20/08/2026
پاکستان مسلم لیگ (ن) میں اہم سیاسی شمولیت
سابق جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ف) ڈسٹرکٹ سینٹرل زاکر علی مغل پٹنی اور پاکستان مسلم الائنس کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سید دانش رضا نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) بشیر احمد میمن اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ملیر و پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی محمد فیروز خان سے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر زاکر علی مغل پٹنی، سید دانش رضا اور ان کے ساتھیوں نے اپنی سابقہ جماعتوں کو خیرآباد کہتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) بشیر احمد میمن نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں مسلم لیگی مفلر اور کیپ پہناتے ہوئے پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔
نئے شامل ہونے والے ساتھیوں نے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے شانہ بشانہ کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
بہت جلد ایک بڑے سیاسی جلسے کے انعقاد کا اعلان بھی کیا جاۓ گا
وفد میں سابق جوائنٹ سیکرٹری سہیل قریشی، سابق رابطہ سیکرٹری کاشف احمد، سابق نائب صدر PS-122 عتیق الرحمان، سابق نائب صدر PS-130 فہیم مغل، سابق جنرل سیکرٹری PS-130 نصیر احمد، شہراز انصاری، ندیم جنیجھوں، عصم رضوی اور اسماعیل بلوچ شامل تھے۔
اس موقع پر مسلم لیگی ساتھی سرفراز بھائی، عبید اعوان اور میڈیا کوآرڈینیٹر ضلع ملیر اسلام زادہ مشوانی بھی موجود تھے۔