Pakistan Tahreek_e_Insaf Matiari District

Pakistan Tahreek_e_Insaf Matiari District Before joining read well our rules all members,
(1) Don't fight in group,
(2) Respect all girls,
(3) Bad posts not share in group,
Not,,
Kindly thanks

‏“پوری قوم کو اپنے حقوق کے لیے اٹھنا ہو گا!‏تمام پاکستانیوں کو ملک پر مسلط ظلم کے نظام کے خلاف حقیقی آزادی کی تحریک کا ح...
31/12/2025

‏“پوری قوم کو اپنے حقوق کے لیے اٹھنا ہو گا!

‏تمام پاکستانیوں کو ملک پر مسلط ظلم کے نظام کے خلاف حقیقی آزادی کی تحریک کا حصہ بننا چاہیے تاکہ ہم حقیقی معنوں میں ایک آزاد قوم بن سکیں۔ ہم یکجا ہو کر مقابلہ کریں گے تو یہ ظلمت کا نظام ضرور زمین بوس ہو گا!

‏جب ایک قوم اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہو جاتی ہے پھر اس کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی۔ میں جیل میں بھی آزاد ہوں مگر میری قوم باہر ایک ایسی قید میں ہے جہاں نہ آزاد عدلیہ ہے نہ آزاد جمہوریت نہ ہی آزاد میڈیا۔ تمام پاکستانیوں کو اب اپنی حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنا ہو گا!

‏یہ لوگ فرعون بنے بیٹھے ہیں، جنہوں نے آپ کو غلام بنا رکھا ہے۔ پاکستانیو سن لو میری بات، آپ دنیا کے سب سے عظیم لیڈر محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت ہیں۔ آپ کا کلمہ ہے "لا إله إلا الله" نہیں ہے کوئی خدا سوائے اللّہ کے۔ یاد رکھیں، آپ پچیس کروڑ ہیں! اگر آپ خوف کے سامنے جھُک گئے تو آپ کا کوئی مستقبل نہیں ہے، غلامی سے بہتر موت ہے، پرواز صرف آزاد لوگوں کی ہے۔ قرآن کی آیت ہے کہ جو لوگ ایمان لائے اللّہ ان کے خوف دور کر دیتا ہے، میں ایمان والوں سے کہہ رہا ہوں آپ نے کھڑا ہونا ہے! آزادی کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔

‏میں غلامی قبول کرنے پر موت کو ترجیح دیتا ہوں۔ یہ چاہے کچھ بھی کر لیں میں نہ ہی جھکوں گا اور نہ ہی ان کی بیعت کروں گا!

‏قید تنہائی کاٹنا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے لیکن میں یہ صرف اپنی قوم کی خاطر برداشت کر رہا ہوں۔ جب تک قوم خود غلامی کی زنجیریں نہیں توڑتی، پاکستان پر مسلط مافیاز ایسے ہی اس کا استحصال کرتے رہیں گے۔ آپ آج ان کے غلام ہیں، آپ کی نسلیں ان کی نسلوں کی غلام ہوں گی، اگر اس چکر کو توڑنا ہے تو قوم کو خود غلامی کی زنجیریں توڑ کر “حقیقی آزادی” کے لیے کھڑا ہونا ہے!

‏میرا قوم کے نام پیغام ہے کہ جو قومیں “یا موت یا آزادی” جیسا دو ٹوک اور بے باک نظریہ اپناتی ہیں انہیں حقیقی آزادی کے حصول اور ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، ایسی اصول پسند قومیں ہی سرخرو ہوتی ہیں!

‏حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ “کفر کا نظام چل سکتا ہے مگر ظلم کا نہیں”۔ ہمیں اس ظلم کے خلاف اپنے اور اپنے ملک کے بہتر مستقبل کے لیے خود کھڑا ہونا پڑے گا۔ اس لیے پوری قوم کا پیغام دیتا ہوں کہ تیاری پکڑیں!

‏میرا اپنی پوری قوم، اپنے کارکنان اور پارٹی قیادت کو پیغام ہے کہ آپ کا کپتان آج بھی سینہ تان کر کھڑا ہے، آپ نے گھبرانا نہیں ہے! میں قید و بند کی صعوبتیں اس لیے برداشت کر رہا ہوں تاکہ میری قوم کو آزادی مل سکے۔ ہم نے کسی بھی صورت ظلم اور جبر کے سامنے سر نہیں جھکانا۔ یاد رکھیں اندھیری رات جتنی بھی طویل ہو، اس کی صبح ضرور طلوع ہوتی ہے۔ اس ظلمت کی رات کا خاتمہ قریب ہے، انشاءاللّہ انصاف اور آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا!”

- عمران خان

‏⁧‫ ‬⁩

ہم نے یونہی نہیں تیری طرف داری کیتو علامت ہے میرے دیس میں خودداری کی
15/12/2025

ہم نے یونہی نہیں تیری طرف داری کی
تو علامت ہے میرے دیس میں خودداری کی

‏یہ ہے اعجاز خان عمران خان کا بہادُر ساتھی، جس نے کل واٹر کینن کے آگے آکر عمران خان کے نعرے لگائے۔۔
10/12/2025

‏یہ ہے اعجاز خان عمران خان کا بہادُر ساتھی، جس نے کل واٹر کینن کے آگے آکر عمران خان کے نعرے لگائے۔۔

پاکستان تحریک انصاف میرپور خاص سندھ پاکستان تحریک انصاف ڈویزن صدر آفتاب قریشی کے بھتیجے کے انتقال پر اظہار افسوس اور فات...
02/11/2025

پاکستان تحریک انصاف میرپور خاص سندھ

پاکستان تحریک انصاف ڈویزن صدر آفتاب قریشی کے بھتیجے کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کیلئے ۔

پاکستان تحریک انصاف مرکزی رہنما سیداظہار الحسن قادری بھائی مینارٹی ونگ مرکزی نائب صدر رمیش منگلانی ۔ڈسٹرک صدر ٹنڈو جان محمد عبدالجبار میمن ۔لیبر ونگ ڈپٹی جرنل سیکرٹری حمید راجپوت ۔لیبر ڈویزن نائب صدر عمران بلوچ ۔ٹاون شیر محمد ایڈیشنل جرنل سیکرٹری ندیم عباسی نے

*قریشی ہاؤس میرپور خاص میں ڈویزن صدر آفتاب قریشی سے فاتحہ خوانی کی*

اللہ تعالیٰ مرحوم ارسلان قریشی کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرماۓ ۔
*سیداظہارالحسن قادری بھائی*

لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرماۓ ۔
*رمیش منگلانی*

اس دکھ کی گھڑی میں ہم برابر کے شریک ہیں
*حمیدراجپوت*

منجانب
میڈیا سیل پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ سندھ

09/05/2025

09/05/2025
09/05/2025
09/05/2025


Address

Hyderabad
71000

Telephone

+923003360802

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Tahreek_e_Insaf Matiari District posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Tahreek_e_Insaf Matiari District:

Share