14/08/2025
نیو پاکستان_زندہ_باد_موومنٹ اور آغا خان یوتھ اینڈ اسپورٹس بورڈ کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کا شاندار انعقاد
چترال لٹکوہ گرمچشمہ: نیو پاکستان زندہ باد موومنٹ چترال اور آغا خان یوتھ اینڈ اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے 14 اگست کی مناسبت سے خصوصی پروگرام نہایت جوش و جذبے کے ساتھ ڈی جے ہال گرمچشمہ مین منایا گیا، جس میں سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کی رونقوں میں اضافہ معزز مہمانوں کی آمد سے ہوا جن میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو لویر چترال جناب محمد ضیا صاحب، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لویر چترال جناب خالد صاحب ، ایس ایچ او تھانہ گرمچشمہ جناب قربان پناہ صاحب ، پریزڈنٹ آغا خان لوکل کونسل گرمچشمہ جناب جمیل احمد صاحب، چیئرمین آغا خان یوتھ اینڈ اسپورٹس بورڈ گرم چشمہ جناب جمشید احمد، اسکولز کے طلبہ و اساتذہ، بوائے اسکاؤٹس، گرل گائیڈز اور اسماعیلی والنٹئرز شامل تھے۔
پروگرام میں ملی نغموں کی گونج اور پاکستان و پاک فوج کے حق میں لگنے والے فلک شگاف نعروں نے فضا کو حب الوطنی کے رنگ میں رنگ دیا۔ شرکاء کے ولولے اور اتحاد نے اس تقریب کو یادگار بنا دیا۔