04/09/2026
*پریس ریلیز*
*استور: داس کھریم سپریم کونسل کےوفد کی ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سے ملاقات*
آج داس کھریم سپریم کونسل کے چیئرمین جناب عارف ملک اور دیگر ممبران نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن محترمہ انیکا محیت لون* سے ملاقات کی۔
ملاقات میں داس کھریم کے مختلف سرکاری سکولوں کے مسائل* پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ جس میں اساتذہ کی کمی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور طلبہ کو درپیش مشکلات شامل تھیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نے وفد کے تحفظات کو غور سے سنا اور کہا کہ *انشاءاللہ* ان مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔ انہوں نے تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
*جاری کردہ:*
داس کھریم سپریم کونسل، ضلع استور
04.09.2026