PML N Hafizabad Punjab

PML N Hafizabad Punjab Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PML N Hafizabad Punjab, Hafizabad.

25/04/2019

‏اللھم صل علی محمد عبدک و رسولک و صل علی المومنین والمومنات والمسلمین والمسلمات۔

مکافات عمل 👇: کسی کی بیماری کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے ‏وینٹیلیٹر ڈرامہ اختتام پذیر ہونے والا ہے کلثوم نواز اچانک صحت یاب ...
22/04/2019

مکافات عمل 👇: کسی کی بیماری کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے

‏وینٹیلیٹر ڈرامہ اختتام پذیر ہونے والا ہے کلثوم نواز اچانک صحت یاب ہوجائیں گی

میری والدہ کو برین ہیمرج ہوا ہےاور بہت تشویشناک حالت ہے ہسپتال میں داخل ہیں سب دوستوں سے گزارش ہے انکی صحتیابی کیلئے دعا فرمائیں

دعا ہے رب آپکی والدہ محترمہ کو صحت و تندرستی شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے آمین .

05/04/2019

"حکومت نہیں گرنی چاہیے"

میں اپنی ذات میں کوشش کروں گا کہ موجودہ حکومت کو گرانے کےلیے کسی ٹرینڈ یا جدوجہد کا حصہ نہ بنوں۔ میں اس حکومت کو اس کے اپنے بوجھ تلے دفن ہوتا دیکھنا چاہتا ہوں

مسلط حکومت نے وہ کارہائے نمایاں سر انجام دیے جو اس سے قبل کوئی نہیں دے سکا۔
‏موجودہ مسلط حکومت نے ان چھپے چہروں کو بیچ چوراہے ننگا کیا جو ہر وقت سیاست اور سیاستدان کو گالیاں دیتے تھے، جن کےلیے ہر مخالف آواز غداری تصور ہوتی تھی، جن کےلیے ان کی ذات سے سیانا عقل مند اور محبِ وطن کوئی نہیں، جن سے زیادہ اس ملک کےلیے اخلاص کا مروڑ کسی کے پیٹ میں نہیں اٹھتا۔
‏وہ ننگے چہرے چاہے پرویز مشرف کی شکل میں ہوں یا اَن دیکھے ہاتھوں کھلینے والی دینی و سیاسی جماعتیں ہوں، وہ چہرہ چاہے چوہدری برادران ہوں، نثار ہو یا شیخ رشید جیسے، چاہے اُڈاریاں مارنے والے سیاسی ضمیر فروشوں کی شکل میں ہوں، ڈوگر کورٹس ہوں یا پھر موجودہ مسلط حکومت کی شکل میں ہوں۔
‏ان سب چہروں سے نقاب اتر چکا اور وہ نقاب نوچنے والا کوئی اور نہیں مہان کپتان عمران خان نیازی ہے جسے بڑے چاؤ سے لال جوڑا پہنا کر حکومتی سہاگ کی سیج پر بٹھایا گیا تھا مگر وہ بناو سنگھار کرنے والوں کے ہی گلے پڑ گیا اور اب ان کا خیال ہے کہ اس نوبیاہتا دلہن کو کوئی لچا لفنگا بھگا کر لے جائے۔
‏میں اس حکومتی دلہن کو بھگا کر لے جانے والے ہر لُچے لفنگے کی مخالفت کروں گا اور مزاحمت بھی۔

اچھی بھلے بھاگتے ملک پر اسے مسلط کیا گیا جو اب منہ کے بل گرا پڑا ہے۔ چلتی معیشت اور تاریخ کے سب سے بڑے ذرمبادلہ کے ذخائر ان کو ملے مگر مسلط حکومت نے ٹیکنیکلی ملک دیوالیہ کر دیا۔
‏سی پیک جیسا گیم چینجر جیسے آدھے سے زیادہ مکمل ملا تھا اس کو سنبھالنا تو دور کی بات اس کا گلا گھونٹ ڈالا۔ دنیا کی پانچ بہترین سٹاک مارکیٹس میں شامل پاکستان سٹاک ایکسچینج صرف ایک سال کے قلیل عرصے میں دنیا کی بد ترین سٹاک مارکیٹس کی فہرست میں انتہائی کامیابی سے جگہ بنا چکی۔
‏دنیا ہمیں جی 20 میں خوش آمدید کہنے کی تیاریاں کر رہی تھی مگر مسلط حکومت نے واپس پتھر کے زمانے کا سفر شروع کر دیا۔ کچھ عرصہ قبل تک جس ملک کی ترقی کی مثالیں دی جاتی تھیں آج اس ملک کو مثال عبرت بنا دیا گیا۔ ملک کی معاشی نمو مودھڑے منہ گری چکی، ڈالر آسمانوں سے باتیں کررہا۔
‏چالیس سال کی کم ترین مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی اور وزیرِ خزانہ بتا رہا کہ مہنگائی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے ہوئی (تو بھائی کھانے کی چیزیں مفت کردو نہ مہنگائی خود ہی ختم ہوجائے گی)۔ قرضوں پر شرح سود ایک سال میں دگنا ہوچکی۔ دس لاکھ افراد بے روزگار ہو چکے۔
‏تیس لاکھ افراد غربت کی منحوس لکیر سے نیچے گر چکے اور کروڑوں افراد غربت کی اس ڈھلوان پر تیزی سے پھسل رہے ہیں۔ ایک سال سے کسی نئے قابلِ ذکر ترقیاتی منصوبے پر کام شروع نہ ہوسکا۔ جن پر کام چل رہا تھا وہ ایک سال سے کام کرنے والوں کی راہ تک رہے ہیں۔ تختیاں البتہ ضرور تبدیل ہورہی ہیں۔
‏تبدیلی کا خواب دیکھنے والوں کی اکثریت منہ چھپاتی پھر رہی ہے مگر اب بھی ہزاروں بےشرم لوگ ڈھٹائی سے اس حکومت پر داد و تحسین کے ڈونگرے برسا رہے ہیں جو پاکستان کی سب سے نا اہل حکومت ہے۔ جب تک ایک بندے کے اندر بھی تبدیلی کا کیڑا ہے تب تک اس حکومت کو چلنا چاہئے اور وہ کیڑا مرنا چاہئے۔
‏کسی کو نہ شہید بننے دینا چاہیے اور نہ کسی کو باعزت رستہ نام کا این آر او دینا چاہیے۔ اس حکومت کو اپنی موت آپ مرنے دینا چاہئے، اور وہ وقت دور نہیں۔ اپنے ہی بوجھ سے اس حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور اسے سہارا دینے والے بھی اس وزن تلے دب جائیں گے۔
‏بہت چرچا تھا تبدیلی کے سال کا اور ایک بار آزمانے کی خواہش کا۔ اب پوری ہونے دیں اور اس وقت تک انہیں کچھ نہ کہیں جب تک تبدیلی سرکار اپنے ہی بال نوچنا شروع نہیں کر دیتی۔

اس حکومت کو جینے دیں اور کندھا دیں اس وقت تک جب تک یہ خود ڈگمگا کر منہ کے بل نہیں گرتی۔ ‏معاشی اذیت تو اب بھی نا قابل برداشت ہے مگر ایک کمینی سی خوشی بھی ہے۔ مجھے اس دن شدید ترین کمینی خوشی محسوس ہوگی جس دن وہ لوگ گڑگڑائیں گے جو نواز شریف کو گھٹنوں کے بل جھکے دیکھنا چاہتے تھے۔

ہم بھول گئے کہ اللہ نے یہ فرمایا تھا

اِنَّ اللّـٰهَ عَلٰى كُلِّ شَيْئً قَدِيرٌ
‏اس حکومت کے دم توڑنے کا انتظار کریں اور دوبارہ الیکشن میں جائیں پھر ووٹ پر پہرہ دیں تاکہ سب کو سو فیصد💯 فیصد خالص مینڈیٹ ملے۔

لیکن اگر کسی جماعت کو سیاسی خود کشی کا شوق ہے تو اِن ہاؤس تبدیلی کی کالک منہ پر مل لے۔ مگر مجھے یقین ہے یہ خواہش نواز شریف کی نہیں ہو سکتی۔
‏یہ میری ذاتی رائے ہے اور دوست احباب کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

جو دوست متفق ہیں تو دوسروں تک اس پیغام کو پہنچائیں، جو احباب اختلاف رکھتے ہیں وہ اختلافی نوٹ کے لیے کمنٹس کا آپشن استعمال کریں۔

"مارشل لاء لگ جائے گا" کا خدشہ ذہن سے نکال دیں

😉 گری ہوئی چھت اور کتنا گر جائے گی؟

عمران نیازی اور اسکےگماشتے بی آر ٹی ایس پشاور میٹرو  سے7 ارب روپے کمیشن کھاگئے, بی آر ٹی ایس سونے کی مرغی بن گئی جو جب ت...
01/04/2019

عمران نیازی اور اسکےگماشتے بی آر ٹی ایس پشاور میٹرو سے7 ارب روپے کمیشن کھاگئے, بی آر ٹی ایس سونے کی مرغی بن گئی جو جب تک مکمل نہیں ہوتی لاڈلے کے لئے اربوں روپے کمائی کا زریعہ بنی رہے گی.
علیمہ دیاں جائیداداں ایویں نئیں بندیاں.
https://t.co/CXWuphjsSG‎
یوتھیے پوسٹ دیکھ کر گالیاں نکالنے یا غصہ کرنے کی بجائے لنک کھول کر پڑھیں۔

'Revision is not an issue if justified'

31/03/2019

Address

Hafizabad

Telephone

+923177241599

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PML N Hafizabad Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share