VC Nartopa Haripur

VC Nartopa Haripur دفتر ویلج کونسل نڑتوپہ ہری پور عوام کی خدمت میں پیش پیش۔۔۔

ایک سال… مسلسل محنت، ذمہ داری اور خدمت کا سفر! ہمارے جینیٹرز نے گزشتہ ایک سال کے دوران صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے ل...
03/10/2026

ایک سال… مسلسل محنت، ذمہ داری اور خدمت کا سفر!

ہمارے جینیٹرز نے گزشتہ ایک سال کے دوران صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے جس محنت، لگن اور جذبے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، وہ قابلِ تحسین ہے۔

آئیں، ہم سب بھی صفائی کے اس مشن میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے گلی، محلے اور شہر کو صاف رکھنے میں لوکل گورنمنٹ کا ساتھ دیں۔

صاف ماحول، صحت مند معاشرے اور روشن مستقبل کی نشانی ہے۔

خیبر پختونخوا کے 'پاک صاف اور شفاف خیبر پختونخواہ 2025' منصوبے کے تحت دیہی کونسلوں میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کی قرارد...
22/09/2026

خیبر پختونخوا کے 'پاک صاف اور شفاف خیبر پختونخواہ 2025' منصوبے کے تحت دیہی کونسلوں میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کی قرارداد اب منظور کر لی گئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت رہائشی اور تجارتی علاقوں سے صفائی کی مد میں مقرر کردہ ماہانہ فیس کی وصولی کا باقاعدہ آغاز یکم اکتوبر 2026 سے کیا جائے گا۔
اس فیس کی تفصیل درج ذیل ہے:
* رہائشی مکانات: رقبے کے لحاظ سے 100 روپے، 150 روپے اور 200 روپے ماہانہ۔
* تجارتی یونٹس: عام دکانوں کے لیے 250 روپے، جبکہ ہوٹلوں، پٹرول پمپوں اور فیکٹریوں وغیرہ کے لیے 1000 روپے ماہانہ۔
* استثنیٰ (مفت سروس): مساجد، مدارس، یتیم خانوں، سرکاری سکولوں اور بیوہ خواتین کے زیرِ کفالت گھروں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

📢 اہم اعلان:
پاک صاف اور شفاف خیبر پختونخواہ 2025'
شہریوں کے لیے خوشخبری! ہمارے گاؤں، محلوں، گلیوں اور بازاروں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے صفائی کی قرارداد باقاعدہ منظور کر لی گئی ہے۔
اس صفائی کے نظام کو مؤثر اور پائیدار بنانے کے لیے معمولی ماہانہ فیس مقرر کی گئی ہے جس کی وصولی کا آغاز یکم اکتوبر 2026 سے ہو رہا ہے۔

ماہانہ فیس کی تفصیلات:
🏡 رہائشی مکانات: 100 سے 200 روپے (رقبے کے مطابق)
🏪 تجارتی دکانیں: 250 روپے
🏭 ہوٹل، پٹرول پمپ اور فیکٹریاں وغیرہ: 1000 روپے

❤️ خصوصی رعایت:
بیوہ خواتین کے گھروں، مساجد، مدارس، سرکاری سکولوں اور یتیم خانوں کو فیس سے مکمل استثنیٰ دیا گیا ہے، یعنی ان کے لیے یہ سروس بالکل مفت ہوگی۔

15/09/2026

عوامی اعتماد ہی ہمارا اصل اثاثہ ہے!
محلہ سیداں میرا کے رہائشی حیدر عباس صاحب کا سوکہ تا قبرستان راستے کی بروقت صفائی پر سیکرٹری ویلج کونسل نڑتوپہ اور جینٹوریل اسٹاف کی فوری کارکردگی کو سراہتے ہوئے خصوصی ویڈیو پیغام اور شکریہ۔

15/09/2026

عوامی خدمت اور فوری عمل درآمد کی ایک اور مثال 🌱🧹
گزشتہ شام محلہ سیداں میرا کے رہائشی حیدر عباس صاحب کی جانب سے یہ شکایت موصول ہوئی کہ سوکہ تا قبرستان جانے والے راستے پر خود رو جنگلی جھاڑیاں اور گھاس پھوس حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے، جس سے راستہ تنگ ہو چکا تھا اور شہریوں خصوصاً جنازوں اور زائرین کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا تھا۔
شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آج صبح ویلج کونسل کا صفائی عملہ موقع پر پہنچا اور پیشہ ورانہ انداز میں راستے کے دونوں اطراف جنگلی پودوں، جھاڑیوں اور کچرے کی مکمل صفائی کر کے راستے کو کشادہ اور ہر قسم کی آمدورفت کے لیے محفوظ اور آسان بنا دیا۔
کام کی تکمیل پر حیدر عباس صاحب نے بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے ویلج کونسل انتظامیہ اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔ عوامی اعتماد اور یہ نیک جذبات ہی ہمارے لیے سب سے بڑا حوصلہ ہیں۔
سینئر اے ڈی لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی تحصیل و ضلع ہری پور جناب راشد اسلم صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوام کو صاف، محفوظ اور آسان ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور یہ سلسلہ یونہی پوری تندہی سے جاری رہے گا۔ ان شاء اللہ

صفائی نصف ایمان ہے، اور عمل اس کی پہچان! گاؤں نڑتوپہ میں صفائی کا شاندار مشن کامیابی سے جاری ہے۔ ہمارا محنتی جینیٹر اسٹا...
15/09/2026

صفائی نصف ایمان ہے، اور عمل اس کی پہچان!
گاؤں نڑتوپہ میں صفائی کا شاندار مشن کامیابی سے جاری ہے۔ ہمارا محنتی جینیٹر اسٹاف گھر گھر جا کر کچرا اکٹھا کرنے اور گلی محلوں کو چمکانے میں پوری لگن سے مصروف ہے۔
اپنے گاؤں کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے پاک رکھنے کے لیے عملے سے مکمل تعاون کریں، کچرا کوڑے دان ہی میں ڈالیں اور اس مثبت اقدام کو سراہیں۔
آئیے مل کر اپنے نڑتوپہ کو مثالی اور خوبصورت بنائیں!

07/09/2026

نڑتوپہ کی عوام کے نام اہم پیغام

🚨 ڈینگی الرٹ! 🚨کھڑا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب بن سکتا ہے۔اہلیانِ ویلج کونسل نڑتوپہ سے گزارش ہے کہ بارش کے بعد اپن...
05/09/2026

🚨 ڈینگی الرٹ! 🚨
کھڑا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب بن سکتا ہے۔
اہلیانِ ویلج کونسل نڑتوپہ سے گزارش ہے کہ بارش کے بعد اپنے گھروں، چھتوں، گلیوں اور خالی جگہوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں۔ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اپنے پیاروں کو ڈینگی سے محفوظ رکھیں۔
احتیاط ہی ڈینگی کا سب سے بہترین علاج ہے! 🦟❌

03/09/2026

ملاقات و اہم تبادلہ خیال
چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی جناب خانویز خان صاحب کی دفتر ویلج کونسل نڑتوپہ میں سینئر سیکرٹری ویلج کونسل نڑتوپہ جناب ثاقب اقبال تُرک سے اہم ملاقات۔
اس موقع پر دیگر معززین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ویلج کونسل نڑتوپہ کے مختلف فلاحی، انتظامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

31/08/2026

نڑتوپہ والے اپنے نبی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔
#نڑتوپہ

Address

Mandian Stop Nartopa
Haripur
22620

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VC Nartopa Haripur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share