20/05/2026
ہنگو میں "ایکو ٹوریزم اور ذمہ دارانہ سیاحت" کے موضوع پر ایک روزہ کیمپ کا انعقاد
– ڈپٹی کمشنر ہنگو *بصیر علی رحمان* اور ڈائریکٹر یوتھ افئیرز خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افئیرز ہنگو نے پی ایچ اے ہنگو ٹاؤن شپ میں "ایکو ٹوریزم کے کردار" کے حوالے سے ایک روزہ کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا۔
کیمپ کے انعقاد میں سوشل ایکٹیوسٹ و یوتھ نمائندہ ریاض آفریدی اور چیئرمین یوتھ آف ہنگو ارسلان عارف نے معاونت فراہم کی۔ کیمپ میں مختلف اسکولوں کے طلباء نے جوش و خروش سے شرکت کی۔
تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ہنگو نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ذمہ دارانہ اور محفوظ سیاحت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان سیاحت کے فروغ کے ساتھ ماحول کی حفاظت میں بھی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ہنگو ٹاؤن شپ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اس پر فضا مقام کی اہمیت اور صفائی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے طلباء کو پکنک اور آؤٹنگ کے دوران ماحول دوست رویہ اپنانے کے عملی طریقے سمجھائے۔
سیفٹی انسٹرکٹر عبید خان نے خود حفاظتی اقدامات، ہنگامی صورتحال میں ردعمل اور ایک ذمہ دار شہری کی طرح برتاؤ کے حوالے سے طلباء کو عملی تربیت دی۔
کیمپ کے دوران صفائی کے حوالے سے آگاہی واک اور کلین اپ ڈرائیو کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Hangu