Ishtiaq Ahmed Abbasi official

Ishtiaq Ahmed Abbasi official زندگی بے بندگی شرمندگی

07/01/2026

بابا جی کہنے لگے ، ”پُتر محبوب کو دیکھنا، محبت کی شرط نہیں ھوتی۔ کوئی بِنا دیکھے اویس قرنیؓ بن جاتا ھے اور کوئی پاس رہ کے بھی ابُو جہل رھتا ھے۔“

”اشفاق احمد“

06/01/2026

اپنے دل کو مضبوط کرو ہر ایک سے توقع کرنا چھوڑ دو کہ وہ تمھاری بات کو سمجھے گا، ہر بات ہر ایک کے لئے نہیں ہوتی !🌷🤍

06/01/2026

ساری زندگی الزامات لگائے گئے کہ وہ نشہ کرتا ہے دو سال قید اور 24 گھنٹے ان کی نگرانی میں رہنے کے بعد الزام یہ نکلا کہ دیسی مرغی کھاتا ہے۔

06/01/2026

“اقرار الحسن گھوڑوں کو نیل لگ رھے تھے مینڈک نے بھی پاؤں رکھا مجھے بھی نیل لگاؤں میں نے نیزا بازی میں حصہ لینا ھے ۔سمجھ تے گئے ھوسو

قلم کو ثقافتوں میں علم، انصاف اور سچائی کا نمائندہ سمجھا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں "قلم" کا ذکر کر کے  اللہ تعالیٰ نے اس کی ...
03/05/2025

قلم کو ثقافتوں میں علم، انصاف اور سچائی کا نمائندہ سمجھا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں "قلم" کا ذکر کر کے اللہ تعالیٰ نے اس کی عظمت کو واضح کیا ہے، جبکہ علامہ اقبال نے اسے "خرد کا دستِ گیر" قرار دیا ہے۔ یہ قلم ہی ہے جو معاشرے کی اخلاقی اور فکری رہنمائی کرتا ہے۔ مگر آج پاکستان میں صحافت کی حالت اس مقدس فریضے اور اظہارِ رائے کی آزادی کے درمیان ایک جنگ کی عکاسی کر رہی ہے۔
کسی بھی جمہوری معاشرے میں صحافت کو "چوتھا ستون" سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ عوام اور حکومت کے درمیان ایک اہم پل کا کام کرتی ہے۔ پاکستان کے آئین میں شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی کا حق دیا گیا ہے، مگر عملی طور پر یہ حق اکثر دباؤ، سینسرشپ اور قانونی پیچیدگیوں کی نذر ہوجاتا ہے۔ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے 2023 کے انڈیکس کے مطابق، پاکستان کی درجہ بندی پریس فریڈمی کے لحاظ سے 150 ہے جو صورتحال کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔
گزشتہ کچھ سالوں میں صحافیوں کو اغوا، تشدد اور عدالتی کارروائیوں جیسے واقعات عام ہوگئے ہیں۔ کچھ معروف صحافیوں کو "غیرملکی فنڈنگ" یا "ریاستی مفادات" کے نام پر گرفتار کیا گیا، جبکہ دیگر کو پرانی عدالتی مقدمات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ماحول میں خودساختہ سینسرشپ میں اضافہ ہوا ہے، جہاں میڈیا ہاؤسز حساس موضوعات پر رپورٹنگ سے گریز کرتے ہیں اور صحافی اپنے کالمز میں محتاط زبان استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ یہ رجحان عوامی معلومات کے معیار کو متاثر کر رہا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا کو اظہار رائے کا ایک نیا ذریعہ فراہم کیا ہے، لیکن یہاں بھی پیمرا جیسے اداروں کی جانب سے "قومی سلامتی" کے نام پر نگرانی کی جاتی ہے۔ کبھی کبھار یوٹیوب بند ہوتا ہے یا ٹوئٹر پر ڈیجیٹل سینسرشپ دیکھنے کو ملتی ہے۔ ایسے میں، صحافیوں اور شہریوں کو اپنی آواز بلند کرنے کے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔
اس تاریک منظرنامے میں کچھ روشن نام بھی ہیں، وہ صحافی جو جرات کے ساتھ سچ بولتے ہیں اور وہ میڈیا گروپس جو دباؤ کے باوجود غیر جانبدار رپورٹنگ کرتے ہیں۔ عوامی حمایت اور عدالتی مداخلت، جیسے کہ صحافیوں کی رہائی کے فیصلے، اس بات کی نشانی ہیں کہ معاشرہ تبدیلی کا طلب گار ہے۔
قلم کی حرمت اور اظہار رائے کی آزادی محض کچھ حقوق نہیں ہیں، بلکہ یہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کی بنیاد ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ صحافیوں کے خلاف کارروائیوں کی مکمل تحقیقات کرے، میڈیا کو مالیاتی دباؤ سے آزاد کرے اور "صحافیوں کے تحفظ کا بل" جیسے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ کیونکہ جب تک قلم کو خوف سے آزاد نہیں کیا جائے گا، اس وقت تک جمہوریت بھی حقیقی طور پر مکمل نہیں ہو سکے گی۔

03/05/2025
27/03/2025

‏پاکستان جذباتی لوگوں کا معاشرہ ہے
یہاں دھیمے لہجے میں سچ بولنے سے زیادہ اونچی آواز میں جھوٹ بولنے والے پر یقین کیا جاتا ہے!

25/03/2025

ستارہ جہرت تمغے کا جو حشر ھوا آس کے بعد اسکی اہمیت کیا رھے جائے گی جب چاپلوسی تمغے کا معیار ٹہرے گی ۔

25/03/2025

بلاول کہتا ھے کہ ھم نہ حکومت میں ھیں اپوزیشن میں مطلب نہ ھی نہ شی سمجھ تے گئے ھوسوں

18/03/2025

دھشت گردی کے خلاف قوم کو ساتھ ملانا ھے تو پھر کپتان عمران خان ،نواز شریف ،مولانا فضل الرحمن اور زرداری اور بلوچ رہنماوں کو ایک ٹیبل پر بیٹھائیں اور تب بنے گئ قومئ پالیسی ۔جن لوگوں کو آپ بیٹھانا چاھتے ھیں قوم انکے خلاف کھڑی ھے پیچھے نہیں ۔اس ملک میں ووٹ بینک مندرجہ بالا لوگوں کا ھے باقئ سب چھان بورا ھے ۔اسٹیبلشمنٹ کو جتنا نقصان مسلط قیادت نے دیا ھے تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتئ اور یہ نقصان پورا کرنے کے لئے کئ دھائیاں چاھیے ۔

Address

Hair Pur Hazara
Haripur
22600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ishtiaq Ahmed Abbasi official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category