JK NSF Chee Branch Hajira

JK NSF Chee Branch Hajira Struggle Till Socialist Victory

03/01/2026

طلبہ یونین کے الیکشن شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے طلبہ کو اپنے جمہوری نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جائے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے کی جانے والی کٹوتی کو نا صرف واپس لی...

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن  کی تمام نومنتخب مرکزی کابینہ کو بہت بہت مبارکباد۔ہم امید کرتے ہیں کہ کامریڈز ہر طرح کے...
09/10/2021

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تمام نومنتخب مرکزی کابینہ کو بہت بہت مبارکباد۔
ہم امید کرتے ہیں کہ کامریڈز ہر طرح کے ظلم ،جبر، استحصال ، غربت،بےروزگاری،سرمایہ داری ، جہالت کے خلاف اور طلبہ حقوق کی بحالی، مفت اور غیر طبقاتی نظام تعلیم ، مفت علاج ،روزگار اور کشمیر کے ساتھ برصغیر کے تمام محنت کشوں طلبہ، مزدور اور کسانوں اور اس خطے میں بسنے والی تمام مظلوم اور محکوم قومیتوں کی حقیقی آزادی کے لیئے تا دم مرگ اپنی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے برصغیر کی سوشلسٹ فیڈریشن کے قیام کے لیئے اس سرخ پرچم اور اسکے نظریات کو ہمیشہ بلند رکھیں گے۔



LONG LIVE
LONG LIVE

09/10/2021
ھم  پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے مرکزی نائب صدر اور مالاکنڈ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامریڈ غفران احد ایڈووک...
09/11/2020

ھم پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے مرکزی نائب صدر اور مالاکنڈ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامریڈ غفران احد ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملہ کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔ اور حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

‎۔ لیکن اگر نوا ز شریف اور مریم کا موقف بھی دیکھا جائے تو ووٹ کو عزت کے دینے کے علاوہ ووٹر کو عزت دینے کے اقدامات کا کوئ...
18/10/2020

‎۔ لیکن اگر نوا ز شریف اور مریم کا موقف بھی دیکھا جائے تو ووٹ کو عزت کے دینے کے علاوہ ووٹر کو عزت دینے کے اقدامات کا کوئی ذکرنہیں ہے۔ اس معاشرے میں عزت اسی کی ہوتی ہے جس کے پاس پیسہ ہو۔ جو مالیاتی طور پر کسی کا مرہون منت نہ ہو وہی سماجی طور پر حاوی ہوتا ہے۔ اس ملک کے 90 فیصد باسیوں کو عزت کے حصول کے لئے تعلیم، صحت، غذا، رہائش درکار ہے۔ مستقل اور باعزت روزگار کی ضرورت ہے۔ ان بنیادی ضروریات کے بغیر عزت تو دور کی بات انسان‘ انسان بھی نہیں بن سکتا۔ اور وسیع تر عوام کے یہی وہ بنیادی مسائل ہیں جن کے حل کی گنجائش نہ اِس نظام میں ہے نہ کسی مروجہ پارٹی کے پاس اس بارے کوئی متبادل پروگرام اور لائحہ عمل ہے۔ تمام حاوی پارٹیوں کا منشور اِسی نظام تک محدود ہے۔ ماضی میں اِس نظام کے اندر رہتے ہوئے بھی کم از کم ریاستی سرمایہ داری پر مبنی کچھ اصلاح پسندانہ پروگرام دئیے جاتے ہیں۔ آج سب آزاد منڈی کی معیشت کے سامنے سجدہ ریز ہیں۔
‎نوا ز شریف کے لئے کچھ ہمدردی کی جو لہر ابھری تھی اس کی وجہ ان کی مدمقابل سیاسی پارٹیوں کے پیچھے طاقت والوں کی پشت پناہی کا بے نقاب ہونا تھا۔ لیکن نوا ز شریف جو صحت مند جمہوریت اور اداروں کے اپنی حدود میں رہنے کی بات کر رہے ہیں وہ بھی اس نظام کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔ ایک بحران زدہ نظام کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں۔ بیمار نظاموں میں صحت مند جمہوریت نہیں پنپ سکتی ۔ نواز شریف کا مطالبہ ہے کہ عوام ان انتخابات میں ان قوتوں کے خلاف ووٹ دیں جنہوں نے انہیں فارغ کروا کے جیل جانے پر مجبور کیا ہے۔ یہ اس نظام کے حقیقی آقاؤں کے لئے صرف ایک حد تک خطرناک ہے ۔ لیکن نوا زشریف اور مریم کا پروگرام یہاں آکے بالکل رک سا جاتا ہے۔ اقتصادی بحران اور عام لوگوں کو درپیش معاشی مسائل جو انتشار پیدا کرتے ہیں اسی سے حاکمیت کے توازن میں بگاڑ آتا ہے۔ اب میاں صاحبان وہ پروگرام تو دے نہیں سکتے جو ان کے اپنے طبقے کے وجود کو ہی چیلنج کرتا ہو۔ لیکن اگر عوام کو ابھارنا ہے، ان کی جرات مندانہ حمایت لینی ہے تو پھر ان کے بنیادی مسائل پر بھی بات کرنا ہو گی اور ان کے حل کا راستہ بھی دینا ہو گا۔ کیونکہ اس نظامِ سرمایہ میں ہزارہا جمہوری حکومتیں ہی کیوں نہ آجائیں ووٹر کو عزت تبھی ملے گی جب اُس کا طبقاتی استحصال ختم ہو گا، جب امیر اور غریب کا فرق مٹے گا، جب بنیادی ضروریات نجکاری اور منافع خوری کی بھینٹ چڑھنے کی بجائے بنیادی انسانی حق کے طور پر ہر انسان کو فراہم ہوں گی، جب معاشرہ انفرادی خود غرضی کی بجائے اجتماعی فلاح کی طرف گامزن ہو گا۔ یہ سب کچھ اس نظام کے سیاسی نمائندے اور ادارے تو نہیں کر سکتے۔ اپنی موت کو خود بھلا کون پکارتا ہے۔
‎ووٹر کی عزت
July 22, 2018
‎تحریر:- (لال خان)

17/10/2020

واقعات جتنے تیزی سے رونما ہوں اس سے سماج میں موجود اضطراب کو اچھی طرح سے محسوس کیا جا سکتا ہے۔ حکمرانوں کی نوراکشتی سے لیکر روزمرہ رونماء ہونے والے واقعات اور پھر مظاہروں اور ہڑتالوں کا معمول یہ سب ایک غیر معمولی دور کا عکاس ہے۔ کچھ عرصہ قبل ہماری تحریریں سرمایہ داری اور اس کے زوال کے تناظرات پر مشتمل ہوتی تھی جن میں سرمایہ داری کی گراوٹ اور حکمرانوں کی چپقلش کے بارے وضاحت درج ہوتی تھی۔ وہ سارے تجزئیے آج کے واقعات کا سکرپٹ معلوم ہوتے ہیں۔ اور یہ سب واقعات انسانی شعور پر گہرے وار کر رہے ہیں۔ انہی واقعات سے ایک لازوال کونپل پھوٹے گی جو تمام برائیوں کی جڑ کو اکھاڑ کر سوشلسٹ انقلاب کی نوید سنائے گی۔
دانیال عارف

Address

College Chok Front Of Thzeeb Bakri 3rd Floor
Hajira

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JK NSF Chee Branch Hajira posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to JK NSF Chee Branch Hajira:

Share