PTI Lasbela Balochistan

PTI Lasbela Balochistan * PTI Lasbela Balochistan (Official Page)

10/05/2023

حب, پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف لسبیلہ حب نے مین ار سی ڈی شاہراہ پر احتجاج سے تحریک انصاف لسبیلہ حب کے ضلعی صدر عامر حسین مگسی میڈیا سے خطاب کر رہے ہیں

09/05/2023

حب, پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف لسبیلہ حب نے مین ار سی ڈی شاہراہ بند کردیا ہے احتجاج سے تحریک انصاف لسبیلہ حب کے ضلعی صدر عامر حسین مگسی میڈیا سے خطاب کر رہے ہیں

09/05/2023

پاکستان تحریک انصاف لسبیلہ حب سڑکوں پر

حب, پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف لسبیلہ حب نے مین ار سی ڈی شاہراہ بند کردیا ہ...
09/05/2023

حب, پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف لسبیلہ حب نے مین ار سی ڈی شاہراہ بند کردیا ہے

02/05/2023
حب، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور آئین کی حفاظت کے حوالے سے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرک...
01/05/2023

حب، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور آئین کی حفاظت کے حوالے سے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے مزدوروں کے حق میں نعرے لگائے۔اس موقع پر ضلعی صدر عامر حسین مگسی، جنرل سیکرٹری رئیس معشوق علی رند، ملک غلام مصطفیٰ، حب کے صدر میر رضاء زہری، جاوید بلوچ، ایاز علی، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شکاگو کے مزدوروں کو بے مثال قربانی دینے پر سرخ سلام پیش کرتے ہیں شکاگو کے مزدوروں کی بدولت آج پوری دنیا میں ایک پہچان بنی بےاس دن کو مناتے ہوئے مزدور شکاگو کے شہیدوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 1886ء میں قربانیوں کے بعد ان کے حقوق کے حصول کا جو سفر شروع ہوا تھا وہ اس وقت معکوس سمت اختیار کر چکا ہے کیونکہ غیر رسمی مزدوروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔محنت کشوں کا اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد کا سفر صدیوں پر محیط ہے۔ موجودہ دور میں آٹو میٹک مشینوں ، تجارت اور معیشت کے بدلتے ہوئے رجحانات اور گلوبلائزیشن نے غیر رسمی مزدورں کی اصطلاح کو جنم دے کر محنت کشوں کو اسی مقام پر لاکھڑا کیا ہے جہاں سے ان کا سفر شروع ہوا تھا۔ محنت کشوں نے بے شمار قربانیوں کے بعد جو حقوق حاصل کیے تھے وہ اب ان کی محنت کے ساتھ نہیں بلکہ ملازمت کے ساتھ وابستہ نظر آتے ہیں۔ محنت کا حجم یکساں ہونے کے باوجود رسمی اور غیر رسمی محنت کشوں کے حالات کار اور اوقات کار میں بہت زیادہ تفاوت نظر آتی ہے بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے حب کی صنعتوں میں نام نہاد یونین اپنے ہی مزدور بھائیوں کی حق تلفی کرتے ہیں نام نہاد اپنا قبلہ درست کریں انہوں نےکہاکہ حب کی صنعتوں میں بااثر سیاسی لوگوں کی وجہ سے ٹھیکداری نظام عروج پر ہے ٹھیکداری نظام کی بدولت آج مزدوروں کو اجرت ملتی ہے نام نہاد یونینوں کے خاتمے کیلئے ایک مظبوط پلیٹ فارم کا انعقاد کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے مقررین نے کہاکہ ملک میں آئین قانون کی حفاظت کیلئے ہم عدلیہ کے ساتھ ہیں آئین قانون کی بالادستی سے ملک مظبوط ہوگا معشیت بہتر ہوگی انہوں نے کہاکہ اپنے پاک فوج کے شہداء کو بھی سلام پیش کرتے ہیں وطن عزیز کیلئے پاک فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں یہاں کی عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، اس موقع پر شاہنواز محمد حسنی،وقار علی بروہی، فرمان علی جاموٹ، نور احمد، عبدالجبار، اختر، بابر مگسی،

30/04/2023

حب, پاکستان تحریک انصاف مرکزی و صوبائی کال پر یکم مئی مزدور ڈے ریلی نکالی جائے گی کمر توڑ مہنگائی سے مزدوروں کا جینا محال ہوگیا ہے تمام پاکستانیوں سے مزدور ڈے ریلی میں شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے ریلی میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر عامر حسین مگسی ضلعی سیکرٹری جنرل رہیس معشوق علی رند و دیگر سیاسی و سماجی رہنما بھی مزدور ڈے ریلی میں شامل ہو کر خطاب کرینگے ۔۔
ایڈریس, بلدیہ رہیسٹ ہاوس یکم مئی بروز پیر شام 30 5 بجے حب
منجانب, پاکستان تحریک انصاف تحصیل حب صدر میر رضا زہری

29/04/2023

*حب،پاکستان تحریک انصاف لسبیلہ حب کے ضلعی صدر عامر حسین مگسی، جنرل سیکرٹری رئیس معشوق علی رند، تحصیل حب کے صدر میر رضاء زہری نے کہاکہ ایمرجنسی کے نام پر 500 سو کا بینر آویزاں کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکا جارہا ہے*

*ایمرجنسی کے نام پر لاکھوں روپے کرپشن کی منصوبہ بندی ہورہی ہے ایک سال سے نکاسی آب، سیوریج کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے ایک سال گزر گیا بارشوں کو ان بارشوں کے بعد پورے شہر کے مین روڈ گلیوں کے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگے دھول مٹی کی وجہ سے لوگ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں بارشوں سے قبل ہی بہت سے مقامات پر روڈ سیوریج کا پانی تالاب کا منظ پیش کررہے ہیں بینر آویزاں کرنے ایمرجنسی نافذ کرنے سے کچھ نہیں ہو گا*

29/04/2023

حب، پاکستان تحریک انصاف لسبیلہ حب کے ضلعی صدر عامر حسین مگسی، جنرل سیکرٹری رئیس معشوق علی رند، حب کے صدر میر رضاء زہری نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کی مزمت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ مزاکرات کررہی دوسری جانب انتقامی کارروائیوں میں مصروف موجودہ حکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے امپورٹڈ حکومت اپنا قبلہ درست کرے ہم نہیں چاہتے حالات خراب ہوں ملک جس نازک وقت سے گزر رہا اس کی زمدار بھی موجودہ حکومت ہی ہے

Address

Main Rcd Raod Hub
Hub

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Lasbela Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PTI Lasbela Balochistan:

Share