06/09/2026
سابقہ تحصیل ٹل ناظم حاجی پیاوزار وزیر مرحوم کی یاد میں تعزیتی کانفرنس
جمعیت علماء اسلام ضلع ہنگو کے زیرِ نگرانی 6 ستمبر 2026ء بروز اتوار بمقام چھپری وزیران پر حاجی پیاوزار وزیر مرحوم کی تعزیتی کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں جمعیت علماء اسلام کے قائدین ، علماء کرام ، کارکنان ، عمائدینِ علاقہ اور مرحوم کے اہلِ خانہ و عزیز و اقارب نے شرکت کی۔مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ختمِ قرآن ، دعا ، مزار پر حاضری اور پرچم کشائی کی گئی۔امیر جمعیت علماء اسلام ضلع ہنگو مفتی سید جنان صاحب ، جنرل سیکرٹری مفتی جاویدالرحمن صاحب سمیت علماء کرام نے مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔