03/06/2026
اوپن ڈور پالیسی
ضلع ہنگو کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ہنگو، بصیر علی رحمان سے اُن کے دفتر میں ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل اور تجاویز کو بغور سنا اور متعلقہ محکموں کو بروقت کارروائی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر ہنگو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل اور بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے