Awaam Raaaj Hyderabad

Awaam Raaaj Hyderabad Awaam Raaj Hyderabad. Please register yourself for better tommorrow.

کل حیدرآباد کے سب سے معروف اور تاریخی بازار، ریشم بازار میں عوام راج کا پیغام! ❤️ریشم بازار میں عوام راج کے منشور کے پمف...
24/08/2026

کل حیدرآباد کے سب سے معروف اور تاریخی بازار، ریشم بازار میں عوام راج کا پیغام! ❤️

ریشم بازار میں عوام راج کے منشور کے پمفلٹس تقسیم کیے اور دکانداروں، تاجروں اور شہریوں کو عوام راج میں شمولیت کی دعوت دی۔

لوگوں سے ملاقات ہوئی، ان کے مسائل سنے اور عوام راج کے نظریے اور جدوجہد کے بارے میں آگاہ کیا۔

یہ سفر اب صرف جلسوں تک محدود نہیں، بلکہ گلی، بازار اور عام آدمی تک عوام راج کا پیغام پہنچانے کا سفر ہے۔

ان شاء اللہ حیدرآباد کے ہر علاقے اور ہر طبقے تک عوام راج کی آواز پہنچائیں گے۔ ❤️

Iqrar Ul Hassan

ملت سوشل ویلفیئر کی جانب سے منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں عوام راج حیدرآباد کے وفد کو خصوصی دعوت دی گئی، جہاں وفد نے شر...
14/08/2026

ملت سوشل ویلفیئر کی جانب سے منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں عوام راج حیدرآباد کے وفد کو خصوصی دعوت دی گئی، جہاں وفد نے شرکت کرکے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر باہمی ہم آہنگی، سماجی خدمت اور عوامی فلاح کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ ہمارے وطنِ عزیز پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین۔ 🇵🇰❤️

عوام راج زندہ باد

عوام راج کے وفد نے ایم این اے سید وسیم حسین شاہ صاحب کی والدہ اور سید سفیان شاہ صاحب کی دادی کے انتقال پر ان کی رہائش گا...
10/08/2026

عوام راج کے وفد نے ایم این اے سید وسیم حسین شاہ صاحب کی والدہ اور سید سفیان شاہ صاحب کی دادی کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جا کر تعزیت کی۔

وفد نے مرحومہ کے درجاتِ بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی، جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

02/08/2026

یوسی چیئرمین گڈو مَڑی کے علاقے کی حالت خود دیکھ لیجیے۔

یہ ویڈیو عوام راج ہیراباد حیدراباد کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر کی جانب سے علاقے کی حقیقی صورتحال دکھا رہی ہے۔

کیا ان حالات میں کوئی انسان سکون سے رہ سکتا ہے؟ کیا شہری ایسے راستوں پر آمدورفت کر سکتے ہیں؟

اگر عوام کے بنیادی مسائل بھی حل نہ ہوں تو منتخب نمائندوں کی کارکردگی پر سوال اٹھنا فطری ہے۔

یوسی چیئرمین گڈو مَڑی اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں، بہانے نہیں۔

اب راج کرے گی خلقِ خدا۔ ❤️
Iqrar Ul Hassan

02/08/2026

عوام راج سائیڈ ایریا کے نمائندے رات کے ساڑھے چار بجے بھی واپڈا کے ساتھ فالٹ ٹریس کرنے میں مصروف شام پانچ بجے سے لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے روڈز پر پانی کھڑا ہے لوگ بہت پریشان ہیں۔اللہ کی مہربانی سے لائٹ ابھی بحال ہوئی ہے لوگ عوام راج کا شکریہ بھی ادا کر رہے ہیں۔
پاکستان زندہ باد۔
عوام راج پائندہ باد۔

آج عوام راج کے وفد نے SPSC کے سامنے جاری طلبہ کے پُرامن احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اور نوجوانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہ...
31/07/2026

آج عوام راج کے وفد نے SPSC کے سامنے جاری طلبہ کے پُرامن احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اور نوجوانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ نوجوان کسی رعایت یا غیر قانونی مطالبے کے لیے نہیں، بلکہ میرٹ، شفافیت اور اپنے جائز حق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔

عوام راج ان تمام نوجوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو پُرامن اور آئینی طریقے سے اپنے مطالبات کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہم متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ کے تحفظات کو سنجیدگی سے سنا جائے اور تمام معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے.

عوام راج حیدرآباد کے مختلف علاقوں کے کوآرڈینیٹرز کی باہمی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں تنظیمی امور، عوامی رابطہ مہم اور گھر ...
24/07/2026

عوام راج حیدرآباد کے مختلف علاقوں کے کوآرڈینیٹرز کی باہمی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں تنظیمی امور، عوامی رابطہ مہم اور گھر گھر عوام راج کا پیغام پہنچانے کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل اور عوام کی آواز بننے کے لیے عوام راج کا پیغام شہر کے ہر محلے اور ہر گھر تک پہنچایا جائے گا
Iqrar Ul Hassan

حیدرآباد تعلقہ رورل، ٹیم جھن موری کی شاندار میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں گھر گھر عوام راج کا پیغام پہنچانے، عوامی رابطہ م...
12/07/2026

حیدرآباد تعلقہ رورل، ٹیم جھن موری کی شاندار میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں گھر گھر عوام راج کا پیغام پہنچانے، عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے اور آنے والے پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

عزم مضبوط ہے، قافلہ بڑھ رہا ہے، اور ان شاء اللہ عوام راج کا پیغام ہر گھر تک پہنچے گا
Iqrar Ul Hassan

عوام راج تحریک کے حوالے سے بریفنگ ۔اور حیدرآباد سٹی میں نیو ممبر بنانے کا کام جاری اور ساری ہے۔اور ہمارا عظم ہے ہر گلی م...
11/07/2026

عوام راج تحریک کے حوالے سے بریفنگ ۔اور حیدرآباد سٹی میں نیو ممبر بنانے کا کام جاری اور ساری ہے۔اور ہمارا عظم ہے ہر گلی محلہ میں اور حیدرآباد کے کونے کونے تک عوام راج تحریک کا پیغام پہنچائیں گے۔ انشاءاللہ

10/07/2026

Address

Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaam Raaaj Hyderabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share