01/07/2026
📢 بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اہم اپڈیٹ
جن مستحق خواتین نے اپنی والٹ/سم ایکٹیویشن مکمل کروا لی ہے، انہیں 8171 ویب پورٹل پر درج ذیل تصویر کی طرح "Wallet Active" کا اسٹیٹس نظر آ سکتا ہے۔
✅ اگر آپ کو بھی 8171 ویب پورٹل پر یہ اسٹیٹس شو ہو رہا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی بے نظیر کفالت کی رقم والٹ اکاؤنٹ کے ذریعے وصول کرنے کے عمل میں شامل ہو چکی ہے۔
🔹 جب آپ اپنی قسط وصول کرنے کے لیے جائیں گی، تو متعلقہ بینک ایجنٹ یا ادائیگی مرکز پر بائیومیٹرک تصدیق (فنگر ویریفکیشن) کروانا ہوگی۔ 🔹 بائیومیٹرک تصدیق مکمل ہونے کے بعد آپ کا والٹ اکاؤنٹ خودکار (Automatically) طور پر فعال ہو جائے گا اور آپ اپنی رقم وصول کر سکیں گی۔ 🔹 یہ سہولت صرف ان مستحق خواتین کے لیے ہے جنہیں والٹ سم موصول ہو چکی ہے۔
📌 اہم ہدایت:
اپنا اسٹیٹس صرف 8171 کے آفیشل ویب پورٹل پر چیک کریں۔ اگر آپ کو بھی Wallet Active کا اسٹیٹس نظر آ رہا ہے، تو ادائیگی کے وقت اپنی بائیومیٹرک تصدیق ضرور مکمل کروائیں۔
علم اور روزگار
تازہ اور مستند معلومات کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔