11/06/2026
بازار انسپیکشن
مورخہ 11.06.2026
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور نے کھلابٹ، مین بازار، چھپر روڈ اور دربند اڈہ کا دورہ کیا جہاں مختلف دکانوں، جنرل سٹورز، سبزی و فروٹ شاپس، دودھ فروشوں اور دیگر کاروباری مراکز کی انسپیکشن کی گئی۔
دورانِ معائنہ اشیائے ضروریہ کے سرکاری نرخ ناموں، معیار، صفائی ستھرائی، وزن و پیمائش اور ذخیرہ شدہ اشیاء کا جائزہ لیا گیا۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ سرکاری نرخوں کی پابندی کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوری سے گریز کریں۔