ISF Tahsil Adenzai

ISF  Tahsil Adenzai Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ISF Tahsil Adenzai, Political organisation, Govt. Degree College Gulabad, Gulabad.

03/09/2026

اہم اعلان

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل آدینزئی کی جانب سے جماعت اسلامی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مخالفت کرتے ہیں

ہم تمام تاجر برادری اور دکاندار حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی دکانیں کھلی رکھیں اور کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں۔

ہم پرامن اور جمہوری طریقے سے اپنے مؤقف کا اظہار کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
ان شاءاللہ کل تمام دکانیں کھلی رہیں گی۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل آدینزئی

شدید مذمت!گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی شرمناک، غیر انسانی اور طلبہ کی آواز کو کچلنے کی ایک ک...
24/04/2026

شدید مذمت!

گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی شرمناک، غیر انسانی اور طلبہ کی آواز کو کچلنے کی ایک کھلی سازش ہے۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد کے صدر نے طلبہ کے جائز حقوق کے لیے آواز اٹھائی تھی، مگر کالج کے پرنسپل ہاشم خان نے اپنے زمہ داری نبھانے اور طلبہ کو انکے جائز حقوق دینے کے بجائے سوشل میڈیا پر ائی ایس ایف کے صدر کے خلاف ٹرینڈ چلایا، اور دہشت گردی کے جھوٹے کیسز (7ATA) کروانے کی ناکام کوشش کی اور پھر ذہنی اذیت دینے کے لیے ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

یہ طلبہ دشمن، آزادی اظہار مخالف اور آمرانہ رویہ بالکل ناقابل قبول ہے۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن مالاکنڈ ریجن تمام طلبہ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ جو طلبہ اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوتے ہیں، انہیں ہتھکڑیاں پہنانا یا دہشت گرد قرار دینا نہ صرف ظلم ہے بلکہ پورے تعلیمی نظام پر حملہ ہے۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں، کہ طلبہ کے حقوق کی آواز کو کبھی بھی دبایا نہیں جا سکتا۔ یہ جھوٹے کیسز اور ذہنی اذیت فوری طور پر ختم ہونی چاہیے۔

ہم صوبائی حکومت سے ذمہ داران (پرنسپل سمیت) کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، تاکہ آئندہ کوئی طلبہ مخالف عنصر ایسی ہمت نہ کر سکے۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن طلبہ کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ حق کی آواز کو کوئی طاقت خاموش نہیں کر سکتی۔ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ آپ کی جدوجہد ہماری جدوجہد ہے۔ طلبہ زندہ باد!

کل رات ڈپٹی کنوینئر آئی ایس ایف ملاکنڈ ریجن، رضوان اللہ باڈوانی صدر صاحب کے گھر پر پولیس نے غیر قانونی طور پر چھاپہ مارا...
11/02/2026

کل رات ڈپٹی کنوینئر آئی ایس ایف ملاکنڈ ریجن، رضوان اللہ باڈوانی صدر صاحب کے گھر پر پولیس نے غیر قانونی طور پر چھاپہ مارا اور ان کے والد، چچا اور بھائی کو بلاجواز گرفتار کیا، جو کہ سراسر ظلم اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ پولیس نے گھر کے تقدس کو پامال کیا۔
ہم اس غیر قانونی اور قابلِ مذمت اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ان شاء اللہ اس ناانصافی کے خلاف ہر قانونی اور جمہوری فورم پر آواز بلند کریں گے۔

Congratulations Naseer Ahmad Adenzai 🎊♥️💕🎂
09/02/2026

Congratulations Naseer Ahmad Adenzai 🎊♥️💕🎂

02/12/2025

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل آدینزئی کے ساتھیوں کے ہمراہ ڈگری کالج گل آباد میں کنونشن کی تیاری ختم ہوگئی ھے۔3 دسمبر کو ہونے والے کنونشن کے انتظامات کے۔ ساتھ ساتھ کالج کے اندر اور باہر لوگوں کو شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے 3 دسمبر کو ہونے والے کنونشن میں آپ سب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
Imran Khan Pakistan Tehreek-e-Insaf

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد طلباء کنونشن میں تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں.
02/12/2025

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد طلباء کنونشن میں تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں.

14/11/2025

Address

Govt. Degree College Gulabad
Gulabad
18800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISF Tahsil Adenzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share