Voice of Hangu

Voice of Hangu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice of Hangu, Public Service, hangu, Hangu.

📢 Voice of Hangu – Bringing the Heart of Hangu to You!
📰 Your go-to platform for the latest news, politics, and community updates from Hangu, KPK.
🌍 Highlighting local stories, voices, and events that matter.
💡 Stay informed, stay connected with Voice

‎وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہنگو بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔‎وزیر اعلی خیبر...
24/10/2025

‎وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہنگو بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

‎وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے امن و امان کی صورتحال پر اپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا،

‎واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ملوث عناصر کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے،

‎بزدلانہ حملے سی ٹی ڈی اور پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،

‎شہید ایس پی آپریشنز اور دو پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،

‎امن کے قیام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،

‎وزیرِ اعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی

27/03/2025
خرلاچی بارڈر اور ٹل پاراچنارشاہراہ گزشتہ 177 روز سے آمد و رفت کیلئے بند
25/03/2025

خرلاچی بارڈر اور ٹل پاراچنارشاہراہ گزشتہ 177 روز سے آمد و رفت کیلئے بند

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے آج سینٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں نوشہرہ، مردان، چ...
17/03/2025

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے آج سینٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں نوشہرہ، مردان، چارسدہ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر (EPTC) نوشہرہ کے پولیس افسران و جوانان کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور اور نوشہرہ پولیس نے مختلف ہائی پروفائل کیسزجیسے قتل ،اقدام قتل، ڈکیتی اور سنیچنگ میں مطلوب ملزمان کے خلاف ایس ڈی پی او رسالپور کی نگرانی میں مشترکہ کارروائی کی ۔ اس دوران پولیس پارٹی اور ملزمان کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں پشاور پولیس کو 17 سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری بلال مارا گیا جبکہ ایک ملزم جواد زخمی حالت میں گرفتار ہو ا جس کے قبضے سے 2عد د ہینڈ گرنیڈ اور 2عدد پستول کی برآمدگی بھی ہوئی۔ تھانہ جبر کی حدود میں بدنامہ زمانہ ڈکیت گروہ کا سرغنہ کاشف کو 5ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا جو کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا پولیس کو 36 سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھاجن سے ڈکیتی کے دوران لوٹی ہوئی رقم مبلغ 32 لاکھ روپے کےساتھ ساتھ ایک عدد ایس ایم جی اور 3پستول بھی برآمد کی گئی تھی۔اسی طرح چارسدہ پولیس نے بہترین تفتیش کے ذریعے مختلف اہم کیسوں کا سراغ لگا کر ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی تھی ۔بنوں پولیس نے پولیس چوکی برگھن تو پر رات کے اندھیرے میں 30/35 دہشت گردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ ناکام بناکر نہایت جرات و بہادری کا مظاہرہ کیاتھا۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر نوشہرہ کے انعام یافتہ گان نے تربیتی اُمور کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
آئی جی پی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیاں پولیس کی پیشہ ورانہ کمٹمنٹ اور جرات و بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فورس کے جوانوں کو انعام دینے سے بے انتہا پیشہ ورانہ طمانیت اور خوشی ملتی ہے۔ آئی جی پی نے انعام یافتہ گان پر زور دیا کہ وہ سخت محنت اور پیشہ ورانہ لگن کو اپنا شعار بنائیں۔ اور اپنے اہداف کے حصول کے لیے ایمانداری کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اوربہتر کارکردگی سے محکمے کی عزت و وقار میں اضافہ کریں۔ آئی جی پی نے امید ظاہر کی کہ انعام یافتہ گان آئندہ بھی دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر57پولیس افسران وجوانان کو بہترین کارکردگی پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی پیز کاشف عالم، اول خان، محمد عالم شنواری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز رضوان منظور اور پرنسپل سٹاف آفیسر برائے آئی جی پی عمران خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Address

Hangu
Hangu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Hangu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category