Ps Nasirabad Hunza

Ps Nasirabad  Hunza ایمان اتحاد تنظیم

ہنزہ پولیس کیجانب  سے آگاہی مہم
27/04/2023

ہنزہ پولیس کیجانب سے آگاہی مہم

گلگت۔ تھانہ جوٹیال کو مطلوب اشتہاری ملزم کشمیر سے گرفتار ۔گزشتہ سال تھانہ جوٹیال میں مقدمہ نمبر 211/2022 بجرائم زیر دفعا...
26/04/2023

گلگت۔ تھانہ جوٹیال کو مطلوب اشتہاری ملزم کشمیر سے گرفتار ۔
گزشتہ سال تھانہ جوٹیال میں مقدمہ نمبر 211/2022 بجرائم زیر دفعات ،365A,420,468,471,496,494/109 تعزیرات پاکستان میں مطلوب ملزم اشتہاری اسداللہ ولد احمد آللہ سکنہ عیدی محلہ یادگار چوک گلگت جو کہ گرفتاری سے گریز کرتے ہوئے روپوش ہوگئے تھے کو انویسٹیگیشن آفیسر و ٹیم نے کشمیر سے گرفتار کرکے تھانہ جوٹیال منتقل کر دیا ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

غذر۔ تھانہ سٹی گاہکوچ کو چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم عبدالجابر ساکن چلاس دیامر حال مقیم بارگو گلگت کو SHO تھانہ سٹی کی ...
26/04/2023

غذر۔ تھانہ سٹی گاہکوچ کو چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم عبدالجابر ساکن چلاس دیامر حال مقیم بارگو گلگت کو SHO تھانہ سٹی کی سربراہی میں SIP زمان علی و عملہ تھانہ سٹی نے گرفتار کر کے چوری شدہ موبائل مالیت 35000 برآمد کر کے تفتیش کا آغاذ کیا۔
Zaman Ali

ہنزہ پولیس کی کامیاب کاروائی اشتہاری مجرم گرفتار.۔آئی جی پی گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں ہنزہ پولیس ٹیم نے مورخہ...
16/04/2023

ہنزہ پولیس کی کامیاب کاروائی اشتہاری مجرم گرفتار.۔

آئی جی پی گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں ہنزہ پولیس ٹیم نے مورخہ 13 اپریل 2023 کو کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 34/2022 بجرائم 3/4EHO تھانہ علی آباد میں مطلوب اشتہاری مجرم آفتاب عباس ولد موسی بیگ ساکن کریم آباد کو گرفتار کیا گیا۔

ایس پی ہنزہ نے ہنزہ پولیس ٹیم کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور مزید کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی.

Gilgit-Baltistan Police
District Police Hunza

Tourist Police Hunza
HunzaNews.Urdu-ہنزہ نیوز اردو
Nasirabad, Shinaki HunzaNasirabad, Shinaki Hunza

غذر پولیس ۔۔۔ ایس۔ایس۔پی غذر شیر خان( تمغہ شجاعت ) نے غذر میں ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ضلع بھر کے SHOs کے ساتھ میٹنگ میں ھ...
15/04/2023

غذر پولیس ۔۔۔ ایس۔ایس۔پی غذر شیر خان( تمغہ شجاعت ) نے غذر میں ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ضلع بھر کے SHOs کے ساتھ میٹنگ میں ھدایات دئے تھے کہ ہر قسم کے جرائم پر کڑی نظر رکھنے سمیت اپنے حدود کے گمنام چوری کے کیسز کے ملزمان کو ڈھونڈ نکالو اسی تسلسل میں SHO تھانہ گاہکوچ سٹی غلام محی الدین، و ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ نے مقدمات 81/22، 24/23، 26/23، 29/23 30/23 بجرائم 380 ، 454 میں ملوث ملزم اظہر حمید سکنہ یانگل تحصیل گوپس حال مقیم گاہکوچ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے اور مختلف گھروں سے سرقہ شدہ سامان جس میں نقدی، سونا ، موبائلز شامل ہیں بر آمد کرنے میں کامیاب ہوئے جن کی تفصیل نقدی مبلغ 469000، موبائلز فونز 4 عدر مالیت 45000 روپے کل مالیت 514000 بر آمد کر کے مزید سے مزید تفتیش جاری ہے ایس۔ایس۔پی غذر نے تھانہ گاہکوچ کے SHOاور اس کے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے شہر سمیت باقی تحصیلوں میں چوری کے واقعات روکنے اور پرانے کیسز کے سراغ لگانے کی ھدایت کی ہے جبکہ چوری شدہ رقم اور سامان کے مالکان نے SSPغذر اور SHO تھانہ سٹی و ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے غذر پولیس کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
Zaman Ali_Prince Farman Ali Ghizer Police ارشاد احمد

سکردو۔ (پ۔ر) تھانہ سٹی  پولیس سکردو کی کاروائی۔ SHO و عملہ پولیس تھانہ سٹی  سکردو کی رات گئے منشیات فروش مسمی نصراللہ ول...
12/04/2023

سکردو۔ (پ۔ر) تھانہ سٹی پولیس سکردو کی کاروائی۔ SHO و عملہ پولیس تھانہ سٹی سکردو کی رات گئے منشیات فروش مسمی نصراللہ ولد رشید اللہ حال مقیم سکردو کے گھر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ قائم کیا جا کر تفتیش جاری ہے۔

غذر۔ ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ غذر کو اطلاع تھی کہ ملزم محمد نذیر ولد خان ساکن بتھی بھتریت بھاری مقدار میں چرس سمگل کر کے غذر...
07/04/2023

غذر۔ ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ غذر کو اطلاع تھی کہ ملزم محمد نذیر ولد خان ساکن بتھی بھتریت بھاری مقدار میں چرس سمگل کر کے غذر لا رہا ہے جس کی سراغ براری کی جاری تھی آج دن کو موضع سلپی کے مقام پر ملزم کو دھر لیا گیا۔ جس کے قبضے سے ایک کلو خالص چرس برآمد کیا جا کر ملزم کو واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل سمیت تھانہ سٹی گاہکوچ منتقل کیا گیا جہاں پر SHO تھانہ سٹی و عملہ نے ملزم سے ابتدائی تفتیش کا آغاذ کیا۔ جس میں ملزم نے مزید انکشاف کرتے ہوئے ایک کلو چرس چھپانے کا اعتراف کیا بعد ازاں چھپائے گئے چرس کی بر آمدگی دی جس پر ملزم کے خلاف تھانہ سٹی گاہکوچ میں 9C کے دو مختلف مقدمات قائم کر کے تفتیش کا آغاذ کیا گیا۔

گلگت۔ ایس ایچ او تھانہ بسین و عملے نے دوران ناکہ مسمی خان زمان ولد صاحب خان سکنہ کوٹ محلہ بسین سے ڈیڑھ لیٹر  شراب برآمد ...
07/04/2023

گلگت۔ ایس ایچ او تھانہ بسین و عملے نے دوران ناکہ مسمی خان زمان ولد صاحب خان سکنہ کوٹ محلہ بسین سے ڈیڑھ لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر 29/23 بجرائم 4 حکم امتناع منشیات قائم کیا جا کر تفتیش کا آغاز کیا۔

گلگت۔ ایس ایچ او تھانہ جوٹیاں و عملے کی کامیاب کاروائی۔ ملزم احسان اللہ ولد محمد یوسف سکنہ استور  مین روڈ پر ہوائی فائرن...
06/04/2023

گلگت۔ ایس ایچ او تھانہ جوٹیاں و عملے کی کامیاب کاروائی۔
ملزم احسان اللہ ولد محمد یوسف سکنہ استور مین روڈ پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہا تھا پولیس نے فوری کروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے 9MM پستول اور 8 عدد خ*ل کارتوس برآمد کر لیا۔ ملزم کے خلاف سیکشن 324،353،290،285،288،337A تعزیرات پاکستان 13AO میں مقدمہ قائم کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

غذر۔ ایس ایس پی غذر نے گزشتہ دنوں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی مسمات (ب) ساکن داماس جس کے قتل کا وقوعہ بوبر میں ہوا تھا...
05/04/2023

غذر۔ ایس ایس پی غذر نے گزشتہ دنوں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی مسمات (ب) ساکن داماس جس کے قتل کا وقوعہ بوبر میں ہوا تھا میڈیا کو جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس قتل کے حوالے سے ضلع بھر میں مختلف قسم کی افوائیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ پولیس کے لئے یہ ایک قتل کی واردات ہے ملزم زیر دفعہ 302 کے تحت تھانہ سنگل میں زیر تفتیش ہے جس سے کیس کے مختلف پہلووں کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں یہ کوئی گمنام کیس نہیں جس پر کسی قسم کی تشویش یا بے چینی کا اظہار کر کے ضلع کے پر امن ماحول کو گندہ کرنے کی کوشش کی جائے۔ میری عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہ پر کان دھرنے کے بجائے پولیس تفتیش پر اعتماد کریں۔ اس کیس کی میں خود نگرانی کر رہا ہوں ملزم کو قانون کے کٹہرے تک پہنچانا پولیس کا کام ہے پولیس اس میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز نہیں کرے گی۔

گلگت پولیس ۔                                                                کارگاہ حادثہ  میں شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ...
28/03/2023

گلگت پولیس ۔
کارگاہ حادثہ میں شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر صدر پاکستان سے تمغہ شجاعت حاصل کرنے والے تینوں کانسٹیبلان کو ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ایس ایس پی گلگت احمد شاہ نے استقبال کیا اور اعزازی گارڈ آف آنرز کی سلامی پیش کی گئی اور پھولوں کے بار پہنائے بعد ازاں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کے ہمراہ پولیس سکواڈ میں ان کے گھروں میں پہنچایا گیا ۔.

Address

Near PC Legacy Hotel Nasirabad
Hunza

Telephone

+925813934021

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ps Nasirabad Hunza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Ps Nasirabad Hunza:

Share