07/06/2026
ایس ڈی ای او پیرافورس گجرات جناب ہمایوں خالد وڑائچ کی ہدایات پر انفورسمنٹ افسر عرفان بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ امتیاز مال گجرات کا سرپرائز انسپیکشن کیا۔
دورانِ انسپیکشن سبزیوں کے سیکشن اور ڈی سی کاؤنٹر پر معیار اور قیمتوں سے متعلق بے ضابطگیاں سامنے آنے پر امتیاز مال انتظامیہ کو جرمانہ عائد کیا گیا۔ انفورسمنٹ ٹیم نے انتظامیہ کو آئندہ قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔
پیرافورس گجرات کی جانب سے صارفین کے حقوق کے تحفظ اور مارکیٹوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔