PMLN Hangu Official

PMLN Hangu Official PMLN Hangu ka official/independent page jahan par aapko latest updates, news aur activities milti hai

New Rules.Panjab Govt.
12/06/2026

New Rules.
Panjab Govt.

Good job CM Maryam Nawaz Sharif Sahiba 💖
12/06/2026

Good job CM Maryam Nawaz Sharif Sahiba 💖

💖👑
09/06/2026

💖👑

07/06/2026

حافظ حفیظ الرحمان صاحب کو دل کی گہرائیوں سے جیت مبارک

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے اندرونی اختلافات ایک بار پھر سامنے آ گئے ہیں، جہاں پارٹی کے اہ...
01/06/2026

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے اندرونی اختلافات ایک بار پھر سامنے آ گئے ہیں، جہاں پارٹی کے اہم اجلاس میں 30 سے زائد اراکین غیر حاضر رہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان واٹس ایپ گروپ میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے بعد پارٹی میں اندرونی کشیدگی مزید بڑھ گئی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر اختلافات کے باوجود پارٹی متحد ہے اور مخالفین پارٹی کو تقسیم نہیں کر سکتے۔ اجلاس میں عمران خان کی صحت اور آئندہ بجٹ سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

دوسری جانب علی امین گنڈاپور نے واٹس ایپ گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الزامات واضح انداز میں لگائے جائیں اور پارٹی میں اختلافات کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کیا جائے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق غیر حاضری اور اندرونی گروپنگ کے معاملات نے پی ٹی آئی کے اندر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔


وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لیے 1126 ارب روپے کی تجویز، وزارتوں کے مطالبات 4097 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ سالانہ ترقیاتی بجٹ 2026 ت...
01/06/2026

وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لیے 1126 ارب روپے کی تجویز، وزارتوں کے مطالبات 4097 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

سالانہ ترقیاتی بجٹ 2026 تا 27 کی حتمی منظوری کے لیے آج سالانہ پلان رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ مالی سال کے اہداف کے حصول پر جائزہ پیش کیا گیا اور آئیندہ مالی سال کے اہداف پر تمام صوبائی اور وفاقی محکموں کے درمیان مشاورت ہوئی۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کی۔

پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے حکومت کی کوشش قلیل مدتی اخراجات کے بجائے پیداواری صلاحیت میں اضافے، برآمدات کے فروغ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ایسے ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دینا ہے جو معیشت کو طویل المدتی بنیادوں پر مستحکم بنائیں۔

ایک طرف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز نے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 4097 ارب روپے کے فنڈز طلب کیے ہیں، جبکہ دوسری جانب محدود مالی گنجائش کے باعث آئندہ مالی سال کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام 2026 تا 27کے تحت 1126 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

قرضوں کی ادائیگی پر بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث ترقیاتی شعبے کے لیے دستیاب وسائل محدود ہو رہے ہیں، وزارت منصوبہ بندی نے وفاقی وزیر کی ہدایات اور وزیراعظم کے وژن کے تحت دستیاب فنڈز کو ان منصوبوں پر صرف کر رہی ہے جو قومی معیشت اور سماجی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کر سکیں۔

وفاقی وزیر کی گفتگو کے اہم نکات:
✅ مالی سال 2026-27 کے لیے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 1126 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے،
✅وزارتوں کی جانب سے 4097 ارب روپے کے ترقیاتی مطالبات موصول ہوئے ہیں۔ اس طرح تقریباً 3 ہزار ارب روپے کے اضافی مطالبات موجودہ مالی گنجائش سے باہر ہیں۔
✅جاری ترقیاتی منصوبوں کی مجموعی لاگت اور ان پر آئندہ درکار فنڈز کا حجم بڑھ کر 10 ہزار 818 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی نتائج کو زیادہ مؤثر بنانے کے لیے ایسے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی جو قومی اہمیت کے حامل ہوں یا تکمیل کے آخری مراحل میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی خصوصی ترجیحات میں شامل ہے اور صوبے میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اہم منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

اہم نوعیت کے منصوبے:
📍 اسٹریٹجک اہمیت کے حامل این-25 منصوبے کے لیے 125 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے،
📍 اتحادی جماعتوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 87 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔
📍 اسی طرح آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 153 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
📍 وفاقی حکومت قومی مالیاتی کمیشن کے فریم ورک کے تحت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی مسلسل معاونت جاری رکھے گی۔

اقتصادی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اشاریوں میں بہتری مستقبل کی ترقی کے لیے زیادہ مستحکم بنیاد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ
✔️اپریل 2026 تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21.3 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں،
✔️ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پالیسی ریٹ 23 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد پر آ گیا ہے، جو معاشی استحکام کی جانب اہم پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پائیدار اور دیرپا اقتصادی ترقی کے وژن پر کاربند ہے اور برآمدات میں اضافے، ملکی مسابقت بڑھانے اور معاشی کمزوریوں کو کم کرنے کے لیے اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں۔

پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم، فنی مہارتوں کے فروغ اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری قومی ترقیاتی ایجنڈے کا مرکزی ستون ہے، جبکہ صحت، بنیادی ڈھانچے اور عوامی خدمات کی فراہمی کے شعبے بدستور حکومتی ترجیحات میں شامل رہیں گے۔

PM Shehbaz Sharif's relief for public.Government Announces Major Rs. 22 per litre reduction in Petrol and Diesel Prices....
30/05/2026

PM Shehbaz Sharif's relief for public.

Government Announces Major Rs. 22 per litre reduction in Petrol and Diesel Prices.

"ملک کے رکھوالے 28 مئی والے"28 مئی 1998 پاکستان کی تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب بیرونی دباؤ اور اربوں ڈالر کی مالی پیشکش کو...
28/05/2026

"ملک کے رکھوالے 28 مئی والے"

28 مئی 1998 پاکستان کی تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب بیرونی دباؤ اور اربوں ڈالر کی مالی پیشکش کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ملکی سلامتی اور قومی غیرت کو مقدم رکھا گیا۔ میاں نواز شریف کا یہ جرات مندانہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی خودداری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

Nawaz Sharif Mian Shehbaz Sharif Maryam Nawaz Sharif PMLN Hangu Official

27/05/2026

ہے کوئی جو اس بات سے اتفاق نہیں کرتا ۔

🕋 عید الاضحیٰ مبارک 🐄🐐✨PMLN Hangu Official تمام اہلِ اسلام کو  کی جانب سےعید الاضحیٰ بہت بہت مبارک ہو ❤️✨اللہ تعالیٰ آپ ...
26/05/2026

🕋 عید الاضحیٰ مبارک 🐄🐐✨

PMLN Hangu Official تمام اہلِ اسلام کو
کی جانب سے
عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک ہو ❤️✨
اللہ تعالیٰ آپ کی ہر قربانی، دعا اور عبادت قبول فرمائے 🤲
یہ بابرکت دن آپ کی زندگی میں خوشیاں، کامیابیاں اور رحمتیں لے کر آئے 🌸
اپنوں کے ساتھ محبت بانٹیں، غریبوں کو خوشیوں میں شامل کریں اور اس عید کو اخوت و بھائی چارے کی علامت بنائیں 💚.




#قربانی

Address

Hangu
26190

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMLN Hangu Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share