10/05/2025
سلامت تا قیامت رہے تو اے ارضِ وطن
تجھ پہ سب کچھ قربان میرا تن من دھن
وقت سحر مانگوں دعائیں اپنے رب سے
گل سبھی رہیں سلامت ، آباد رہے چمن
دشمنوں کو نیست و نابود کر دے مالک
میرے شہیدوں کا نہ ہو کبھی میلا کفن
غازی بنانا انہیں جو راہ حق کے ہیں سپاہی
بلند رہے وطن کا پرچم ، زیر رہے ہر دشمن
ماؤں کی گود سونی نہ کرنا، نہ یتیم بچے
نم ہیں آنکھیں ، دعا گو ہے دل کی ہر دھڑکن
ملے گی فتح مبین یہ ہے میرا یقین خالدہ!
محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) کے غلاموں کی نہ زمین میلی نہ میلا زمن
از خالدہ شریف ونیکے تارڑ ، حافظ آباد