20/06/2026
الحمدللہ 🩷
ہماری قوم ٹرک کی بتی کے پیچھے بھاگ رہی ہے ، فیس بک نے ایک چیلنج دیا ہے اگر آپ 28 دن میں تین لاکھ ویووز حاصل کر لیتے ہیں تو آپ کی پروفائل/ پیج Monitize کر دیا جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔
بس کل سے فیس بک پر پوسٹوں کا طوفان آگیا ہے ہر بندہ اندھا دھند پوسٹیں لگا رہا ہے تاکہ ڈالرز کما کر اچھا سا گھر بنا سکے ۔۔۔۔
میری بات سنیں ؛
1۔ تین لاکھ ویووز کے پیچھے مت بھاگیں اپنا کنٹنیٹ اچھا رکھیں۔ لازمی نہیں اس ماہ آپ کے تین لاکھ ویووز آجائیں گے اگر نہیں آتے تو فیس بک یہ آفر اب بار بار دے گا ۔۔۔۔ مطلب صرف یہی مہینہ آپکی زندگی موت کا فیصلہ نہیں کرے گا ۔
2۔ سب سے اہم چیز آپکو بتا رہا ہوں فیس بک پر Montization کا پیسہ بالکل نہ ہونے کے برابر ہے ۔ آپ تین چیزوں پر کام کریں :
1۔ پرسنل برینڈنگ
2۔ کاروبار کی مشہوری
3۔ اچھے تعلقات یعنی اپنی PR بنائیں ۔
یہ تین چیزیں میرے مطابق کروڑ سے بھی زیادہ کی ہیں ۔۔۔ مجھے فیس بک سے ایسے قیمتی انسان ملے جنھیں ہیروں کے بدلے بھی نہیں دوں گا کیونکہ انھوں نے میری زندگی میں آکر بہت کچھ سیکھایا۔
3۔ آپ فیس بک کو بطور انجوائمنٹ استعمال کریں ، آج سے پہلے کیا آپ ڈالر پر زندہ تھے ؟ اگر نہیں ملیں گے تو کیا ہو جائے گا ؟ ..
کل سے دعائیں کروائی جارہی ہیں جناب میرے ویووز آجائیں ۔ بھائی Logarithm بڑی عجیب چیز ہے کوئی پتہ نہیں ہوتا آپ کی سب سے پیاری پوسٹ پر سب سے کم ریچ آئیں اور سب سے فضول پر ملین ویووز ۔۔۔۔۔۔ اور یہی ہورہا ہے ۔
4۔ دماغ کو ٹھوڑا سا سکون دیں ، اندھا دھند مت بھاگیں ۔ بس ہمیشہ Original رہیں لوگ خود جڑ جائیں گے ۔ میں اکثر لنڈے بازار سے خریداری کی ، سستی چیزیں خریدنے کی ، اپنے چھوٹے سے فارم کی پوسٹیں لگا دیتا ہوں کیونکہ یہی میری حقیقت ہے ۔ اب سوچیں جب میں ڈیوٹی پر بڑی گاڑی میں ہوتا ہوں پوسٹ لگا دوں My Life , My Rules کیسا عجیب لگوں گا ، اس لیے آپ بس Original رہیں جو زندگی ہے وہی پوسٹ کریں ۔ اگر آپ کو ڈالر نہ بھی ملے لوگوں سے عزت بہت ملے گی اور یہی زندگی کی کمائی ہے ۔
5۔ ڈالر نہیں اپنے اچھے تعلقات بنائیں یہ بڑا اثاثہ ہیں ❤️🫰
آپ دیکھیں گے بڑے بڑے انفلیسرز ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات بناتے ہیں پھر ایک دوسرے کے ساتھ Collaboration کرتے ہیں اکیلا انسان کچھ نہیں ہے آپ اپنے ساتھ مثبت، تخلیقی اور سپورٹ کرنے والے لوگ جوڑیں ۔