جمعیت علماءپاکستان Jamiat Ulma-e-Pakistan

جمعیت علماءپاکستان Jamiat Ulma-e-Pakistan نظام مصطفےٰ کا نفاذ مقام مصطفےٰ کا تحفظ

سوئی سدرن گیس کمپنی نے عوام کو مٹی کے چولہوں کے دور میں دھکیل دیا ہے، ڈاکٹر یونس دانش جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی...
29/04/2026

سوئی سدرن گیس کمپنی نے عوام کو مٹی کے چولہوں کے دور میں دھکیل دیا ہے، ڈاکٹر یونس دانش
جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی بدترین کارکردگی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ اور کم پریشر نے عوام کو مٹی کے چولہوں کے دور میں دھکیل دیا ہے۔ قوم صبح کے ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے ڈنر سے محروم ہو چکی ہے جبکہ گھریلو نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہمان نوازی جو ہماری معاشرتی روایات کا اہم حصہ ہے، اب عوام کے لیے امتحان بن گئی ہے۔ گھروں میں خواتین گیس نہ ہونے کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں اور روزمرہ امور انجام دینا مشکل ہو چکا ہے۔
ڈاکٹر یونس دانش نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں لیکن عوام کو بنیادی سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔ ملک میں قدرتی وسائل موجود ہیں مگر ناقص منصوبہ بندی، بدانتظامی اور نااہلی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی کارکردگی کا فوری جائزہ لیا جائے، ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور عوام کو بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان وملی یکجہتی کونسل پاکستان 03453556611.03123015254.www.jupnorani.org

عقیدہ ختم نبوت اساس ایمان ھے،ختم نبوت کوسمجھنےسےپہلے مقام مصطفیٰ کوسمجھناہوگا،سیدعقیل انجم قادری قادیانی جن کے دھرم کی ب...
29/04/2026

عقیدہ ختم نبوت اساس ایمان ھے،ختم نبوت کوسمجھنےسےپہلے مقام مصطفیٰ کوسمجھناہوگا،سیدعقیل انجم قادری
قادیانی جن کے دھرم کی بنیاد انکار جہاد پر ھے ان کی پاک فوج میں داخلے پر پابندی عائد کی جاے۔
حیدرآباد(۔۔۔۔۔۔)عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ھے مگر مقام مصطفیٰ کوسمجھے بغیر عقیدہ ختم نبوت کی معرفت ممکن نہیں، یہ بات ممتاز مذہبی اسکالر اور جمعیت علماء پاکستان،سندھ کےصدرعلامہ سیدعقیل انجم قادری نے جامع مسجد غوثیہ، گول مسجد، لطیف آباد 6 میں منعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، کانفرنس کی صدارت مفتی محمد اسلم مدنی کر رھے تھے جبکہ مہمان خصوصی علامہ قاری نیاز احمد نقشبندی، محترم خرم لودھی، قاری غلام سرور امینی، عبدالرؤف الوانی، محترم ندیم خان، مفتی محسن رضا امینی تھے انہوں نے کہا کہ فتنہ انکار ختم نبوت رسول اکرم ﷺ کے لاۓ ہوۓ دین سے بغاوت کا دوسرا نام ھے پاکستان میں منکرین ختم نبوت کی سرپرستی وہی طبقہ کرتا ھے جو وطن عزیز میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ھے، قادیانیت سلطنت برطانیہ کا لگایا ہوا شجر خبیثہ ھے جس کی آبیاری امریکا و اسرائیل کرتے ہیں، قادیانیوں کا مرکز تل ابیب میں ہے جسے علامہ شاہ احمد نورانی رح نے قومی اسمبلی میں ثابت کیا تھا۔ علماء و مشائخ اھلسنت نے روز اول سے اس فتنے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا پیر سید مہر علی شاہ، مجاھد ملت علامہ عبد الستار خان نیازی اور علامہ شاہ احمد نورانی، مجاہدین ختم نبوت کے سرخیل ہیں۔ اس راہ میں انکی قربانیاں تاقیامت یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ قادیانی منکر جہاد ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ قادیانی جن کے دھرم کی بنیاد انکار جہاد پر ھے ان کی پاک فوج میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ پاک فوج کی بنیاد جہاد فی سبیل اللہ ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے دینی شعور و مسلکی تشخص کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں مقام حاصل کریں، انہوں نے حکمران طبقے سے کہا کہ سطحی قانون سازی سے ناموس رسالت اور ختم نبوت کا تحفظ ممکن نہیں۔ جب تک ان قوانین پر سختی سے عمل درآمد نہیں ہوگا قانون سازی غیر موثر رھے گی۔
جاری کردہ میڈیا سیل jup صوبہ سندھ 03332704739

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے: ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر آبنائے ہرمز ک...
25/04/2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے: ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
آبنائے ہرمز کی بندش کے باوجود پاکستان کی تیل سپلائی متاثر نہیں ہوئی بلکہ ملک کو اضافی سہولتیں میسر آئیں اور بندرگاہی آمدنی میں بھی اضافہ ہو
جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے عوام دشمن، ظالمانہ اور معیشت شکن فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باوجود پاکستان کی تیل سپلائی متاثر نہیں ہوئی بلکہ ملک کو اضافی سہولتیں میسر آئیں اور بندرگاہی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا، مگر اس کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کا نیا طوفان مسلط کردیا گیا۔ یہ اس امر کا ثبوت ہے کہ حکومتی پالیسیاں قومی مفاد کے بجائے عالمی مالیاتی اداروں کے ایجنڈے کے تابع ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو اس کا تمام فائدہ اشرافیہ اور مراعات یافتہ طبقہ سمیٹ لیتا ہے، جبکہ قیمتوں میں اضافے کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ اضافہ قوم کے ساتھ سنگین مذاق اور آئی ایم ایف کی ایماء پر کیے جانے والے معاشی استحصال کا تسلسل ہے۔ آخر کب تک پاکستانی قوم کو مہنگائی، ٹیکسوں اور ظالمانہ فیصلوں کی چکی میں پسایا جاتا رہے گا؟ عوام کب سکھ کا سانس لے سکیں گے؟ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ قوم اب مزید مہنگائی برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔ گیس، بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولتوں کی قلت، طویل لوڈشیڈنگ، بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ایسے حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے، بصورت دیگر مہنگائی کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کرسکتا ہے، جس سے ملک میں بے چینی اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگی، جس کا متحمل پاکستان نہیں ہوسکتا۔انہوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے بھی مطالبہ کیا کہ پاکستانی قوم پر معاشی ظلم بند کیا جائے، کیونکہ مسلسل گرتا معیارِ زندگی اور مہنگائی کے طوفان نے عوام کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان03453556611۔03123015254۔www.jupnoorani.org

ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے جامعہ نضرۃ العلوم کے مہتمم شیخ الحدیث علامہ مفتی محمد الیاس رضوی کے انتقال پر افسوس ...
22/04/2026

ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے جامعہ نضرۃ العلوم کے مہتمم شیخ الحدیث علامہ مفتی محمد الیاس رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے
علامہ مفتی محمد الیاس رضوی اہلسنت کے ایک مقدر اور موقر عالم دین تھے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے جامعہ نضرۃ العلوم کے مہتمم شیخ الحدیث علامہ مفتی محمد الیاس رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے مفتی صاحب اہلسنت کے ایک مقدر اور موقر عالم دین تھے انہوں نے برسہابرس علوم دینیہ کی تدریس کے ذریعہ سینکڑوں علماء پیدا کئے ان کی علمی دینی تدریسی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مفتی صاحب کی مغفرت فرمائے اور ان کی دینی خدمات کی آخرت میں ان کو بہتر ین جزاء عطاء فرمائے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل03453556611.03123015254.www.jupnoorani.org

21/04/2026
جے یو پی نے یوسی 43میں چیئرمین کی نشست کیلئے ڈاکٹر عارف اللہ شاہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبی...
14/04/2026

جے یو پی نے یوسی 43میں چیئرمین کی نشست کیلئے ڈاکٹر عارف اللہ شاہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا
ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے اپنے دست مبارک سے ڈاکٹر عارف اللہ کو پارٹی ٹکٹ دیا
حیدرآباد( )جمعیت علماء پاکستان نے یوسی43پریٹ آباد ٹاؤن حیدرآباد میں چیئرمین کی نشست کے جے یو پی سٹی حیدرآباد کے صدر ڈاکٹر عارف اللہ شاہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ڈاکٹر عارف اللہ شاہ نے ایک وفد کے ہمران جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر سے ملاقات کی اور یوسی 43میں بطور چیئرمین پارٹی ٹکٹ کی درخواست کی قائد جمعیت ڈاکٹر ابوالخیرمحمد زبیر نے اپنے دست مبارک سے پارٹی ٹکٹ دیا اور ڈاکٹر صاحب کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں گئیں اس موقع پر ڈاکٹر عارف اللہ شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اور نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ کیلئے بھر جدوجہد جاری رکھیں گے اللہ نے کامیابی سے ہمکنار کیا تو یوسی43کو نظام مصطفےٰ ماڈل یوسی بنائیں گے عوام کی امنگوں کی ہر فورم پر ترجمانی کریں گے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان03453556611.03123015254.www.jupnoorani.org

گیس اور بجلی کی آنکھ مچولی نے شہری زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ڈاکٹر یونس دانش سوئی سدرن گیس کمپنی بھی حیسکو کی ڈگر ...
13/04/2026

گیس اور بجلی کی آنکھ مچولی نے شہری زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ڈاکٹر یونس دانش
سوئی سدرن گیس کمپنی بھی حیسکو کی ڈگر پر چل پڑی،گیس کی بندش ناجائز جرمانوں کے ذریعے عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے
حیدرآباد ( )جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے عوام اس وقت شدید کرب اور اذیت سے گزر رہے ہیں۔ گیس اور بجلی کی آنکھ مچولی نے شہری زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے، جہاں 12 سے 15 گھنٹوں کی طویل گیس اوربجلی لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے۔ دوسری جانب پانی کی مسلسل بندش نے گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی عوام کو بلبلا اٹھنے پر مجبور کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی بھی حیسکو کی ڈگر پر چل پڑی ہے،گیس کی بار بار بندش ناجائز جرمانوں اور غیر منصفانہ پالیسیوں کے ذریعے عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ کاروبارِ زندگی بری طرح متاثر ہو چکا ہے، مزدور، تاجر اور محنت کش طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔جبکہ گھروں میں بچے، بزرگ اور بیمار افراد شدید اذیت میں مبتلا ہیں خواتین ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر نفسیاتی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں۔ یہ صورتحال کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ منتخب نمائندے، ایم این ایز، ایم پی ایز اور بلدیاتی نمائندے اس سنگین مسئلے پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ عوام نے جنہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے منتخب کیا، وہی آج عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ چکے ہیں۔78 سال گزرنے کے باوجود حیدرآباد کے شہری آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جو حکومتی نااہلی اور بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اس سے قبل کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبیریز ہو فوری طور پر گیس، بجلی اور پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، ناجائز جرمانے ختم کیے جائیں، اور ذمہ دار اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان 03453556611.03123015254.www.jupnoorani.org

امتِ مسلمہ کے اتحاد، قومی استحکام اور عالمی تنازعات پر ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاسملی یکجہ...
11/04/2026

امتِ مسلمہ کے اتحاد، قومی استحکام اور عالمی تنازعات پر ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام مرکزی مجلس عاملہ کا آن لائن اجلاس صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان جناب ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ، قاری محمد یعقوب شیخ، علامہ عارف حسین واحدی، سید ناصر عباس شیرازی ، ڈاکٹر عطا الرحمان، صاحبزادہ علامہ زاہد محمود قاسمی، ڈاکٹر ضمیر اختر خان ، حافظ عبدالغفار روپڑی،ڈاکٹر علامہ سید ضیا ء اللہ شاہ بخاری، ڈاکٹر علی عباس نقوی، سید اسد عباس نقوی، صاحبزادہ ولی اللہ بخاری، ڈاکٹر عبدالرحمان،ڈاکٹر سید اسامہ بخاری، سید عبدالوحید شاہ، سید لطیف الرحمان شاہ۔ فرحان شوکت، شاہد شمسی، مولانا میاں شبیر احمد قادری، ڈاکٹر طارق سلیم ، محمد ایوب مغل، اسد اللہ بھٹو،ڈاکٹر یونس دانش، پروفیسر محمد ابراہیم، سید نثار ترمذی، اسرار احمد نعیمی نے شرکت کی اور ملک و امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل کا ایک اعلیٰ سطحی سربراہی اجلاس بلایا جائے، جس میں قومی قائدین، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور صحافتی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ وسیع تر مشاورت کے ساتھ قومی و ملی معاملات پر حکمتِ عملی طے کی جا سکے۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی سطح پر تنظیمی اجلاسوں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے، جبکہ کراچی، لاہور اور پشاور میں بڑے سیمینارز اور ملٹی پارٹی کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے تاکہ عوامی سطح پر شعور اور اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔
اجلاس میں لبنان پر اسرائیلی جارحیت، فلسطین میں جاری مظالم اور ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جنگی اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ شرکاء نے ایران کی مزاحمتی قیادت اور عوام کی جرات و استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے عالمی استعماری نظام کے زوال کی علامت قرار دیا۔
اسرائیل کے وجود کو خطے کے امن کے لیے ناسور قرار دیتے ہوئے فلسطین اور کشمیر کی آزادی کو عالمی امن کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا۔
مزید برآں، مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، امریکی اڈوں کے کردار پر نظرِ ثانی، خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے چین، ترکی اور قطر کی ثالثی کی حمایت بھی کی گئی۔
اجلاس میں پاکستان کی حکومت اور عسکری قیادت کی سفارتی کوششوں کو سراہا گیا، جبکہ ملک میں سیاسی استحکام، معاشی بہتری اور قومی ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
آخر میں ملی یکجہتی کونسل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اور عالمی سطح پر مظلوم مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ جاری کردہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان 03453556611

11/04/2026

Address

Off No 10 Alrahim Center Hyderabad
Hyderabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جمعیت علماءپاکستان Jamiat Ulma-e-Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share