01/09/2026
تربیلا جھیل کے ٹھیکے سے متعلق سٹے آرڈر کی افواہیں بے بنیاد، سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے
تربیلا جھیل کے ٹھیکے سے متعلق سوشل میڈیا پر سٹے آرڈر اور ٹھیکہ رکنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، تاہم دستیاب عدالتی حکم نامے میں ایسی کسی صورتِ حال کی تصدیق نہیں ہوتی۔
31 اگست 2026 کو پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں CR No. 501-A/2026 کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ موجودہ ریویژن پٹیشن کو مزید آگے نہیں بڑھائیں گے۔ عدالت نے چنانچہ ریویژن پٹیشن کو withdrawn ہونے کی بنیاد پر خارج کر دیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ اپیلیٹ کورٹ کی جانب سے ریکارڈ کیے گئے مشاہدات ٹرائل کورٹ کے فیصلے پر اثرانداز نہیں ہوں گے، جبکہ عبوری حکمِ امتناعی کی درخواست ٹرائل کورٹ اپنے میرٹ پر فیصلہ کرے گی۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ وہ 8 ستمبر 2026 سے بیس دن کے اندر عبوری حکمِ امتناعی کی درخواست کا فیصلہ کرے۔
لہٰذا سوشل میڈیا پر یہ تاثر دینا کہ تربیلا جھیل کے ٹھیکے پر سٹے آرڈر جاری ہو چکا ہے، مذکورہ عدالتی حکم نامے سے ثابت نہیں ہوتا۔ عوام سے اپیل ہے کہ بغیر تصدیق کسی بھی خبر یا افواہ کو آگے شیئر کرنے سے گریز کریں اور عدالتی معاملات میں مستند دستاویزات کو ہی بنیاد بنائیں۔