی تاریخ، سفر اور نظریاتی بنیادوں سے آگاہ کیا جا سکے۔ تمام شائقینِ کتب اور احباب سے 13 اگست کو دوپہر 2:30 بجے اسلام آباد پبلک لائبریری، سیکٹر H-9 میں شرکت کی پرخلوص گزارش ہے۔

Your words inspire us to serve better. 📚Thank you to everyone who has shared their experiences with the Department of Li...
21/07/2026

Your words inspire us to serve better. 📚
Thank you to everyone who has shared their experiences with the Department of Libraries. Your appreciation motivates us to continue providing welcoming spaces for reading, learning, and lifelong discovery.

Address

Sector H-9/4
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department of Libraries Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share