24/01/2026
“معروف صحافی اقرار الحسن کی تحریک عوام راج کے حوالے سے آج حیدرآباد میں نئے شامل ہونے والے نوجوانوں کے ساتھ ایک مختصر مگر بامقصد نشست منعقد کی گئی۔ اس ملاقات میں تمام شرکاء نے اپنا تعارف پیش کیا اور حیدرآباد میں تحریک عوام راج کو مزید منظم اور مضبوط بنانے کے لیے مشاورت کی گئی۔ نوجوانوں نے عوام راج کے قیام کے لیے غیر متزلزل عزم، جوش اور لگن کا مظاہرہ کیا اور عوام راج لگانے کا بھرپور جذبہ دکھایا۔