01/06/2026
پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور میں نو تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیلز کے لیے جاری تین ماہ بنیادی/جاب اورینٹڈ تربیتی کورس کے سلسلے میں آج ایک تربیتی سیشن منعقد ہوا۔
اس موقع پر ریجنل پرزنز آفس (RPO) ہزارہ کے سپرنٹنڈنٹ جناب عبد الحمید عباسی نے "پینشن رولز 2021 اور پینشن کی اقسام" کے موضوع پر جامع لیکچر دیا۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کے لیے پینشن کے مختلف پہلوؤں، متعلقہ قواعد و ضوابط اور ان کے عملی اطلاق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
تربیتی سیشن نہایت معلوماتی اور مفید رہا، جس سے شرکاء کو پینشن کے نظام اور اس سے متعلقہ قانونی و انتظامی امور کے بارے میں بہتر آگاہی حاصل ہوئی۔