GB Updates

GB Updates News Chanel and podcast.
(6)

جگلوٹ سکردو روڈ بحالگلگت: سسی حراموش کے مقام پر عارضی پل کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل ہونے پر جگلوٹ سکردو روڈ کو ہر قسم ...
28/07/2026

جگلوٹ سکردو روڈ بحال

گلگت: سسی حراموش کے مقام پر عارضی پل کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل ہونے پر جگلوٹ سکردو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا ہے۔پل کے دونوں اطراف سے ٹریفک کو منظم طریقے سے گزارنے کے لیے پولیس کے سینئر افسران اور پولیس کے اہلکار موقع پر موجود ہیں۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ روڈ کی تازہ ترین صورتحال معلوم کرنے کے لیے گلگت بلتستان پولیس کی ہیلپ لائن پکار 15 پر رابطہ کریں۔

( ترجمان گلگت بلتستان پولیس )

28-07-2026آز دفتر محکمہ مواصلات و تعمیرات ضلع غذر:سپرنٹنڈنگ انجینئر سی اینڈ ڈبلیو ڈی گگت / غذر سرکل  انجینئر وقار احمد ا...
28/07/2026

28-07-2026

آز دفتر محکمہ مواصلات و تعمیرات ضلع غذر:
سپرنٹنڈنگ انجینئر سی اینڈ ڈبلیو ڈی گگت / غذر سرکل انجینئر وقار احمد اور ایگزیکٹو انجینئر سہیل کاشف محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) ضلع غذر نے سیلاب سے متاثرہ علاقے درونک کا دورہ کیا، جہاں گزشتہ سیلاب کے دوران دریا نے اپنا رخ تبدیل کر لیا تھا۔
دورے کے دوران متاثرہ مقام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ عوام کو درپیش پانی کی فراہمی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا گیا، جبکہ آمدورفت کو مستقل بنیادوں پر بحال کرنے کے لیے مجوزہ RCC پل کی تعمیر کے مقام کا بھی معائنہ کیا گیا۔
اس موقع پر متعلقہ حکام نے متاثرہ عوام کو یقین دہانی کرائی کہ علاقے میں بنیادی سہولیات کی بحالی اور حفاظتی اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

ترجمان محکمہ مواصلات و تعمیرات ضلع غذر

26/07/2026
رَوشن پل کے قریب لاپتہ نوجوان کی تلاش جاریرَوشن پل کے قریب جھیل میں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی تلاش تاحال جاری ہے، مگر اف...
22/07/2026

رَوشن پل کے قریب لاپتہ نوجوان کی تلاش جاری

رَوشن پل کے قریب جھیل میں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی تلاش تاحال جاری ہے، مگر افسوس کہ اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

گزشتہ رات سید مزمل حسین، جن کا تعلق گاوں سمال سے ہے، نے بھی اپنی پوری مہارت اور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی بار جھیل میں غوطے لگائے اور پانی کی تہہ تک جا کر تلاش کی، لیکن بدقسمتی سے نوجوان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

ایسے بہادر نوجوان واقعی ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں، جو اپنی جان کی پروا کیے بغیر انسانیت کی خدمت کے جذبے سے دوسروں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ ہم سید مزمل حسین کی ہمت، جذبۂ خدمت اور بے لوث کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ لاپتہ نوجوان کی جلد از جلد خبر ملنے میں آسانی پیدا فرمائے، اس کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے، اور تمام ریسکیو رضاکاروں کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین۔

20/07/2026

روشن تالی داس روڈ کے حوالے سے خصوصی رپورٹ ملاحظہ فرما

گانچھے: تلس میں کرنٹ لگنے سے لائن مین جاں بحق، اہل علاقہ کا شدید احتجاج، ایف آئی آر تک ن ع ش کھمبے سے نہ اتارنے کا اعلان...
19/07/2026

گانچھے: تلس میں کرنٹ لگنے سے لائن مین جاں بحق، اہل علاقہ کا شدید احتجاج، ایف آئی آر تک ن ع ش کھمبے سے نہ اتارنے کا اعلان

گانچھے کے سب ڈویژن مشہ بروم کے گاؤں تلس میں بجلی کی لائن پر شاخ تراشی کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک لائن مین جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی حفاظتی سامان کے بغیر کام کر رہا تھا۔ واقعے کے بعد مشتعل اہل علاقہ نے سڑک بلاک کر دی اور مطالبہ کیا کہ ذمہ دار افسران کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے تک لاش کو کھمبے سے نیچے نہیں اتارا جائے گا۔ ایس ڈی او مشہ بروم، پولیس اور انتظامیہ موقع پر موجود ہیں اور صورتحال معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

19/07/2026

میرا گھرانہ 15 سال سے مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے، مریم نواز میری رول ماڈل ہیں ۔ جینیفر بہادر رکن گلگت بلتستان اسمبلی

گلگتیاسین ہندور سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان نصرت نے پاک فوج میں اپنے فرائض نبھاتے ہوئے دہشت گردوں سے لڑتے شہادت پ...
18/07/2026

گلگت
یاسین ہندور سے تعلق رکھنے والے پاک
فوج کے جوان نصرت نے پاک فوج میں اپنے فرائض نبھاتے ہوئے دہشت گردوں سے لڑتے شہادت پائی۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔ 🇵🇰

18/07/2026

تحقیقات ضروری ہے

17/07/2026

18 سے 25 جولائی تک گلگت بلتستان میں بارشیں ہونگے ۔محکمہ موسمیات

Address

Gupis
15300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share