Social Welfare, Special Education & Women Empowerment Department Hangu

  • Home
  • Pakistan
  • Hangu
  • Social Welfare, Special Education & Women Empowerment Department Hangu

Social Welfare, Special Education & Women Empowerment Department Hangu Government Department

01/02/2026
01/02/2026

Government School For Hearing Impaired Children Hangu

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل خان آفریدی کی خصوصی ہدایات پر محکمہ سوشل ویلفیئر، اسپیشل ایجوکیشن و ویمن ایمپاورمنٹ، ح...
06/01/2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل خان آفریدی کی خصوصی ہدایات پر محکمہ سوشل ویلفیئر، اسپیشل ایجوکیشن و ویمن ایمپاورمنٹ، حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے سرکاری و نجی جامعات اور کالجز میں زیرِ تعلیم نابینا خصوصی طلبہ و طالبات کے لیے میگا لیپ ٹاپ اسکیم کا باضابطہ اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔
اس فلاحی و تعلیمی اسکیم کا بنیادی مقصد نابینا طلبہ و طالبات کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سہولت فراہم کر کے انہیں معیاری تعلیم، خود اعتمادی اور مساوی تعلیمی مواقع تک رسائی دینا ہے، تاکہ وہ معاشرے میں ایک فعال اور باوقار کردار ادا کر سکیں۔
اہل و مستحق نابینا طلبہ و طالبات آن لائن درخواست کے ذریعے اس اسکیم سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ درخواست جمع کروانے کے لیے متعلقہ لنک ذیل میں فراہم کیا جا رہا ہے:
http://mis.swkpk.gov.pk/swkpk/dist_assist_disable_laptops

اہم اعلان:محکمہ سماجی بہبود، حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے سٹلڈ اور مرجڈ ڈسٹرکٹس کے special persons کے لیےٹرائی سائیکل...
12/12/2025

اہم اعلان:

محکمہ سماجی بہبود، حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے سٹلڈ اور مرجڈ ڈسٹرکٹس کے special persons کے لیے
ٹرائی سائیکل، وہیل چیئرز، برقی آلات، سفید چھڑی، سلائی مشینیں اور دیگر معاون آلات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں, آج ہی اپنی درخواست جمع کرائیں-
درخواست دینے کا تمام عمل اور
مکمل طریقہ کار اسی اشتہار میں موجود ہے۔
یہ سہولت صوبے کے تمام اضلاع کے مستحق special persons کے لیے یکساں دستیاب ہے۔
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ تمام special persons اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

08/12/2025

ایم پی اے شاہ تراب خان اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خصوصی بچوں کی تعلیم کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ اسپیشل ایجوکیشن سسٹم۔
وہ بچے جو سماعت و گویائی سے محروم (گونگے بہرے) ہوں اور عمر 5 سے 12 سال ہو، ان کے لیے نرسری تا مڈل کلاسز میں داخلے جاری ہیں۔
معیاری تعلیم، تربیت یافتہ سٹاف، جدید کمپیوٹر لیب اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
رابطہ نمبر: 03339683711
پتہ: گورنمنٹ سکول برائے سماعت و گویائی (گونگے بہرے) ہنگو،
میروباک کنڈاؤ، نزد PSO پٹرول پمپ، مین کوہاٹ روڈ، بہادر بانڈہ، ہنگو۔

14/08/2025
جشنِ آزادی و معرکۂ حق – اسپیشل پرسنز کرکٹ میچجشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی مناسبت سے، ضلعی انتظامیہ ہنگو کی جانب سے، محکم...
12/08/2025

جشنِ آزادی و معرکۂ حق – اسپیشل پرسنز کرکٹ میچ

جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی مناسبت سے، ضلعی انتظامیہ ہنگو کی جانب سے، محکمہ سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے ہنگو میں پہلی بار اسپیشل پرسنز کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔

اس یادگار میچ کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب گوہر زمان وزیر تھے، جنہوں نے اس موقع پر کہا کہ اسپیشل پرسنز کے لیے اس طرح کی کھیلوں کی سرگرمیاں آئندہ بھی منعقد کی جائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب گوہر زمان وزیر صاحب نے اس طرح کے اسپیشل پرسنز کی حوصلہ افزائی کرنے پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ہنگو جناب امجد آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا ۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے بھرپور شرکت کی اور جشنِ آزادی کی پُرجوش تقریبات کو سراہا۔

خصوصی افراد جشن آزادی اور مارکے حق کا جشن منائیں گے۔ ہنگو – خصوصی افراد محکمہ سماجی بہبود اور ضلعی انتظامیہ ہنگو کے اشتر...
09/08/2025

خصوصی افراد جشن آزادی اور مارکے حق کا جشن منائیں گے۔

ہنگو – خصوصی افراد محکمہ سماجی بہبود اور ضلعی انتظامیہ ہنگو کے اشتراک سے یوم آزادی اور مارکے حق کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

جس میں ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب گوہر زمان وزیر صاحب خصوصی شرکت کریں گے ۔

تقریب میں مختلف حب الوطنی کی سرگرمیاں پیش کی جائیں گے ۔
بمقام : سوشل ویلفیئر آفس ہنگو
مورخہ : 13 اگست 2025

Address

Thall Road Jaz Maidan Near Agriculture Office Hangu
Hangu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Welfare, Special Education & Women Empowerment Department Hangu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Social Welfare, Special Education & Women Empowerment Department Hangu:

Share