نمبل پروگریسو فورم

نمبل پروگریسو فورم NPF is the the public forum of the youngsters of Numbel Bala Ghamir.

We are struggling to build a best society which consists on brotherhood and should not have division on basis of casts and tribals.

عجب کرپشن کی غضب کہانی۔یونین کونسل گھمیر کے چوہدری نصیر صاحبعرصہ دراز  سے ٹھکیداری کے شعبے سے منسلک ہیں اور اس شعبہ میں ...
05/02/2025

عجب کرپشن کی غضب کہانی۔

یونین کونسل گھمیر کے چوہدری نصیر صاحب
عرصہ دراز سے ٹھکیداری کے شعبے سے منسلک ہیں اور اس شعبہ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
جناب کے پاس نمبل بالا میں ایک کلومیٹر روڈ کا پروجیکٹ ہے۔اور اپنے ایک بڑے تجربے کی بنیاد پر اس پروجیکٹ میں موصوف نے کرپشن کی انتہا کر دی ہے۔۔

اس پروجیکٹ کی دیواریں جو گورنمنٹ کے ورک آرڈر کے مطابق(Plum Concrete) یعنی آر سی سی تھیں۔
جناب نے وہ دیواریں پتھروں کی لگا دی ہیں۔ورک آرڈر کے اندر لارنس پور کا ریت اور بجری کا سائز 19 ایم ایم تھا۔
لیکن اس بندے کی دیدہ دلیری کی انتہا دیکھیں۔کہ اس نے پتھر کی دیواریں بنا کر اس پہ رنگڑ کے گیڑے سے ٹیپ کر کے لوگوں کی آنکھوں میں پسر ڈالنے کی کوشش کی۔

یونین کونسل گھمیر کی بدقسمتی یہ ہے۔کہ یہاں مختلف پارٹیوں کے بڑے بڑ ے لیڈران صاحبان ہیں۔اور کچھ لیڈران کے ان ٹھکیداروں سے خاص تعلق ہیں۔

اگر گورنمٹ ہمیں کوئی پروجیکٹ دے بھی دیتی ہے۔تو ہمیں چاہیے کہ اس کو ایسے تعمیر کریں کہ لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں ۔اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے بجاے۔ان کے کسی پروجیکٹ سے کرپشن کر کے حرام کھانے سے اجتناب کریں۔

نمبل بالا گھمیر کی عوام نے ایک درخواست بھی اینٹی کرپشن میں دی ہوئی ہے۔لیکن ابھی تک اینٹی کرپشن سے اس کرپٹ اور فراڈیے ٹھکیدار کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
کیونکہ ان کرپٹ عناصر کی پہنچ ہر محکمہ تک ہے۔
اینٹی کرپشن اگر اس کیس کو ہنگامی بنیادوں پر نہیں دیکھتی ۔تو عوام علاقہ احتجاج کا بھی حق رکھتے ہیں۔
خاص طورپر نمبل بالا کے
چوہدری عبدالعزیز صاحب
چوہدری ارشد صاحب
سردار کبیر صاحب
سردار لطیف صاحب
سردار زاہد صاحب
سردار محمد صابر صاحب
سردار محمد افتخار صاحب
چوہدری محمد امین صاحب
چوہدری محمد مرتضی صاحب
ان لوگوں کا شکریہ اور انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنوں نے اس کرپشن اور دو نمبری کے خلاف آواز بلند کی۔اور اینٹی کرپشن کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

اینٹی کرپشن میں دی گئی درخواست, ورک آرڈر اور دیواروں کی تصاویر بھی پوسٹ کے ساتھ لگی ہیں۔

ہم یونین کونسل گھمیر عباسپور ,ہجیرہ اور ضلع پونچھ کی سیاسی سماجی و مذہبی قائدین و معززین سے ہم درخواست کرتے ہیں۔کہ ان کرپٹ اور بے ایمان لوگوں کی سیاسی پشت پناہی کے بجائے انھیں ہر چوراہے پر بے نقاب کیا جائے ۔اور انکے کرتوت ہرعام و خاص کو بتائے جائیں۔تاکہ ایسے لوگوں کے ہاتھوں عوام کا مزید استحصال نہ ہو سکے۔

پاکستان مسلم لیگ  ن کے سرکردہ راہنما ٹھیکدار سردار طاہر بشیر صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں۔جناب سیاسی لوگوں کی بیٹھک  میں...
30/01/2025

پاکستان مسلم لیگ ن کے سرکردہ راہنما ٹھیکدار سردار طاہر بشیر صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں۔
جناب سیاسی لوگوں کی بیٹھک میں ہمشیہ فوٹوسیشن میں سر فہرست پائے جاتے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل سیاست کے ساتھ ٹھکیداری میں بھی اپنا نام کمانے کے چکر میں پڑھ گے۔اور اپنی ہی یونین کونسل گھمیر کے ایک دور افتادہ علاقہ نمبل بالا میں دو ٹھیکے سڑکوں کے لے اوڑھے
اور وہ بھی انتہاہی کم ریٹ پر
ایک ٹھیکہ 2020 میں لیا۔جو چٹا پڑھ سے ڈھارے والا کھیت تک کا تھا۔
لیکن بدقسمتی سے عرصہ پانچ سال گزرنے کے بعد بھی وہ روڈ پیدل چلنے کے قابل بھی نہ رہی۔پہلے جیپں تو لوگوں کی ضروریات پوری کرتی تھی۔لیکن اس مسلم لیگ ن کے شیر نے اس کی حالت بھی بگاڑ دی۔
دوسری روڈ کناس سے کسیاں جس کا ٹھیکہ اسی مرد حر نے لیا۔اور اس کو بھی کم بیش تین سال ہو گے۔وہ بھی اس ٹھیکدار کی نالائقی کی سزا عوام بھگت رہی ہے۔

موصوف پی ایم ایل این کے مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر بھی ہیں۔
اور حلقہ ایل اے اٹھارہ ون کے جو ن لیگی قیادت ہے۔اس کے ساتھ موصوف کسی بھی پروگرام کی سلیفی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔
اس لیے ن لیگ کی قیادت سے درخواست ہے۔کہ اپنے اس ٹھکیدار بھائی سے بات کریں۔کہ سیاست بعد میں کرنا۔جو اپنی یونین کونسل کی عوام کو جس عذاب میں ڈالا ہوا ہے۔ان کا اس سے نکالنے میں اپنی توانائیاں خرچ کر۔

تمام ن لیگی قیادت سیاسی زعما ان سڑک کی تصاویروں کو دیکھ کر اس رہنما سے درخواست کریں۔
کہ عوام نمبل بالا پر کچھ ترس کھا
عوام علاقہ نے ن لیگی اس شیر کے خلاف ایس ڈی ایم ہجیرہ اور محکمہ شاہرات کو درخوستیں بھی دے رکھی ہیں لیکن ابھی تک کوئی حل نا نکل سکا۔ اب عوام علاقہ اپنا آخری حل تلاش کرے گی اور اس کے لیے ہجیرہ عباسپور روڈ پر اس وقت تک دھرنا دیا جائے گا جبتک ان سڑکوں کا کام باقاعدگی سے شروع نہیں ہو جاتا۔

21/04/2023
اس تصویر میں۔۔۔آدمی 👨🏽‍ نہیں جانتا کہ نیچے ایک سانپ ہے اور عورت 🙍🏽‍♀️ نہیں جانتی کہ کوئی پتھر مرد کو کچل رہا ہے۔ عورت 🙎🏼...
11/09/2022

اس تصویر میں۔۔۔
آدمی 👨🏽‍ نہیں جانتا کہ نیچے ایک سانپ ہے اور عورت 🙍🏽‍♀️ نہیں جانتی کہ کوئی پتھر مرد کو کچل رہا ہے۔

عورت 🙎🏼‍♀️ سوچتی ہے "میں گرنے والی ہوں! اور میں اوپر چڑھ نہیں سکتی کیونکہ سانپ 🐍 مجھے کاٹ لے گا! آدمی 🧔🏼 تھوڑی زیادہ طاقت استعمال کر کے مجھے اوپر کیوں نہیں کھینچ رہا" جبکہ آدمی 🧑🏾‍ سوچتا ہے "میں اسکو اتنی اتنی شدید تکلیف کے باوجود پوری کوشش سے کھینچ رہا ہوں اور یہ تھوڑی بھی اوپر چڑھنے کی کوشش کیوں نہیں کر رہی"

مگر اصل بات یہ ہے کہ آپ دوسرا شخص کتنی مشکل اور دباؤ میں ہے نہیں دیکھ سکتے ہیں، اور دوسرا شخص اس تکلیف کو نہیں دیکھ سکتا جس میں آپ ہیں۔

ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ مختلف انداز میں سوچنا سیکھیں، تھوڑی سی سوچ اور صبر بہت مشکلیں آسان بنا دیتا ہے۔

(ماخوذ)

مظفرآباد(پی آئی ڈی)24اگست2022آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے تحت ضابطہ ووٹر فہرست updateاور Re-a...
24/08/2022

مظفرآباد(پی آئی ڈی)24اگست2022
آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے تحت ضابطہ ووٹر فہرست updateاور Re-arrangeکرتے ہوئے نوٹیفائی کر دی ہیں تاہم سیاسی جماعتوں کے مطالبہ پر الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے جملہ ڈپٹی کمشنر صاحبان کو اپنے اپنے ضلع کے لیے فوکل پر سن مقرر کرتے ہوئے ایسے افراد جن کے نام انتخابی فہرستہا میں درج نہیں ہو سکے کے اندراج یا ایسے افراد جن کے نام ان کی متعلقہ وارڈز کے بجائے کسی دوسری وارڈ میں درج ہو گئے تھے کی درستی کے لیے درخواست ہا کی وصولی کے لیے 2اگست2022مقرر کی تھی اور متذکرہ تاریخ تک ڈپٹی کمشنرصاحبان (فوکل پرسنز) کے پاس موصولہ درخواست ہا پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ جات کرتے ہوئے دوبارہ ووٹر فہرست کی درستی عمل میں لائی۔ تاہم اب معزز عدالت العظمیٰ آزادجموں وکشمیر نے حکومت کی طرف سے درخواست نظر ثانی ”نسبت توسیع مدت بلدیاتی انتخابات 2022“ منظور کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات 30نومبر2022سے قبل کروانے کا حکم صادر فرمایا ہے۔ اگرچہ ووٹر فہرستہا کی تیاری کا کام مطابق ضابطہ مکمل کیا جاچکا ہے۔ جس کی تصدیق فاضل عدالت العظمیٰ کے حکم محررہ 19اگست2022میں دی گئی observationسے بھی ہوتی ہے تاہم فاضل عدالت العظمیٰ کی طرف سے دیئے گئے وقت کا استفادہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ایسے ووٹرز جن کا نام ووٹر لسٹ میں درجہ نہ ہو سکا ہے کا ووٹ درج کرنے یا ایک ہی گھر کے ایسے افراد جو کہ مختلف وارڈز میں درج ہو گئے ہیں کا ووٹ درست کرنے کے لیے مزید ایک موقع دیئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لہذا ایسے تمام افراد جو 10مارچ2022تک 18سال ہو چکے ہیں اور قومی شناختی کارڈ کے حامل ہیں اور ان کا نام بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار کردہ انتخابی فہرست میں موجود نہ ہے تو وہ اپنا نام درج کروانے کے لیے قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ درخواست اپنے ضلع کے متعلقہ ڈپٹی کمشنر /فوکل پرسن کو دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ہی خاندان کے ایسے افراد جو ایک ہی گھر میں رہتے ہیں لیکن ان کے نام اگر مختلف وارڈ میں بطور ووٹر درج ہو گئے ہیں تووہ بھی اپنا نام اپنے گھر کے دیگر افراد کے ساتھ درج کروانے کے لیے درستی کی درخواست مع ثبوت وبیان حلفی 05ستمبر2022تک اپنے ضلع کے متعلقہ ڈپٹی کمشنر/ فوکل پرسن کے پاس جمع کروائیں اور ڈپٹی کمشنر صاحبان (فوکل پرسنز) متذکرہ تاریخ تک انتخابی فہرست میں بطور ووٹر اندارج اور ردرستی کے لیے موصولہ درخواست ہا کی فیلڈ Verificationکر کے الیکشن کمیشن کو مطلع کریں گے اور الیکشن کمیشن کی طر ف سے درخواست ہا کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی یا ڈویژنل ہیڈکواٹر پر فاضل ممبران الیکشن کمیشن یا چیف الیکشن کمشنر سماعت کرتے ہوئے حکم مناسب صادر فرمائیں گے۔ تاہم ایسے افراد جو قبل ازیں 02اگست 2022تک فوکل پرسن کے پاس اس قسم کی درخواست ہا پیش کر چکے ہیں اب دوبار درخواست دینے کے اہل نہ ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ممبران قانون ساز اسمبلی اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی لیٹرز جاری کیے گئے ہیں کہ وہ ووٹرز کو اس حوالہ سے موبلائز کریں۔

01/08/2022

جب ایک لڑکی نے پوری رات طالب علم کے ساتھ گزاری

ہجیرہ تا گھمیر بالا کرایہ نامہ عوام علاقہ سے گزارش ہیکہ اس کرایے نامہ کو سامنے رکھتے ہوئے کرایہ دیں۔ اور اس سے زیادہ وصو...
23/07/2022

ہجیرہ تا گھمیر بالا کرایہ نامہ
عوام علاقہ سے گزارش ہیکہ اس کرایے نامہ کو سامنے رکھتے ہوئے کرایہ دیں۔ اور اس سے زیادہ وصول کرنے والے گاڑی مالکان کی فوراً شکایت کریں۔

ایک آدمی نے ایک سانپ کو شعلوں میں جلتا ہوا دیکھا اور اسے آگ سے بچانے  کا فیصلہ کیا۔  سانپ نے پکڑتے ہی اسے  کاٹ لیا۔ اور ...
12/06/2022

ایک آدمی نے ایک سانپ کو شعلوں میں جلتا ہوا دیکھا اور اسے آگ سے بچانے کا فیصلہ کیا۔ سانپ نے پکڑتے ہی اسے کاٹ لیا۔ اور اس سے انسان کو شدید تکلیف ہوتی ہے۔ وہ شخص فوراً سانپ کو پھینک دیتا ہے اور سانپ دوبارہ جلتی ہوئی آگ میں گر جاتا ہے۔اس وقت وہ شخص ادھر ادھر دیکھتا ہے اور اسے ایک لوہے کی راڈ نظر آتی ہے وہ سانپ کو آگ سے بچانے کے لیے لوہے کا استعمال کرتا ہے۔ایک دوسرا شخص جو یہ واقعہ دیکھ رہا تھا اس شخص کے پاس آیا اور اس سے پوچھا: "اس سانپ نے تمہیں کاٹا ہے! تم اس کی جان بچانے کی کوشش کیوں کر رہے ہو؟"پہلے آدمی نے جواب دیا: "سانپ کی فطرت ہے کاٹنا، لیکن اس سے میری فطرت نہیں بدلے گی، اور میری فطرت مدد کرنا ہے۔"کسی کی برائی کی وجہ سے یا دوسروں کی دل آزاری کی وجہ سے اپنا رویہ مت بدلیں۔ اپنے دماغ کی پاکیزگی کو نہ کھوئے۔ احتیاط سے کام لینا سیکھو! ❤

19/05/2022

آزادی مانگنا اگر جرم ہے. تو ریاست جموں کشمیر کا ہر فرد مجرم ہے.دہلی کی بدنام زمانہ عدالت نے قائد انقلاب یاسین ملک کو آزادی کی جدوجہد کرنے پر مجرم قرار دے دیا.اور 25 کو حتمی فیصلہ سنانے کی تاریخ دے دی. دنیا بھر کے انسان دوست، جمہور پسند احباب فاشسٹ بھارت پر دبا ڈالیں اور غیر قانونی فیصلے سے باز رکھیں.


14/05/2022

صوبیدار شفیع صاحب کے والد چوہدری شاہ ولی صاحب گھمیر نمبل بالا سہر کناس والے وفات پا گئے ہیں۔ اللہ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین

Address

گھمیر نمبل بالا ضلع پونچھ آزاد کشمیر
Hajira

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نمبل پروگریسو فورم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category