06/10/2026
ترقی دشمنوں کا ایک اور وار
زیر نظر جو سامان آپ کو واپڈا ہاؤس میں نظر آ رہا ہے یہ سامان صوبائی پارلیمانی لیڈر و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ہری پور اکبر ایوب خان ، صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب خان اور صوبائی مشیر عدیل اقبال کے فنڈ سے جاری ہوا ہے ان تینوں ایم پی ایز نے اپنے اپنے حلقوں کے لیے 30 کروڑ روپیہ اپنے حلقوں کے صوبائی فنڈز سے جمع کروا کے یہ سامان واپڈا سے خریدا ہے جوکہ مندرجہ ذیل فہرستوں کے مطابق تفصیلات پورے ہری پور مختلف موضع جات کے لئے ہے اب اس سامان میں رکاوٹ صرف اور صرف فارم 47 کے ایم این اے صاحب بن رہے ہیں کیونکہ وہ خود تو کچھ کر نہیں سکتے اور دوسروں کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنا ان کا پرانا وطیرہ ہے اور یہ جو ان کی سیاست ہے کہ ہری پور کی ترقی میں جس حد تک ہو سکے وہ رکاوٹ ڈالتے ہیں۔