JKNSF 《Hajira》

JKNSF 《Hajira》 ہمارا مقصد آزادی
ہماری منزل سوشلسٹ انقلاب

22/03/2026






Deep Condolences
10/03/2026

Deep Condolences

09/03/2026







ہجیرہ:جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) ہجیرہ کے زیرِ اہتمام محنت کش خواتین کے عالمی دن کے موقع پر  سیمینار کا ان...
09/03/2026

ہجیرہ:
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) ہجیرہ کے زیرِ اہتمام محنت کش خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کے حقوق، طبقاتی استحصال اور موجودہ سماجی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سیمینار سے جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارسلان شانی، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری فیضان عزیز، مرکزی چیئرپرسن نشر و اشاعت صائمہ بتول، چیئرپرسن اسٹڈی سرکل سٹی یونٹ ہجیرہ زوناش نیئر, این ایس ایف کی رہنما سمیہ بتول، جبکہ ڈگری کالج ہجیرہ کے رہنماؤں سعد احمد سعدی اور شرجیل شاہ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ محنت کش خواتین کا عالمی دن ان تاریخی مزدور تحریکوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے خواتین کے بنیادی حقوق، مساوی اجرت اور باوقار زندگی کے لیے طویل جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی سرمایہ دارانہ نظام اور پدرشاہی ڈھانچے کے باعث خواتین کو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں استحصال، عدم مساوات اور جبر کا سامنا ہے، جس کے خلاف منظم جدوجہد ناگزیر ہے۔

مقررین نے اسلام آباد میں عورت مارچ کے منتظمین کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عورت مارچ میں شریک خواتین کی گرفتاری موجودہ کٹھ پتلی حکومت کا فاشسٹ اقدام ہے۔ پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، محنت کش خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کی گرفتاریاں یہی ثابت کرتی ہیں کہ ریاست خواتین سے خوفزدہ ہے، جبر و تشدد کے ذریعے خواتین کی آواز کو دبانے کی ہر کوشش کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ گرفتار خواتین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور خواتین کے جمہوری و سماجی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن خواتین کی آزادی، برابری اور سماجی انصاف اور غیر طبقاتی سماج کے قیام تک جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی۔






جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن سٹی یونٹ ہجیرہ کی تشکیل نو!جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) سٹی یونٹ ہجیرہ کی ت...
08/03/2026

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن سٹی یونٹ ہجیرہ کی تشکیل نو!
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) سٹی یونٹ ہجیرہ کی تنظیمِ نو مکمل کر لی گئی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل ارسلان شانی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔

اسرائیلی اور امریکی سامراجیت کے خلاف اور ایران کے محنت کشوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے منعقدہ پروگرام میں بلال ریاض کو چیئرمین اور ایذان مشتاق کو جنرل سیکرٹری سٹی یونٹ ہجیرہ منتخب کیا گیا۔ دیگر کابینہ اراکین میں سینئر وائس چیئرمین کامریڈ رحمان، وائس چیئرمین کامریڈ نعمان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسامہ ضیافت، آرگنائزر ثوبان پرویز، ڈپٹی آرگنائزر انوش نوشی، جوائنٹ سیکرٹری عمر سلطان، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری سیاب اقدس، سیکرٹری نشر و اشاعت سالار یونس، ڈپٹی سیکرٹری نشر و اشاعت فرخ شاہ، چیئرپرسن اسٹڈی سرکل زوناش نیئر اور سیکرٹری مالیت کامران کامی شامل ہیں۔
ہم نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اس امید کے ساتھ کہ وہ جموں کشمیر کی قومی آزادی، طلبہ حقوق کی بحالی اور ایک غیر طبقاتی سماج کے قیام تک اپنی جدوجہد کو مزید منظم اور مؤثر انداز میں جاری رکھیں گے۔۔






سرخ سلام!جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن سٹی یونٹ ہجیرہ کے زیرِ اہتمام 7 مارچ بروز ہفتہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا جا رہا ...
05/03/2026

سرخ سلام!

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن سٹی یونٹ ہجیرہ کے زیرِ اہتمام 7 مارچ بروز ہفتہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ افطار کے بعد ایران پر اسرائیلی و امریکی سامراجی جارحیت کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔
تمام کامریڈز، آزادی پسند، ترقی پسند، امن دوست عوام اور نوجوانوں سے پُرزور اپیل ہے کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، ایرانی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں، اور سامراجی جارحیت کے خلاف عالمی محنت کشوں کے اتحاد کو مضبوط بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن ہجیرہ








02/03/2026


22/02/2026

انقلاب 🚩







20/02/2026













16/02/2026

ہجیرہ:
وطن دوست اتحاد کے زیر اہتمام منعقدہ مقبول بٹ شہید کی بیالیسویں برسی کے موقع پر JKNSF جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن ہجیرہ سٹار کالج یونٹ کی رہنما کامریڈ زوناش اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں۔
کامریڈ زونی











15/02/2026

ہجیرہ:
وطن دوست اتحاد کے زیر اہتمام منعقدہ مقبول بٹ شہید کی بیالیسویں برسی کے موقع پر JKNSF جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن سٹی یونٹ ہجیرہ کے سینئر رہنما کامریڈ انوش اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔











Address

Opposite To Tehzeb Bakers , College Chowk
Hajira

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JKNSF 《Hajira》 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share