DC Gwadar

DC Gwadar This is the official Page of District Administration Gwadar here we share all administrative information in greater public interest

01/06/2026

گوادر: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ ساحلِ سمندر پر قائم کنٹینر لائبریری کا دورہ کرتے ہوئے درپیش مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں۔

01/06/2026

گوادر: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ منڈی میں انسداد منشیات کے بحالی مرکز کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے فعال کرنے کے عمل کا آغاز کر رہے ہیں۔

گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے ساحلِ سمندر کے کنارے قائم منفرد کنٹینر لائبریری کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہو...
01/06/2026

گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے ساحلِ سمندر کے کنارے قائم منفرد کنٹینر لائبریری کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات، انتظامات اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر کنٹینر لائبریری کے انچارج نصیر احمد بلوچ، سید ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری کے انچارج جابر بلوچ، ایس ڈی او بی اینڈ آر جنید کاشانی اور انجینیئر بی اینڈ آر احسان بلوچ بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے لائبریری کے مختلف پورشنز کا معائنہ کیا اور انچارج سے قارئین کو درپیش مسائل، سہولیات کی کمی اور مزید ضروریات کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اس اقدام کو ساحلی شہر میں علم، مطالعہ اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک قابلِ تحسین اور منفرد کاوش قرار دیا۔
ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے موقع پر موجود بی اینڈ آر انجینیئرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ لائبریری کی بہتری اور توسیع کے لیے فوری طور پر ایسٹیمیٹ تیار کیا جائے اور اس کی خوبصورتی و جدید طرزِ تعمیر کے لیے باقاعدہ ڈیزائن مرتب کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لائبریری کے احاطے کو محفوظ بنانے کے لیے باڑ اور فینسنگ کا مؤثر انتظام کیا جائے تاکہ یہ جگہ نہ صرف محفوظ بلکہ مزید منظم اور دلکش بن سکے۔
واضح رہے کہ اس کنٹینر لائبریری میں شام کے اوقات میں فائن آرٹس اور پینٹنگ کی کلاسز کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے، جب کہ طلبہ اور مطالعہ کے شوقین افراد سمندر کے دلکش منظر میں اس منفرد لائبریری سے بھرپور استفادہ کرتے ہیں۔
سمندر کنارے اور پارک کے احاطے میں واقع یہ لائبریری گوادر میں علم دوستی، تخلیقی سرگرمیوں اور مثبت سماجی ماحول کے فروغ کی ایک خوبصورت علامت کے طور پر ابھر رہی ہے، جس کی بدولت اس کی اہمیت اور دلکشی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑکا مونڈی میں قائم انسدادِ منشیات بحالی مرکز (Rehabilitation Center) کا دورہ اور مذ...
01/06/2026

گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑکا مونڈی میں قائم انسدادِ منشیات بحالی مرکز (Rehabilitation Center) کا دورہ اور مذکورہ سینٹر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلد فعالی کا اعلان۔
واضح رہے کہ یہ منصوبہ پی ایس ڈی پی کے تحت مکمل کیا گیا ہے تاہم تاحال غیر فعال ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اس امر کا اعادہ کیا کہ بحالی مرکز کو جلد از جلد فعال کر کے عوامی استعمال کے قابل بنایا جائے گا تاکہ منشیات کے عادی افراد کو معیاری علاج اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
دورے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے ساتھ ایک تفصیلی اجلاس بھی منعقد کیا جس میں بحالی مرکز کو فعال کرنے میں حائل رکاوٹوں، درکار وسائل اور آئندہ کے روڈ میپ پر غور کیا گیا اور عملی لائحہ عمل طے کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوامی فلاح و بہبود ہے اور اس منصوبے کو جلد فعال کر کے منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور انہیں صحت مند معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے بحالی مرکز کی ڈاکومنٹس، منظور شدہ آسامیوں (sanctioned posts) اور دیگر انتظامی امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام انتظامی و تکنیکی امور کو فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ مونڈی ڈرگ ریہیبلیٹیشن سینٹر کو جلد از جلد فعال کر کے باقاعدہ افتتاح کیا جا سکے۔

28/05/2026

📍گوادر میں ویمن امپاورمنٹ کا نیا باب ، ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کے ویژن نے خواتین کو ان کا مقام دلایا ۔

گوادر: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی خصوصی کاوشوں اور ویژن کے تحت خواتین کے لیے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایک منظم اور شاندا...
27/05/2026

گوادر: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی خصوصی کاوشوں اور ویژن کے تحت خواتین کے لیے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایک منظم اور شاندار مینا بازار کا اہتمام کیا گیا، جس نے گوادر میں خواتین کی سہولت اور بااختیاری کے نئے باب کا اضافہ کیا۔
واضح رہے کہ عید الفطر کے موقع پر بھی ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے خواتین کے لیے اسی طرز کا محفوظ اور باوقار مینا بازار منعقد کر کے ایک مثبت روایت قائم کی تھی، جس سے خواتین کو نہ صرف پرسکون اور محفوظ ماحول میں خریداری کا موقع ملا بلکہ انہیں معاشی و سماجی طور پر بااختیار بنانے میں بھی مدد ملی۔
ڈپٹی کمشنر کی ان مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن “ویمن امپاورمنٹ اور لوکل اکانومی کے فروغ” کے تحت گوادر میں ویمن مارکیٹ کا باقاعدہ آغاز بھی کیا گیا، جس سے مقامی خواتین کو مستقل بنیادوں پر روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں۔
اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عید الاضحیٰ کے موقع پر منعقد کیا گیا مینا بازار مکمل طور پر صاف، محفوظ اور منظم ماحول میں خواتین کی ضروریات کے مطابق سجایا گیا، جہاں کپڑوں، جیولری، جوتوں، بچوں کے عید ملبوسات، مہندی اور دیگر عید سے متعلق ضروری اشیاء ایک ہی جگہ مناسب اور باوقار انداز میں دستیاب رہیں۔
خواتین کی بڑی تعداد نے اس اقدام کو بھرپور سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی عوام دوست، اصلاحی اور خواتین دوست پالیسیوں کو قابلِ تحسین قرار دیا اور اسے ایک مثالی انتظامی اقدام قرار دیا، جو گوادر میں مثبت تبدیلی اور ترقی کی علامت بنتا جا رہا ہے۔

26/05/2026

عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی گوادر کے بازاروں میں بھی گہما گہمی بڑھنے لگی ہے۔ موسمی مویشی منڈیوں کے بعد اب خواتین کی بڑی تعداد عید کی خریداری کے لیے بازاروں کا رخ کر رہی ہے، جہاں کپڑوں، جوتوں، جیولری اور دیگر اشیائے ضروریہ کی دکانوں پر خاصا ہجوم دیکھنے میں آ رہا ہے

ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے اہلِیان گوادر کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکبادعیدالاضحیٰ کے اس بابرکت اور عظیم موقع پر میں اہلی...
26/05/2026

ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے اہلِیان گوادر کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد

عیدالاضحیٰ کے اس بابرکت اور عظیم موقع پر میں اہلیان گوادر کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ مقدس تہوار حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی لازوال قربانی، اطاعت، ایثار اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہر شے قربان کرنے کے جذبے کی یاد دلاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کے لیے امن، خوشحالی، ترقی اور رحمتوں کا پیغام ثابت ہو۔ ربِ کریم آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو صحت، سکون، کامیابی اور دائمی خوشیوں سے نوازے، اور ہمارے پیارے ضلع گوادر سمیت پورے ملکِ پاکستان کو اتحاد، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھے۔
عیدالاضحیٰ ہمیں محبت، بھائی چارے اور قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کا درس دیتی ہے۔ آئیے اس موقع پر اپنے اردگرد موجود مستحق، نادار اور ضرورت مند افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں تاکہ عید کی حقیقی خوشیاں ہر گھر تک پہنچ سکیں۔
عیدالاضحیٰ مبارک!
نقیب اللہ کاکڑ
ڈپٹی کمشنر گوادر

Gwadar: On the efforts of Deputy Commissioner Naqeebullah Kakar, a special women’s Mina Bazaar is being organized on the...
25/05/2026

Gwadar: On the efforts of Deputy Commissioner Naqeebullah Kakar, a special women’s Mina Bazaar is being organized on the occasion of Eid-ul-Azha in a safe and well-managed environment.

22/05/2026

Address

Governor House Road Gwadar, Balochistan
Gwadar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DC Gwadar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DC Gwadar:

Share