social welfare team KOTKI BALA

social welfare team KOTKI BALA Social welfare Team Kotki Bala | Youth with a mission ❤
Serving our village through social work, education, health & unity.

Proudly making Kotki Bala better, one step at a time ☀
"Our village, our family" 🏘

03/06/2026

سوشل ویلفیئر ٹیم کوٹکی بالا نے حالیہ المناک سانحے میں وفات پانے والے بچوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان کے غم میں شریک ہوئے اور دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مرحومین کے لیے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔ ایسے دکھ کے لمحات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا اور غم بانٹنا ہماری دینی، اخلاقی اور سماجی ذمہ داری ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے والدین، اہلِ خانہ اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

غم کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں۔

سوشل ویلفیئر ٹیم
کوٹکی بالا

مگر ہماری قوم کی بھی ضد ہے کہ ہم گرمی برداشت کرینگے مگر پودے ہرگز نہیں لگاٸینگے 🌳🌳🌳...
01/06/2026

مگر ہماری قوم کی بھی ضد ہے کہ ہم گرمی برداشت کرینگے مگر پودے ہرگز نہیں لگاٸینگے
🌳🌳🌳...

01/06/2026

تالاب میں بچوں کے ڈوب کر وفات پانے کی افسوسناک خبر سن کر ہمیں انتہائی دکھ اور صدمہ پہنچا۔

سوشل ویلفیئر ٹیم کوٹکی بالا اس المناک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے اور مرحوم بچوں کے والدین، اہلِ خانہ اور تمام لواحقین سے دلی تعزیت کرتی ہے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے والدین و اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔

ایسے سانحات ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام بچوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ہمیں ہر قسم کے حادثات اور آزمائشوں سے محفوظ فرمائے۔

اللّٰہُمَّ اغْفِرْ لَهُمْ وَارْحَمْهُمْ وَأَسْكِنْهُمُ الْجَنَّةَ

سوشل ویلفیئر ٹیم
گاؤں کوٹکی بالا

31/05/2026

آج کل کچھ لوگ ہمارے ویلفیئر کے بارے میں پوسٹ کر رہے ہیں۔ کچھ عقل سے خالی لوگ، جو خود بھی کسی کام کے نہیں ہیں اور جنہیں ہمارے خلاف کوئی بہانہ چاہیے، وہ ان پوسٹس کو شیئر کر رہے ہیں۔
ان کی باتیں ہمارے لیے ویسی ہی ہیں جیسے قربانی کے وقت سب لوگ تماشا دیکھ رہے ہوں۔ جب تم جانور کی کھال اتارتے ہو اور اچانک بڑی آنت (large intestine) کٹ جائے توآس پاس کھڑی تماشائی فوراً ماہر بن جاتی ہے سب باتیں شروع کر دیتے ہیں۔ اُن باتوں میں اور اِن لوگوں کی باتوں میں کوئی فرق نہیں۔ جس طرح اُن کی باتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، ویسے ہی اِن لوگوں کی باتوں کی بھی کوئی اہمیت نہیں ہے۔😜
باقی عید کا گوشت اینجوۓ کرو اور اپنےآس پاس غریبوں اور یتیموں کا بھی خیال رکھنا۔ شکریہ

ضابطہ خان حاجی صاحب نہایت خوش مزاج، بااخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں۔وہ ہمیشہ لوگوں کے ساتھ محبت، خلوص اور احترام سے...
29/05/2026

ضابطہ خان حاجی صاحب نہایت خوش مزاج، بااخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں۔
وہ ہمیشہ لوگوں کے ساتھ محبت، خلوص اور احترام سے پیش آتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ علاقے کے لوگ ان کی عزت اور قدر کرتے ہیں۔

ان کی سادگی، نرم مزاجی اور دوسروں کے لیے خیرخواہی قابلِ تعریف ہے۔ ایسے لوگ کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو اپنے اچھے اخلاق اور مثبت رویے سے دوسروں کے دل جیت لیتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ حاجی صاحب کو صحت، خوشی اور لمبی عمر عطا فرمائے اور ہمیشہ عزت و کامیابی نصیب فرمائے۔ آمین۔

29/05/2026

الحمدللہ!

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ کوٹکی بالا کا روڈ زیرِ تعمیر ہے، جس کی وجہ سے گرد و غبار بہت زیادہ ہو رہا تھا اور لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا تھا۔

سوشل ویلفیئر ٹیم کوٹکی بالا نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ پر پانی ڈالا تاکہ گرد کم ہو اور عوام کو آنے جانے میں آسانی ہو سکے۔ یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے تاکہ اپنے گاؤں کے لوگوں کو کچھ سہولت فراہم کی جا سکے۔

ہم تمام اہلِ علاقہ سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ ترقیاتی کاموں کے دوران صبر اور تعاون کا مظاہرہ کریں، کیونکہ آج کی یہ تھوڑی سی تکلیف ان شاء اللہ آنے والے وقت میں ہمارے گاؤں کی بہتری اور سہولت کا سبب بنے گی۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے علاقے کی خدمت کرنے اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

سوشل ویلفیئر ٹیم
کوٹکی بالا

قربانی کے بعد گائے کی آلائشوں کو کھلے عام سڑنے کے لیے چھوڑنا نہ صرف تعفن پھیلاتا ہے بلکہ ماحول کو بھی شدید نقصان پہنچاتا...
27/05/2026

قربانی کے بعد گائے کی آلائشوں کو کھلے عام سڑنے کے لیے چھوڑنا نہ صرف تعفن پھیلاتا ہے بلکہ ماحول کو بھی شدید نقصان پہنچاتا ہے۔
ایک گائے کی آلائش سے نکلنے والی میتھین گیس 84 کلوگرام کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO_2eq) کے برابر ماحول کو نقصان پہنچاتی ہے۔ اس کاربن اثر کو ختم کرنے کے لیے 4 درختوں کو پورا 1 سال یا 1 درخت کو 4 سال درکار ہوتے ہیں!

ہم کیا کر سکتے ہیں؟

آلائشوں کو کھلے مقامات پر پھینکنے کے بجائے مٹی میں گہرا دبا دیں یا بائیو گیس پلانٹ میں منتقل کریں۔ اپنی عبادت کو ماحول دوست بنائیے اور صفائی کا خاص خیال رکھیے۔
Eco-Friends AJK

27/05/2026

Address

Hangu
26190

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when social welfare team KOTKI BALA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category