Sachi Baat

Sachi Baat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sachi Baat, Public Service, nahi mandi suhkeki, Hafizabad.

سچی بات ایک آزاد ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو سچ، انصاف اور عوامی شعور کی ترجمانی کرتا ہے۔ ہم عوام کی اصل آواز بن کر ناانصافیوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔
ضلع حافظ آباد سمیت پورے پاکستان کی خبروں سے اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمارے پیچ کو فالو کرے
Owner:Aamir shahzad

10/06/2026
31/05/2026

میں معزرت خواں ہوں بچے والا واقع حافظ آباد کا نہیں ہے وہ ویڈیو کسی حافظ آباد نیوز نیٹ ورک پیچ پہ اپ لوڈ کی گئ تھی اس سے شئیر کی گئ میں معزرت خواہ ہوں انشاءاللہ آج کے بعد اس پیچ سے ایسی پوسٹ نظر نہیں آئے گی انشاءاللہ

31/05/2026

*حافظ آباد: جلال آنہ میں آتشزدگی، محنت کش کسان کے قیمتی مویشی جل کر ہلاک، امداد کی اپیل*

حافظ آباد کے نواحی گاؤں جلال آنہ میں ایک افسوسناک آتشزدگی کے واقعہ نے ایک غریب محنت کش کسان کی زندگی بھر کی محنت کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔ گاؤں کے رہائشی اصغر موچی کے باڑے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں اس کے متعدد قیمتی مویشی جل کر ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کے بعد متاثرہ خاندان شدید صدمے، مالی پریشانی اور بے بسی کا شکار ہے۔
متاثرہ کسان اصغر موچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے مویشی اس کی آمدن کا بنیادی ذریعہ تھے۔ ان میں سے کئی جانور اس نے مختلف افراد سے حصے پر حاصل کر رکھے تھے جبکہ بعض کی پرورش پر اس نے اپنی تمام جمع پونجی خرچ کر دی تھی۔ اچانک لگنے والی آگ نے چند لمحوں میں اس کے خواب، محنت اور روزگار کو خاکستر کر دیا۔
اصغر موچی کا کہنا تھا کہ وہ ایک غریب محنت کش شخص ہے جو دن رات محنت مزدوری اور مویشی پال کر اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتا تھا۔ جانوروں کی ہلاکت کے باعث نہ صرف اس کا معاشی نظام درہم برہم ہو گیا ہے بلکہ اب اسے ان افراد کے سامنے بھی جوابدہ ہونا پڑے گا جن کے جانور اس نے حصے پر لے رکھے تھے۔ اس سانحے نے اسے شدید ذہنی دباؤ، مالی مشکلات اور قرض کے خدشات سے دوچار کر دیا ہے۔
اہلِ علاقہ نے بتایا کہ اصغر موچی ایک دیانتدار، محنتی اور شریف النفس شخص ہے جو ہمیشہ اپنی محنت پر بھروسہ کرتے ہوئے زندگی بسر کرتا رہا ہے۔ آتشزدگی کے اس افسوسناک واقعہ نے اس کی برسوں کی محنت کو تباہ کر دیا ہے اور اب اس کے لیے اپنے خاندان کی ضروریات پوری کرنا بھی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
علاقہ مکینوں، سماجی شخصیات اور مقامی شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر حافظ آباد، ضلعی انتظامیہ، محکمہ لائیو اسٹاک اور فلاحی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ کسان کے نقصان کا فوری تخمینہ لگایا جائے اور اسے مناسب مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنے روزگار کا سلسلہ شروع کر سکے۔
متاثرہ خاندان نے بھی حکومت اور مخیر حضرات سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ اس مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں ان کا ساتھ دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بروقت مالی تعاون اور سرکاری امداد فراہم کی جائے تو وہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر اپنے خاندان کی کفالت جاری رکھ سکتے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایسے محنت کش اور ضرورت مند افراد کی مدد کرنا معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے، لہٰذا حکومت اور صاحبِ حیثیت افراد کو چاہئے کہ وہ متاثرہ کسان کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کریں تاکہ اس کے خاندان کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Deputy Commissioner Hafizabad Government of Pakistan

تمام اہل اسلام کو سچی بات کی پوری ٹیم کی طرف سے عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہو دعا ہے کہ یہ عیدآپ کیلئے کامیابی، خوشحالی،...
26/05/2026

تمام اہل اسلام کو سچی بات کی پوری ٹیم کی طرف سے عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہو دعا ہے کہ یہ عیدآپ کیلئے کامیابی، خوشحالی، صحت اور بے شمار نعمتوں کا سبب بنے۔
اللہ تعالیٰ آپ کی ہر جائز دعا قبول فرمائے اور
آپ کی زندگی کو آسانیوں سے بھر دے۔ 🤍

عیدالاضحیٰ مبارک 🌙🐐

Pindi Bhattian Updates

مارکہ حق اور اتحادِ ملت: ایک عظیم عزم کی یاد​"بنیان المرصوص" — وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار، جو اتحاد، قوت اور استقامت کی عل...
08/05/2026

مارکہ حق اور اتحادِ ملت: ایک عظیم عزم کی یاد
​"بنیان المرصوص" — وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار، جو اتحاد، قوت اور استقامت کی علامت ہے۔
​آج ہم ان لمحات کو یاد کر رہے ہیں جب حق اور سچائی کی خاطر اتحاد کی بنیاد رکھی گئی۔ یہ صرف ایک سال کی یادگار نہیں، بلکہ اس عہد کی تجدید ہے کہ جب بھی وقت پڑے گا، ہم ایک مٹھی بن کر ملک و قوم کی ترقی اور استحکام کے لیے کھڑے ہوں گے۔
​آئیے! آج کے دن ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں گے اور پاکستان کی سلامتی و وقار کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
​پاکستان زندہ باد
پاک فوج زندہ باد
​منجانب:
عامر شہزادانصاری
ممبر سٹی پریس کلب پنڈی بھٹیاں
ایڈمن:سچی بات
Sachi Baat Pakistan Army Government of Pakistan Deputy Commissioner Hafizabad

25/04/2026

*سکھیکی منڈی نہر پل پہ ٹرمپر کی رکشہ اور کافی ریڑھیوں کو ٹکر حادثے میں رکشہ ڈرائیور اور ایک خاتون کی ٹانگیں ٹوٹ گئ تشویش ناک حالت میں ٹراما سنٹرحافظ آباد منتقل کردیا گیا*

*سچی بات*

پاکستان نے آج مزید ارب ڈالر واپس کرکے متحدہ عرب امارات کا تمام قرض واپس کردیا
23/04/2026

پاکستان نے آج مزید ارب ڈالر واپس کرکے متحدہ عرب امارات کا تمام قرض واپس کردیا

Address

Nahi Mandi Suhkeki
Hafizabad
52160

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sachi Baat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category