21/12/2023
گجرات (شاہ جہاں سے) اسد اللہ بٹ انفارمیشن سیکرٹری سٹی گجرات
چوہدری شافع حسین سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی ہدایات پر چوہدری علی ابرار جوڑا صدر سٹی گجرات کی صدرات میں الیکشن مہم کے حوالے سے چوہدری طاہر مانڈہ جنرل سیکرٹری سٹی گجرات نے تمام یونین کونسلز چئیرمن کا اجلاس طلب کیا۔
چوہدری علی ابرار جوڑا نے تمام یونین کونسلز چئیرمن کو 8 فروری 2024ء جنرل الیکشن مہم کو مزید کامیاب بنانے کے لیے نئی پالیسیوں سے آگاہ کیا۔ علی ابرار جوڑا نے کہا کہ سٹی گجرات کے تمام عہدیداران اور کارکنان اپنا اپنا محاذ سنبھال لیں، ہمارا مقصد صرف چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کو بھاری ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب کروانا ہے۔ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ گجرات کو عزت و تکریم دی اور اللہ تعالیٰ نے گجرات کو بین الاقوامی سطح پر عظمت سے نوازا، آج بھی گجرات چوہدری ظہور الٰہی شہید اور چوہدری شجاعت حسین کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے صاحبزادگان کو عام انتخابات میں گجرات کے قومی اور صوبائی حلقوں میں الیکشن لڑنے کا حکم صادر فرمایا۔ ہماری اولین ترجیحات میں چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کو بھاری ووٹوں سے کامیاب کروانا ہے۔