Punjab Food Authority - Hafizabad

Punjab Food Authority - Hafizabad This is the Official Account of Punjab Food Authority Hafizabad, Government of Punjab.

04/01/2026

پنجاب فوڈ اتھارٹی، حافظ آباد کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری
ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی محمد عاصم جاوید کی سربراہی میں عوام تک ناقص، مضرِ صحت خوراک کی ترسیل کو ناکام بنایا گیا
Punjab Food Authority Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Hafizabad Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab Chief Minister Punjab's Updates

17/12/2025

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن کے مطابق اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر فوڈ اتھارٹی حافظ آباد نے مضرِ صحت چربی سے آئل بنانے والوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران غیر معیاری اور انسانی صحت کے لیے خطرناک آئل تیار کرنے والے عناصر کو قابو میں لیا گیا، موقع پر ناقص آئل اور خام مال ضبط کر کے یونٹس سیل کر دیے گئے جبکہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔ تفصیلات اور مکمل کارروائیاں اس ویڈیو میں دیکھیں۔
Punjab Food Authority Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Hafizabad Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab Chief Minister Punjab's Updates Punjab Food Authority - Hafizabad

02/12/2025

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید اور ڈی سی حافظ آباد کی خصوصی ہدایات پر، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی حافظ آباد کے دفتر میں شہر بھر کے ناشتہ پوائنٹس مالکان کا ایک اہم سیمنار منعقد کیا گیا۔ سیمنار میں فوڈ سیفٹی ماہرین نے ناشتہ پوائنٹس مالکان کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایس او پیز، کچن کی صفائی، برتنوں کی جراثیم کشی، فرائینگ آئل کے معیار، خام مال کی محفوظ اسٹوریج، اور گاہکوں کو معیاری و محفوظ خوراک فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ماہرین نے واضح کیا کہ غیر معیاری آئل، باسی کھانے کی ری ہیٹنگ، گندگی، کھلے کوڑے، اور ناقص صفائی ایسے عوامل ہیں جو پیٹ کے امراض، فوڈ پوائزننگ اور جلدی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں، لہٰذا ناشتہ پوائنٹس مالکان کو پابند کیا گیا کہ وہ صفائی، کیمیکل ہینڈلنگ اور فوڈ سیفٹی کے تمام اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔
سیمنار میں شرکت کرنے والے تمام ناشتہ پوائنٹس مالکان کو ڈینگی وائرس اور ڈینگی بخار سے بچاؤ کے بارے میں بھی خصوصی آگاہی دی گئی، جس میں باورچی خانوں کے آس پاس پانی کھڑا نہ ہونے دینے، ڈرموں اور ٹینکیوں کی مہر بندی، صفائی کے شیڈول، اور مچھروں کی افزائش روکنے کے عملی اقدامات شامل تھے۔
Punjab Food Authority Chief Secretary Punjab Maryam Nawaz Sharif Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Deputy Commissioner Hafizabad

26/11/2025

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید اور ڈی سی حافظ آباد کی خصوصی ہدایات پر، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی حافظ آباد کے دفتر میں شہر بھر کے ہوٹل اور ڈھابہ مالکان کا ایک اہم سیمنار منعقد کیا گیا۔ سیمنار میں فوڈ سیفٹی ماہرین نے ہوٹل مالکان کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایس او پیز، کچن کی صفائی، برتنوں کی جراثیم کشی، فرائینگ آئل کے معیار، خام مال کی محفوظ اسٹوریج، اور گاہکوں کو معیاری و محفوظ خوراک فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ماہرین نے واضح کیا کہ غیر معیاری آئل، باسی کھانے کی ری ہیٹنگ، گندگی، کھلے کوڑے، اور ناقص صفائی ایسے عوامل ہیں جو پیٹ کے امراض، فوڈ پوائزننگ اور جلدی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں، لہٰذا ہوٹل مالکان کو پابند کیا گیا کہ وہ صفائی، کیمیکل ہینڈلنگ اور فوڈ سیفٹی کے تمام اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔

سیمنار میں شرکت کرنے والے تمام ہوٹل اور ڈھابہ مالکان کو ڈینگی وائرس اور ڈینگی بخار سے بچاؤ کے بارے میں بھی خصوصی آگاہی دی گئی، جس میں باورچی خانوں کے آس پاس پانی کھڑا نہ ہونے دینے، ڈرموں اور ٹینکیوں کی مہر بندی، صفائی کے شیڈول، اور مچھروں کی افزائش روکنے کے عملی اقدامات شامل تھے۔
Punjab Food Authority Chief Secretary Punjab Maryam Nawaz Sharif Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Deputy Commissioner Hafizabad

21/11/2025

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی حافظ آباد کی بڑی کارروائی
چک غازی میں غیرقانونی فیٹ رینڈرنگ یونٹ پر چھاپہ، 190 لیٹر مضرِ صحت رینڈرڈ آئل برآمد۔ ملزم موقع پر گرفتار اور Sec 22(1) & 32 PFA Act کے تحت ایف آئی آر درج۔
Punjab Food Authority Maryam Nawaz Sharif Chief Minister Punjab's Updates Chief Secretary Punjab Govt of Punjab Deputy Commissioner Hafizabad Punjab Food Authority - Hafizabad

ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور ڈی سی حافظ آباد کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی حافظ آباد کے دفتر میں و...
20/11/2025

ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور ڈی سی حافظ آباد کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی حافظ آباد کے دفتر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ مالکان کا ایک اہم سیمنار منعقد کیا گیا۔ سیمنار میں ماہرین نے مالکان کو فوڈ اتھارٹی کے ایس او پیز، پانی کے معیار، مشینری کی صفائی، فلٹریشن کے مرحلہ وار تقاضوں اور صارفین کو محفوظ و معیاری پانی کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس کے ساتھ ہی شرکاء کو ڈینگی وائرس اور ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لیے احتیاطی ہدایات بھی فراہم کی گئیں، جن میں پانی کے ذخائر کی باقاعدہ صفائی، ٹینکوں کی ڈھکن بندی، اردگرد کے ماحول کی دیکھ بھال اور مچھروں کی افزائش روکنے کے اقدامات شامل تھے۔ سیمنار کے انعقاد کو شرکاء نے سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے آگاہی پروگرام صاف پانی اور صحتِ عامہ کے تحفظ کے لیے نہایت مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔
Punjab Food Authority Maryam Nawaz Sharif Chief Minister Punjab's Updates Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Hafizabad

05/11/2025

پنجاب فوڈ اتھارٹی حافظ آباد کی جاری کارروائیوں کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عاشق حسین کی آزاد ڈیجیٹل کے ساتھ خصوصی گفتگو۔۔۔۔
Punjab Food Authority Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Chief Minister Punjab's Updates Deputy Commissioner Hafizabad

04/11/2025

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ پر آگاہی سیمینار

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی زیر نگرانی ایک خصوصی آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا،
جس کا مقصد عوام اور فوڈ بزنس آپریٹرز کو ڈینگی سے بچاؤ کے مؤثر اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔
سیمینار میں ماہرینِ نے ڈینگی وائرس کی وجوہات، علامات اور احتیاطی تدابیر پر تفصیلی گفتگو کی۔
عوام کو صاف پانی کے استعمال، اردگرد کے ماحول کو خشک و صاف رکھنے، اور مچھر کی افزائش کے مقامات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
فوڈ بزنس مالکان سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے اداروں میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے کہا کہ:
ڈینگی سے بچاؤ صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آگاہی اور احتیاط ہی بہترین تحفظ ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔
Punjab Food Authority Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Chief Minister Punjab's Updates Deputy Commissioner Hafizabad

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ پر آگاہی سیمیناروزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی ا...
04/11/2025

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ پر آگاہی سیمینار

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی زیر نگرانی ایک خصوصی آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا،
جس کا مقصد عوام اور فوڈ بزنس آپریٹرز کو ڈینگی سے بچاؤ کے مؤثر اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔
سیمینار میں ماہرینِ نے ڈینگی وائرس کی وجوہات، علامات اور احتیاطی تدابیر پر تفصیلی گفتگو کی۔
عوام کو صاف پانی کے استعمال، اردگرد کے ماحول کو خشک و صاف رکھنے، اور مچھر کی افزائش کے مقامات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
فوڈ بزنس مالکان سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے اداروں میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے کہا کہ:
ڈینگی سے بچاؤ صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آگاہی اور احتیاط ہی بہترین تحفظ ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔
Punjab Food Authority Chief Minister Punjab's Updates Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Govt of Punjab Deputy Commissioner Hafizabad

29/10/2025
27/10/2025

صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں!
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی حافظ آباد میں متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 1 ملک کولیکشن سنٹر پر مقدمہ درج، ناقص انتظامات پر 2 فوڈ پوائنٹس بند، 1لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد۔۔

www.pfa.gop.pk


Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Maryam Nawaz Sharif DGPR Punjab Price Control & Commodities Management Department Livestock and Dairy Development Department Punjab Punjab Police Pakistan DIG Ops Lahore Police Home Department, Punjab Salma Butt PMLN Mian Shehbaz Sharif

Address

House No. 1, Allama Iqbal Town, Gujranwala Road, Near Jinnah Chowk
Hafizabad
52110

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92547920045

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Food Authority - Hafizabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Punjab Food Authority - Hafizabad:

Share